یوم پاکستان پر واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان پر واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں نے لہو گرما دینے والی پریڈ کی، واہگہ بارڈر پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، مرد، خواتین، بچے سب جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوگئے۔ گنڈا سنگھ بارڈر پر بھی پرچم اتارنے کی شاندار تقریب ہوئی، سینہ سپر جوانوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی

پڑھیں:

لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا

لندن: پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے  پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا۔
پاکستان کیلئے یہ خصوصی اعزاز کامن ویلتھ کا ممبر ملک ہونے کی وجہ سے قومی دن کے موقع پر دیا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع تاریخی چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقریب پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
دعائیہ تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے افسران، ان کے اہل خانہ اور دیگرافراد نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، دعائیہ تقریب میں مخصوص ایون سونگ بھی گایا گیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اسپیشل ایتھلیٹس نے سبز ہلالی پرچم سربلند کردیا
  • لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا
  • ہالینڈ میں یوم پاکستان کی تقریب، سفیر پاکستان نے پرچم کشائی کی
  • قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹر کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب
  • گوادر میں یوم پاکستان پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد، شہریوں کا ملک سے اتحاد کا شاندار مظاہرہ
  • روم، پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی پرچم کشائی کی تقریب
  • آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ میں یوم پاکستان کی تقریب، یادگاری دیوار کا افتتاح
  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب، قومی پرچم بھی لہرایا گیا
  • مصر ؛ پاکستانی سفارتخانہ میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا