پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، پالپا نے ناکافی قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سعید احمد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے تاہم پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے اس اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پالپا کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں تنخواہوں میں اضافے کو تسلی بخش نہ ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ 9 سال بعد پی آئی اے کی بیسک تنخواہ میں تقریباً 17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، لیکن پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس اور دیگر بنیادی سہولیات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
پالپا نے مزید کہا کہ آخری مرتبہ 2016 میں پائلٹس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا تھا، اور اس کے بعد سے اب تک کوئی اضافی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ایوی ایشن انڈسٹری میں پی آئی اے کے پائلٹس کی تنخواہ سب سے کم ہے اور پی آئی اے پائلٹ کی گراس تنخواہ نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کی تنخواہوں کا 50 فیصد بھی نہیں ہے۔
پالپا کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کی سیفٹی اور ایفیشینسی برقرار رکھنے والے پائلٹس کے ساتھ اس قسم کی ناانصافی کی جا رہی ہے، اور پی آئی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ مزید یہ کہ پالپا نے قومی ایئر لائنز کے پائلٹس کی تنخواہیں کم از کم نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
"شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ
پالپا نے خبردار کیا کہ اگر اس مسئلے کو بروقت حل نہ کیا گیا تو پی آئی اے پائلٹس کا نیشنل فلیگ کیرئیر کو چھوڑنا ادارے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور اس کا اثر یورپ میں پی آئی اے کے آپریشن کی بحالی کے پلان پر بھی پڑ سکتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تنخواہوں میں کی تنخواہوں کیا گیا ہے پائلٹس کی کے پائلٹس پی آئی اے
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر سے تیزی، 1598 پوائنٹس سے زائد اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1598 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے شروع پرانڈیکس پوائنٹس میں اضافے کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار کی سطح سے بڑھ کر 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا۔سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیزاور پاور جنریشن جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔ہبکو، ایس این جی پی ایل، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور یو بی ایل کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی منڈیوں میں بھی پیر کو بہتری دیکھی گئی، جسکی ایک وجہ امریکہ کی طرف سے چینی اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کو مجوزہ ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دینا ہے۔