2025-04-17@19:13:14 GMT
تلاش کی گنتی: 34
«کی تنخواہوں میں اضافہ»:

خیبر پی کے پولیس تنخواہوں میں اضافہ کی سمری وزیراعلیٰ کو موصول، افسروں کو لاکھوں، سپاہیوں کو چند سو ملیں گے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق سمری وزیراعلیٰ آفس کو موصول ہوگئی۔ تنخواہوں میں اضافہ اس طرح کیا گیا ہے کہ افسران کو لاکھوں اور سپاہیوں کو چند سو ملیں گے۔ آئی جی کا 3 لاکھ 75 ہزار جبکہ سپاہی کی تنخواہ میں صرف 758 روپے اضافہ ہو گا۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ کے ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہو گئی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی ایک لاکھ 80 ہزار تھی۔ وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دیدی۔ علاوہ ازیں ترمیم...
نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہو گی جبکہ اس سے قبل وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی ایک لاکھ 80 ہزار تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد، وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی وزرائے مملکت کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات میں اضافے کی سمری منظوری کر لی۔ اس طرح وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ نے اس سمری کو سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا۔ پارلیمانی امور ڈویژن نے...
وفاقی کابینہ نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہ میں 188 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل وفاقی وزر 2 لاکھ اور وزیر مملکت ایک لاکھ 80 ہزار روپے تنخواہ وصول کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی اور وفاقی وزرا کی تعداد کم کرنے کی تجویز نئے بل کے مطابق وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافے کی منظوری...
وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188فیصد تک اضافہ ، کابینہ نے منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی کابینہ نے وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی، نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی ایک لاکھ 80 ہزار تھی۔وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی188 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ...
میڈیا پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق افواہوں پر وزارت خزانہ کی طرف سے وضاحت جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا پر خبر گردش کررہی تھی کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار کردیا ہے۔ اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا کہ اگلے مالی سال سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں میں اضافے کی توقع نہ رکھیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی تجویز زیرغور نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تاہم اب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے ایسا کوئی بیان نہیں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک نہیں آئی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا سیشن ہوا جس میں مختلف وزارت نے سوالات کے تحریری جوابات پیش کیے۔ وزیر تجارت نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں اہم پالیسی بیان دیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، ایران نے پاکستان کی طرف گیس پائپ لائن اپنے ایک خاص علاقے تک ضروربچھائی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں 3گنا اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے ابھی تنخواہ میں اضافے کی منظوری نہیں لی گئی۔ اضافے سے چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی،ذرائع کے مطابق نیپراارکان کی مجموعی تنخوا 29لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔ ریگولیٹری باڈیز کے چیئرپرسن ،ارکان کی تنخواہیں ایم پی ون سکیل کے برابرہوتی ہے۔ ایم پی ون سکیل کی بینادی تنخواہ 6لاکھ 29ہزار سے لے کر7لاکھ 72ہزار 780روپے ماہانہ ہے۔ گھر کا کرایہ ایک لاکھ 46ہزار سے 2لاکھ 6ہزار روپے اور یوٹیلیٹیز کیلئے 25ہزار روپے علاوہ ہے۔ نظرثانی شدہ معاوضہ پیکیج میں 7لاکھ 73ہزار کی بنیادی تنخواہ شامل۔ ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پرماہانہ 6لاکھ 31ہزارسے 7لاکھ ریگولیٹری الاؤنس منظور۔...
اسلام آباد:نیپرا کے اعلیٰ افسران نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہوں اور مراعات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کے چیئرمین اور دیگر افسران کی تنخواہیں 3 گنا تک بڑھا دی گئی ہیں، جس کے بعد ان کی ماہانہ آمدنی لاکھوں روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا کے چیئرمین کی مجموعی تنخواہ اب 32 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے جبکہ دیگر افسران کی تنخواہیں 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس تنخواہ کے پیکیج میں بنیادی تنخواہ کے علاوہ مختلف الاؤنسز بھی شامل ہیں، جن میں ریگولیٹری الاؤنس، ایڈہاک ریلیف، گھر کا کرایہ الاؤنس اور...

