2025-04-17@04:09:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1947
«کراچی میں سردی کی»:
ویب ڈیسک:شہر قائد میں ٹریفک حادثات نے مزید 3 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب ٹرک کے نیچے کام کرنے والا 60 سالہ عزیز اللہ اچانک ٹرک چل جانے سے اسی کے ٹائروں تلے کچل کر شدید زخمی ہوگیا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا پولیس حکام نے بتایا کہ لیاقت آباد تھانے کی حدود غریب آباد چوک پر ٹریفک حادثے میں 55 سالہ رفاقت جاں بحق جبکہ چالیس سالہ عبدرالرحمان زخمی...
کراچی: سپرہائی وے کاٹھوڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھوڑ ایم تھری پمپ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ نریشن کمار ولد نارائن کمار کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی، ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید دو افراد جاں بحق متوفی گڈاپ ٹاؤن میمن گوٹھ کا رہائشی تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ حادثے کا...
اسکرین گرین، فائل فوٹو کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب غیرملکی فوڈچین پر حملےکی کوشش، 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس نے پتھراؤ کی کوشش ناکام بنادی، ریسٹورنٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بیانیے کی بنیاد پر اسے نشانہ بنانے کی قطعی اجازت نہیں، فوڈ چین پر حملوں پر قانون حرکت میں آ رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوسکتا، نہ پاکستان...
کراچی: ملیر سٹی پولیس نے اسکول کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ انتھونی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 14 اپریل کو میری 17 سالہ بیٹی صبح اسکول جا رہی تھی۔ جب وہ لیلیٰ ٹاؤن مین گیٹ ملیر سٹی صبح 7 بجے پہنچی تو اسی دوران ایک کار میں جس میں سوار میری بیٹی کے اسکول میں پڑھنے والا فیضان اور دیگر 3 ساتھیوں نے ملکر میری بیٹی کو اسلحے کے زور پر اپنی کار میں ڈال لیا اور کوئی نشہ آور چیز پلا کر...
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی کا شہر میں ٹریفک حادثات کے تدارک کیلئے اہم اقدام، شہر قائد میں ون وے کی خلاف ورزی پر کے ایم سی نے 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، جرمانے...
نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوگئی۔ مسافر نے بتایا کہ پرواز کو صبح 10 بجے کراچی روانہ ہونا تھا، اب تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑی رہی۔ پرواز کی روانگی کا چوتھی مرتبہ وقت رات 10 بجے دیا گیا لیکن بورڈنگ نہیں ہوئی۔مسافر کے مطابق کئی مسافر احتجاج کے بعد واپس گھر چلے گئے، نجی ایئرلائن کی پرواز 201 کے مسافروں کو ایک بار پھر طیارے میں سوار کروایا گیا۔
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک نے دکانداروں کو فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹس کی غیر قانونی فروخت فوری روکنے کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں ڈی ایس پی سیکیورٹی سعید آرائیں اور ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر بھر سے کار ایسیسریز اور نمبر پلیٹس سے وابستہ دکانداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں دکانداروں کو 17 اپریل سے فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹوں کی غیر قانونی فروخت تاحکم ثانی فوری بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اجلاس کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، خصوصاً فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور...
سٹی42: کراچی میں سڑکوں پر حادثات روکنے کے لئے پولیس کے ساتھ شہری انتظامیہ نے بھی اہم اقدامات شروع کر دیئے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے ہر شخص پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ...
کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے میونسپل چارجز میں اضافے کی تجویز دے دی۔کے ایم سی حکام کے مطابق میونسپل ٹیکس میں اضافے کی تجویز سٹی کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔حکام کے مطابق کراچی میں شہری سہولتوں میں بہتری کےلیے میونسپل ٹیکس میں معمولی اضافہ کیا ہے، صارفین سےحاصل رقم شہری سہولتوں پر خرچ کی جائے گی۔تجویز میں کہا گیا کہ 50 یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنے والے میونسپل چارجز سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ 51 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے 30 روپے کے اضافے کے ساتھ 50 روپے ادا کریں گے۔چارجز میں اضافے کی تجویز میں کہا گیا کہ 201 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 50 روپے اضافے کے...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 15,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی تاکہ اس پر باضابطہ عمل درآمد کیا جا سکے۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں...
