وفاقی وزیروں کی تنخواہوں میں اضافے کا عمل، سمری کی تیاری مکمل”
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، جس کے بعد ان کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق، وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق 1975 کے ایکٹ میں ترمیم کی تجویز زیر غور ہے۔ اس ترمیم کا مقصد وزیروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہے اور اس کا اطلاق شق تین پر ہوگا، جو وزیروں کی تنخواہوں کے بارے میں ہے۔
اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ روپے اور وزیر مملکت کی 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، جبکہ ان کے الاؤنسز، گاڑی اور دفتر کی سہولتیں تنخواہ کے علاوہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کے بعد وزیروں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سونے کے نرخوں میں آج پھر بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
کراچی:سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3218 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی تولہ کا تاریخ ساز اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔
مقامی سطح پر سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 8573 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی ہے۔