نیپرا اتھارٹی کی من مانیاں؛ چیئرمین و ممبران نے اپنی تنخواہوں میں خود ہی 22 لاکھ روپے تک کا اضافہ کرلیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کے چیئرمین اور ممبران نے اپنی تنخواہیں خود ہی 220 فیصد سے زیادہ بڑھالیں۔ تنخواہوں میں اضافہ کےلیے وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے لیکن نیپرا اتھارٹی نے بغیر کابینہ کی منظوری کے تنخواہوں میں 20 سے 22 لاکھ روپے تک اضافہ کیا۔ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں من مرضی اضافہ چیئرمین و ممبران نیپرا نے ایڈہاک ریلیف اور ریگولیٹری الاؤنس کی مد میں کیا اور اکتوبر 2023 کے نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کےمطابق تنخواہ تمام مراعات سمیت10لاکھ روپے تک بنتی ہے۔ چیئرمین اور نیپرا ممبران تمام ایم پی ون میں شامل ہیں، چیئرمین نیپرا کی تنخواہ بڑھ کر 32 لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور نیپرا کے چاروں ممبران کی تنخواہیں...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، نیپراعہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے۔نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پر اپنے لیے الاؤنسز کی منظوری دی، الاؤنسز میں ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس کی منظوری دیدی۔نیپرا افسران نے 2024 کے لیے 5 لاکھ...
سعید احمد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے تاہم پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے اس اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پالپا کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں تنخواہوں میں اضافے کو تسلی بخش نہ ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ 9 سال بعد پی آئی اے کی بیسک تنخواہ میں تقریباً 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، لیکن پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس اور دیگر بنیادی سہولیات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن...
ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، ترجمان نے بتایا کہ ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل ہواتھا ، 4 سال کےدوران مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیئے تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے، اضافے سے کم تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔گزشتہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) پاکستان میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اور طرح طرح کے ٹیکسوں کے سبب عام شہریوں پر مالی بوجھ میں بھی بہت اضافہ ہو چکا ہے۔ شدید مہنگائی نے ہر پاکستانی صارف کو متاثر کیا ہے۔ لیکن اگر صارفین کی مالی حیثیت کو دیکھا جائے، تو ان کی آمدنی کے تناسب سے ان کے لیے مہنگائی کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کی شدت بڑی متنوع ہے۔ جس کی آمدنی بہت کم ہے، وہ بہت مجبور ہو چکا ہے۔ جس کی آمدنی کافی زیادہ ہے، وہ مہنگائی میں بھی سب کچھ خرید سکتا ہے اور اسے رقم خرچ کرنے سے پہلے بہت سوچنا نہیں پڑتا۔ ابھی حال ہی میں پاکستانی پارلیمان...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) مفتاح اسماعیل نے اراکین اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا جبکہ تنخواہ داروں پر 40 فیصد ٹیکس لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ معیشت نازک موڑ پہ ہے اور ہمیں پاکستانیوں کو کمر کسنی ہوگی اور قربانیاں دینی ہوں گی۔ اسی لیے تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر حکومت نے تقریباً...
اسلام آباد: وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، جس کے بعد ان کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق 1975 کے ایکٹ میں ترمیم کی تجویز زیر غور ہے۔ اس ترمیم کا مقصد وزیروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہے اور اس کا اطلاق شق تین پر ہوگا، جو وزیروں کی تنخواہوں کے بارے میں ہے۔ اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ روپے اور وزیر مملکت کی 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، جبکہ ان کے الاؤنسز، گاڑی اور دفتر کی سہولتیں تنخواہ کے علاوہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینٹ ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر سینٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے سینیٹرز کی تنخواہ بھی ارکان قومی اسمبلی کے مساوی 5 لاکھ 19 ہزار کی جائیگی ، ارکان سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہی ہوگا۔ ارکان سینٹ کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوگا۔سینٹ فنانس کمیٹی میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی ، ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ، قائد ایوان اسحاق ڈار ، قائد حزب اختلاف شبلی فراز ‘ شاہزیب درانی ، عطاالرحمان ، فیصل سبزواری ، رانا محمودالحسن ، شہادت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ اضافہ تقریباً 300 فیصد ہے، لیکن حکومت نے اس کا موازنہ وفاقی سیکریٹریز کی تنخواہوں سے کرتے ہوئے اس کا جواز پیش کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے نجی چینل کو بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو جنوری کے مہینے کی نظر ثانی شدہ تنخواہ مل گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے حالیہ اجلاس میں سیاسی مخالفت کے باوجود حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کے ارکان نے اپنی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کے معاملے پر غیر معمولی اتحاد کا مظاہرہ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معاشی دلدل میں پھنسے پاکستان کے اراکینِ پارلیمان کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ شرمناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کے عوام غربت کی چکی میں بری طرح پِس رہے ہیں اور انہیں مختلف قسم کے ٹیکسوں کے ذریعے مہنگائی کے پہاڑ تلے دبا دیا گیا ہے، دوسری طرف اشرافیہ کے اللے تللے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی تنخواہوں اور مراعات میں اوسطا 526 فیصد اضافہ کا بل منظور کرکے بے حمیتی کی انتہا کر دی تھی، پھر یہ کہ وہ ایف بی آر جس کے چیئرمین کے اپنے بیان...
