قحبہ خانے پر چھاپا؛ ملزمان نے گھروں میں سرنگیں بنا رکھی تھیں؛ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور:
پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپا مارا، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں میں سرنگیں بنا رکھی تھیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک چھاپا مار کارروائی میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں کے اندر سرنگیں بنا رکھی تھیں ۔
ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران سلمیٰ بی بی،ممتاز،عارف،مقبول،رابعہ اور نادیہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک ہفتے میں 13مقابلے ایکڈکیت ہلاک ہوا،14زخمی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے میں 13 پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک، اور 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 20 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں کراچی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 23 کلو 732 گرام چرس، آئس، کرسٹال اور ہیروئین
بھی برآمد کی۔گرفتار ملزمان سے 106 اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 28 موٹرسائیکلیں تحویل میں لی گئیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ دوسری جانب اے این ایف ترجمان کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس میں موجود 2 پارسلز سے منشیات برآمد کی گئی، بلوچستان میں گوادرکے غیرآباد علاقے سے 40 کلو منشیات برآمد ہوا۔
پولیس مقابلے