Daily Ausaf:
2025-02-07@15:42:23 GMT

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سےمتعلق بڑی خوشخبری مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، ترجمان نے بتایا کہ ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل ہواتھا ، 4 سال کےدوران مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیئے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے، اضافے سے کم تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔گزشتہ برسوں کے دوران قومی ایئر لائن نے اپنی افرادی قوت میں مسلسل کمی دیکھی ہے، ملازمین کی تعداد 7 ہزار سےکم رہ گئی جس میں مزید کمی آرہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ملازمین کی تنخواہوں میں

پڑھیں:

برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 8روپے اضافے سے 577روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے 398روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 233روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی روایت بن گئی ہے، اساتذہ
  • پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی منظوری
  • عوام پر ٹیکس اور ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں تین گنا اضافہ
  • پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
  • پی آئی اے ملازمین کے لیے اچھی خبر، تنخواہوں میں اضافہ
  • برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے اضافہ
  • مفتاح اسماعیل نے تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دیدیا
  • حیدرآباد ،سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج
  • مفتاح اسماعیل نے اراکین اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دے دیا