٭ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا ،وزیرا عظم نے منظوری دے دی ٭ہر رکن پارلیمنٹ کو 5لاکھ 19ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ نہیں بڑھی ( جرأت نیوز)کسی بھی قومی معاملے پر متفق نہ ہونے والے تنخواہ کے معاملے پر متفق ہوگئے،کفایت شعاری کے تمام حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات میں200فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔وفاقی حکومت کی ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کفایت شعاری کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ اور وزیر اعظم شہباز...
سپیکر قومی اسمبلی نے ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس نئے حکم نامے کے مطابق تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی ماہانہ تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ارکانِ قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد رکن قومی اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق یہ اضافہ وفاقی سیکرٹری کے پے سکیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، سپیکر ایاز صادق نے ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس نئے حکم نامے کے مطابق تمام کٹوتیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی ماہانہ...
سٹی 42 : ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کیلیے خوشخبری ،وفاقی حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ۔ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا گیا ہے ، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار فی رکن ان کے بنک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دی گئیں ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تںخواہ نہیں بڑھی ، وہ اب بھی دو لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کرینگے ۔ اس کے علاوہ ڈپٹی سپیکر کی تںخواہ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی ۔ ...
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری، ہر رکن کو کتنی تنخواہ ملے گی؟تفصیلات سب نیوز پر parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی، ہر رکن کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ ملے گی جبکہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت ہر رکن کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے جبکہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ جمعہ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے ممبران قومی اسمبلی کی تنخواہ بڑھائے جانے کی سمری پردستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اب رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی کی تنخواہ وفاقی سیکرٹری کے پے اسکیل کو مدنظر رکھ کربڑھائی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ہر رکن کو5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے، ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ماہانہ 2لاکھ 18 ہزار روپے ہی وصول کریں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔ مزیدپڑھیں:گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے گزشتہ روز ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں 140 فیصد اضافے کی تجویز منظوری دیدی ۔ سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا تقاضا پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کے ارکان کی جانب سے بیک آواز ہو کر کیا گیا تھا۔ ان ارکان کی جانب سے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو منظور نہیں کیاگیا اور قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے تنخواہوں اور مراعات میں 140 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی۔ جس کے تحت...
—فائل فوٹو سر سید یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے گریڈ 01 سے گریڈ 04 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا، گریڈ 05 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملازمین ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، ان کی شمولیت کے بغیر ادارے کی ترقی اور کامیابی ممکن نہیں، لہٰذا معیاری کام اور عمدہ کارکردگی کے لیے ان کا خوش اور مطمئن رہنا بہت ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیے سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ”چھاتی کے کینسر سے آگاہی“...
لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ ڈالنے پر ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہے، یہ تینوں جماعتیں بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگانا چاہتی ، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی خزانہ خالی ہے ، لیکن اپنی تنخواہوں میں ارکان پارلیمان نے مل جل کر 140 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف 31جنوری کو ملک گیر احتجاج ہو گا۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوںنے کہا کہ ذاتی مفاد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے...

اراکان اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں لاکھوں روپے کا اضافہ منظور، سفارشات وزیراعظم کو ارسال
ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کی منظوری دے دیدی ہے، جس کے بعد ارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر ہو گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قائم قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اراکان پارلیمنٹ نے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 10 لاکھ روپے تنخواہ کی تجویز مسترد کی۔ ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و...
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات کو وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ تجویز سمری کی صورت میں وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات 5 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے برابر فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 67 اراکین نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن...
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کے حساب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں 3 ماہ کی اضافی تنخواہیں پانے والے سرکاری ملازمین کون ہیں؟ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 10 برس کے دوران جس حساب سے مہنگائی ہوئی، اسی تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مزدوروں کو اپنی محنت کا صلہ ملے گا تو معیشت مستحکم ہوگی، 10 سال کے دوران مہنگائی میں جتنا اضافہ ہوا اسی حساب سے تنخواہوں اور پینشن میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی مزدوروں کے لیے تین نسلوں سے جدوجہد کررہی ہے، ہم نے مزدورں اور محنت...
اسلام آباد(آن لائن)اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کاسینیٹ سے منظور کردہ بل قومی اسمبلی کو موصول ہوگیا ہے ، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سینیٹ کی منظوری کے بعد یہ یہ بل قومی اسمبلی میںمنظوری کے لیے پیش کیا جائیگا،بل میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹیوں کو دیا گیا ہے جو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا تعین کرے گی ۔