وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188فیصد تک اضافہ ، کابینہ نے منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188فیصد تک اضافہ ، کابینہ نے منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی کابینہ نے وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی، نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیروں، وزرائے مملکت، مشیروں کی تنخواہوں میں 188فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی ایک لاکھ 80 ہزار تھی۔وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی188 فیصد تک اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔خیال رہے کہ 2 ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کے معاملے پر فنانس کمیٹی نے ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی تنخواہوں میں وزرائے مملکت کابینہ نے تک اضافہ
پڑھیں:
عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی
اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 102 ملین ڈالر قرض کی کی منظوری دے دی ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق قرض کی رقم میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کے لیے استعمال ہو سکے گی۔ قرض کی اس رقم سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔
عالمی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غریب اور کم آمدن والے گھرانوں کو قرض دیا جا سکے گا۔