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 1 ہفتے میں 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔ سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر کے خلاف 831 کارروائیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی، جبکہ 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔
ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی سندھ نے کراچی میں سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم 33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سجاد شر عرف ببلو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آر...
ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، یو اے ای ائیرلائن اضافی پروازیں چلائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کو کراچی کیلئے پروازوں میں اضافےکی اجازت دے دی۔ غیرملکی ایئرلائن کو کراچی کیلئے ہفتہ وار 3اضافی پروازوں کی اجازت دی گئی۔ ایئرلائن کراچی ابوظہبی کیلئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی، اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔ یو اے ای کی ائیر لائن نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو کراچی کے لیے اضافی پروازوں کے لیے درخواست جمع کرائی تھییہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستانی حکام نے خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے...
لاہور: ملیر جیل کراچی میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی ماہی گیر کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی، ماہی گیر کی لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر پہنچائی گئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ ماہی گیر گیراو گزشتہ 4 سال سے کراچی کی ملیر جیل میں قید تھا، جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیر نے ملیر جیل میں خودکشی کرلی تھی اور 15 اپریل کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں اس کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی...
اسلام آباد: شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ کے ای کی جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت کی منظوری بھی درخواست شامل تھی۔ کے الیکٹرک حکام نے موقف اپنایا کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ نومبر سے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ آ رہے ہیں، منفی ایف سی اے سے صارفین کو ریلیف ملنا تھا اور اس ریلیف کے وقت کے الیکٹرک پرانی ایڈجسٹمنٹ...
کراچی کی رہائشی فائزہ اعظم خان نے اپنی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان باہمت لڑکی فائزہ اعظم خان کرکٹ سے اپنی محبت کے بارے میں بتارہی ہیں، جنہوں نے ہر اس میدان میں لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے بینک افسر فائزہ نے حال ہی اپنی کرکٹ مہارت دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انکی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی “کپتانی” بھی لینےکا مطالبہ فائزہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو...
سی ٹی ڈی سندھ نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتےہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آراے سےتعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سےتعلق رکھنے والے دہشت گرد سجاد شر عرف ببلو ولد غلام عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ سی ٹی ڈی کے افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا برائے تاوان کیس میں معطل ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آراے کے کمانڈر اصغر علی شاہ اور...
—فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون کے دوران ایک ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر کے خلاف 831 کارروائیاں کی گئیں۔ کراچی: 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ پر ضبطکراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کے...
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی ایئرلائن کو کراچی کے لیے پروازوں میں اضافے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کی اتحاد ایئرویز نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کے اضافے کی درخواست کی تھی۔ سول ایوی ایشن نے اتحاد ائیرکو کراچی کے لئے ہفتے میں 3 اضافی پروازوں کی اجازت دے دی۔ مزید پڑھیں: میڈیکل ایمرجنسی کے باعث غیرملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ پروازوں میں اجازت کے بعد اتحاد ائیرویز کراچی ابوظہبی کے لئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی۔ اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔ اس وقت اتحاد ایئر کراچی ابوظہبی کے لیے ہفتہ وار 14 پروازیں چلا...
کراچی کی رہائشی فائزہ اعظم خان نے اپنی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان باہمت لڑکی فائزہ اعظم خان کرکٹ سے اپنی محبت کے بارے میں بتارہی ہیں، جنہوں نے ہر اس میدان میں لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے بینک افسر فائزہ نے حال ہی اپنی کرکٹ مہارت دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انکی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی "کپتانی" بھی لینےکا مطالبہ فائزہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سچل میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد سجاد شرعرف ببلو کو گرفتارکیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم سجاد شرماضی میں قتل، اقدامِ قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم حساس مقامات کی ریکی...
محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے لیے ہیٹ ویو الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے محکمے نے کہا کہ گرمی کی جاری لہر کے زیر اثردن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور جامشورو...
اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں 3 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے صارفین محروم رہیں گے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔ نیپرا 29 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سماعت کرے گا۔ Post Views: 2
15 اپریل منگل کو کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ ہوا جس میں قلندرز نے 65 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر میچ کے بعد اسٹیڈیم کے کچھ مناظر شیئر کیے گئے جس میں شاہین کی گود میں ان کا بیٹا عالیار آفریدی موجود ہے۔ وائرل تصاویر میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو شاہین کے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان تصاویر میں شاہد آفریدی کی دو چھوٹی بیٹیاں بھی موجود ہیں جو گزشتہ رات کراچی اور لاہور کا میچ دیکھنے کراچی کے اسٹیڈیم آئی تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل...
کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔ کراچی میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹرکیب رکشوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے. ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر 144 سی آر پی سی کے تحت یہ اقدام کیا گیا ہے، پابندی 15 اپریل سے 14 جون تک ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر 188 پی پی سی کے تحت ایکشن ہوگا، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شہید ملت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر رکشوں پر پابندی ہوگی، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ پر ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹر کیب کے چلانے پر مکمل...
کراچی کے بجلی صارفین کے لیےبڑے ریلیف کی امید , کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ نیپرا آج کے الیکٹرک کی ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں درخواست پر سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے فروری 2025 تک کی فیول لاگت کی منظوری کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، جس کے تحت 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ...
کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہر کی 11 مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی سفارش پر لگائی گئی یہ پابندی 15 اپریل سے نافذ ہو کر 14 جون 2025 تک مؤثر رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر آواری سگنل سے مادام اپارٹمنٹس اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ہر قسم کے رکشوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر 9 اہم سڑکوں پر 1+4 موٹر کیب رکشا (چنگچی) پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم 1+2 رکشہ محدود طور پر گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ پابندی کی زد میں آنے والی سڑکوں میں شامل ہیں: – شاہراہ قائدین – شیر...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارورائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او پاکستان بازار عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 42 سالہ فاروق ولد ذوالفقار کے نام سے کی گئی جس کی اہلیہ اسے چھوڑ گئی تھی جس کے بعد وہ گھر میں اکیلا رہتا تھا اور اسی صورتحال میں وہ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہوگیا تھا ۔ انہوں نے بتایا ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خود کو گلے میں رسی کا پھندا لگا کر پنکھے سے باندھ کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم،...
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر کی 11 اہم مرکزی سڑکوں پر موٹر کیب رکشاؤں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹر کیب ایم سی آر رکشاؤں پر 2 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے، جو کہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر 144 سی آر پی سی کے تحت لگائی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے نوٹیفیکشن کے مطابق 15 اپریل سے 14 جون 2025 تک پابندی نافذ رہے گی جبکہ خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اہم سڑکوں میں شارع فیصل، آواری لائٹ سگنل سے مادام...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اہل کراچی کےلیے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔نیپرا کل کےالیکٹرک کی فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔نیپرا حکام کے مطابق کےالیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک کی درخواست کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فائدہ ہوگا۔
ریلی سے خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی نے اسلامی ممالک کے سربراہان کو غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام میں شریک قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ "شراکا" نامی صہیونی تنظیم کو فی الفور پاکستان میں کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کے زیرِ اہتمام پوائنٹ ٹرمنل سے فارمیسی چوک تک یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور غزہ، لبنان، یمن اور شام پر جاری امریکی و صہیونی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے صدر آئی ایس او جامعہ کراچی اظہر عباس، ممتاز عالم دین علامہ صادق رضا تقوی اور مختلف طلبہ تنظیمات...
فائل فوٹو۔ سندھ کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی۔ گریس مارک تمام طلبہ و طالبات کو 20 فیصد کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ (یو اینڈ بی) کو بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہائی لیول کمیٹی بنائیں، کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرکے رپورٹ دے گی۔
کراچی: سندھ کابینہ نے اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر کراچی بورڈ کے تحت انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزیر اعلی سندھ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق 20 فیصد گریس مارکس تمام طلبہ و طالبات کو کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو تعلیمی بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دی ہے جبکہ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اعلہ سطح کی ایک کمیٹی بنائیں۔ کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔ ادھر امتحانات سے محض 12 روز قبل اس فیصلے سے انٹر کے امتحانات بروقت شروع نہ...
مقررین نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی حکومتوں کو بھی پابند کریں کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اختیار کریں اور حکومتی سطح پر امریکا اور غاصب ریاست کی ناصرف مذمت کریں، بلکہ ان دہشتگردوں کیخلاف مزاحمتی تنظیموں کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں، امت مسلمہ آج امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ، لبنان، یمن اور شام پر امریکی و اسرائیلی جارحیت اور پاکستان میں صہیونی تنظیم شراکا کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کراچی نمائش چورنگی پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔مظاہرے میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرے سے خطاب رہنماء...
---فائل فوٹو 9 مئی کے کیس میں نامزد تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی۔تحریکِ انصاف کے رہنما راجہ اظہر، فہیم خان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ 9 مئی کیسز، اے ٹی سی کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔
کراچی: کے ڈی اے (ادارۂ ترقیات کراچی) کے پنشن فنڈز میں ماہانہ کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ریٹائرڈ ملازمین اور انتقال کر جانے والے ملازمین کی بیواؤں کے لیے ماہانہ جاری ہونے والے 2 ارب 21 کروڑ روپے کے پنشن فنڈز میں سے ماہانہ کروروں روپے بوگس پنشنرز کے نام پر نکلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا، جس میں کمیٹی نے کے ڈی اے میں بوگس پنشنرز کے نام پر 667 ملین روپے نکلوانے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ڈائریکٹر فنانس (کے ڈی اے) کو معطل کردیا اور معاملے...
— فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے بھاری جرمانے کی تجویز ہے، فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز بھی ہے جو خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرے گا۔ وزیراعلیٰ...
— فائل فوٹو کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 15سال قید کی سزا سنادی۔ملزم کو ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں سزا سنائی گئی۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دسمبر 2024ء میں رکشا ڈرائیور سے 3500 روپے چھینے تھے، اس حوالے سے ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں پانی ضائع کرنے والوں کو سزا دینے اور جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دے دی۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 21 اپریل کو سٹی کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں پانی کے ضیاع کے معاملے پر بحث ہو گی، اجلاس میں پانی کے ضیاع کے معاملے کو ریگولیٹ کریں گے، کوشش کریں گے کہ شہر میں پانی کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی پانی ضائع ہو رہا ہے، اس کے خلاف بھی کارروائی کریں گے، ہائیڈرنٹس اور ٹینکر میں بھی اگر پانی کی لیکیج کے باعث پانی کا ضیاع ہو گا تو اس کے خلاف کارروائی ہو...

سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )سندھ اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے آڈٹ میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے اور 500 جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس کو معطل کردیا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس میں کے ڈی اے کے آڈٹ پیراگراف کی جانچ پڑتال کے دوران ترقیاتی اتھارٹی کے ریٹائرڈ ملازمین اور جاں بحق ہونے والوں کی بیواﺅں کو جاری کیے گئے 2 ارب 21 کروڑ روپے کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور غبن کا انکشاف ہوا سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن اور بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور دیگر مجرمانہ شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کو برآمد شدہ رقوم سمیت کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔یہ کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کیں۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق کارخانے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
—فائل فوٹو کراچی میں24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: گرم و مرطوب موسم کی لپیٹ میںشہرِ قائد کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
—فائل فوٹو کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ آج صبح کی شفٹ میں نویں جماعت کا سائنس گروپ کا کیمسٹری کا پرچہ ہو رہا ہے۔ صبح کی شفٹ کے پرچے کاوقت ساڑھے9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہے جبکہ دوپہر کی شفٹ میں دسویں جماعت جنرل گروپ کا ریاضی کا پرچہ ہو گا۔ میٹرک کے امتحانات، 36 امیدوار نقل میں ملوث پائے گئے، چیئرمین بورڈ کا دورہ کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات... جنرل گروپ کے پرچے کا وقت دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہے۔ ناظمِ امتحانات کے مطابق امتحانات میں کراچی کے 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں، جن کے لیے شہر...
— فائل فوٹو کراچی انٹر بورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی سے امتحانات تاخیر سے ہونے کا خدشہ ہے۔سندھ حکومت نے مصباح تنیو کو چیئرمین انٹر بورڈ کراچی تعینات کیا تھا، تاہم انہوں نے چارج لینے سے معذرت کر لی تھی۔اس سے قبل چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کو چیئرمین انٹر بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ کراچی انٹر بورڈ، نتائج کا اعلان کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ... خیال رہے کہ سندھ بھر میں 28 اپریل سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے لیکن کراچی بورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی سے انتظامی و امتحانی معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے طلباء کو تاحال امتحانی شیڈول...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو گلشنِ اقبال کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت بختیار کے نام سے ہوئی ہے جو کال سینٹر میں نوکری پر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) کراچی اور لاہور میں پروفیسر خورشید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں ادا کی گئی۔ قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن نے کہا مرحوم تحریک ِاسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے پوری زندگی اقامت ِدین کی جد و جہد کے لیے وقف کر رکھی۔ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ منصورہ غائبانہ نماز جنازہ نائب امیر لیاقت بلوچ نے پڑھائی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، مولانا عبدالمالک، مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ، حافظ محمد ادریس، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، نائب امیر لاہور...
کراچی: شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کامران ، فیضان اور عبدالرحمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 3 غیر قانونی پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔
کراچی کے علاقے محمود آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کے علاقے محمود آباد میں واقعے ایک معروف بریانی سینٹر کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے واردات کے دوران معمولی مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، ملزمان لوٹ مار کی واردات کے بعد فرار ہوئے تو علاقہ مکینوں نے ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 کے قریب اانبالہ بیکری کے مقام پر عوام کا ہجوم بڑھتا دیکھ کر ملزمان پھر حملہ آور ہوئے اور فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر 10سالہ بچی زخمی ہوئی۔...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں مزید چار شہری جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں سال کے 104 روز میں اموات کی تعداد 87 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیریں جناح کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے وقوعہ سے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 23 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔ اس سے قبل اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں مسافر مزدا کی ٹکر سے 45 سالہ امبرین نامی خاتون جاں بحق ہوئیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھیں۔ پولیس...
کراچی: سندھ حکومت کی روایتی سست روی اور غیر سنجیدگی نے کراچی کے ہزاروں طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے پورے سندھ کی طرح کراچی میں بھی انٹر سال اول و دوئم کے سالانہ امتحانات طے شدہ فیصلے کے تحت 28 اپریل سے شروع ہونے ہیں اور اس پہلے مرحلے کے امتحانات میں 1 لاکھ کے قریب طلبہ صرف انٹر بورڈ کراچی کے تحت امتحانات دیں گے امتحانات میں اب صرف 13 روز باقی ہیں لیکن چیئرمین بورڈ نہ ہونے سے امتحانی شیڈول اور مراکز کی تفصیلات جاری ہوسکی ہیں اور نا ہی اراکین اسمبلی کی سفارشات پر انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارکس دیے گئے ہیں۔ انٹر سال دوئم پری انجینئرنگ...
کراچی: شہر میں نمی کا تناسب 56فیصد تک بڑھنےکے سبب شدید گرمی محسوس کی گئی، معمول سے تیز سمندری ہوائیں گرمی کا احساس کم نہ کرسکیں، ہیٹ انڈیکس 42 فیصد کے مساوی رہا، شہر میں ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، دیہی سندھ کے اضلاع بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، شہید بے نظیرآباد کا درجہ حرارت معمول سے5.4ڈگری اضافے سے 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ بالائی فضا میں زیادہ دباؤ کے سبب سندھ بھر میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں غیرمعمولی درجہ حرارت ریکارڈ ہو رہے ہیں، کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع ٹھٹھ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ سمیت دیگر میں بدھ تک گرم ومرطوب موسم کے ساتھ معمول سے تیز ہواؤں کی...
بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ٹرین کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریلوے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کے نتیجے میں ٹرین کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔ ریلوے ترجمان نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان ٹرین جو کراچی سے شام 7 بجے روانہ ہوتی تھی اس کا وقت تبدیل کر کے شام 4 بجے کر دیا گیا ہے تاکہ دن کے اوقات میں ٹرین کوئٹہ پہنچ سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ بولان میل کے علاوہ کسی اور ٹرین کا وقت تبدیل نہیں کیا گیا تاہم سیکیورٹی صورتحال کی وجہ...
کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان فرسٹ ایئر کا طالب علم اور سوفٹ ویئر انجینئر بننے کا خواہش مند تھا۔ حنان میں دنیا میں کچھ تبدیلی لانے کا جذبہ موجود تھا اور وہ جلدی حوصلہ نہیں ہارتا تھا۔ وہ چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ متوفی نوجوان کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی، بعد ازاں میوا شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 17 سالہ نوجوان محمد حنان رضا گلشن اقبال بلاک 4 معمار ایونیو کا رہائشی تھا۔ اس کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب...
اسلام آباد : کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا، قطرے نہ پلانے والوں میں اردو بولنے والوں کی اکثریت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے تمام ضلعوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو قطرے نہ پلانے والوں میں اکثریت اردو بولنے والوں کی ہے۔وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ 15 ہزار اردو اسپیکنگ خاندانوں نے قطرے نہیں پلائے. قطرے نہ پلانے والے پشتون خاندانوں کی تعداد 10 ہزار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتا ویکسین سے انکار کرنے والے والدین کو گرفتار کیا جائے.ایسے والدین کو قائل کرنا ہوگا کہ قطرے ضروری ہیں۔ خیال رہے نیشنل ریفرنس لیب میں...
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث پیر کے روز بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کے قریب بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحقکراچی کے علاقے نیوچالی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اس حادثے کے بعد کراچی میں رواں سال بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10ہو گئی۔کراچی میں 104 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 85 ہو گئی۔

لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صارف کی درخواست مسترد، نیپرا ممبر کا فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) نے لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صنعتی صارف کی درخواست مسترد کر دی۔کراچی کے صنعتی صارف نے کے الیکٹرک کے جنریشن ٹیرف کے خلاف نیپرا میں ازسرنو جائزہ لینے کی درخواست دی، نیپرا نے اپنے فیصلے میں درخواست مسترد کر دی۔نیپرا نے 22 اکتوبر 2024 کو کےالیکٹرک کے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ جاری کیا تھا، جس کے خلاف صنعتی صارف نے 24 نومبر 2024 کو ریویو درخواست دائر کی تھی۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کےالیکٹرک جنریشن ٹیرف معاملے میں پارٹی نہیں ہے، درخواست دہندہ نے 9 لاکھ 34 ہزار 722 روپے فیس بھی جمع نہیں کرائی تاہم صارف نے درخواست کے ساتھ عام صارف...
اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء میں مرد و خواتین، بچے، بزرگ، نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے، شرکاء نے امریکی و یہودی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں و حماس کے مجاہدین کی جدوجہد سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ خصوصی رپورٹ ٭ جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء میں مرد...
کراچی میں بااثر افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، کورنگی نمبر ڈھائی میں رات گئے بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کراچی میں آئی جی سندھ کے احکامات کے باوجود ہوائی فائرنگ کا سلسلہ پولیس نہ روک پائی، کورنگی نمبر ڈھائی میں رات گئے ہوائی فائرنگ کے دوران جدید اسلحہ کا پولیس سے بے خوف ہوکر استعمال کیا گیا۔ بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں نوجوانوں کو باآسانی ہوائی فائرنگ کرتے نظر آئے۔ شدید ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی جلانے کے الزام میں بھی کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی مسکن چورنگی کی جانب جاتے ہوئے گرین بیلٹ توڑتی ہوئی مخالف سمت میں چلی گئی جس سے 2 راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مختلف فوٹیجز کی مدد سے...
—فائل فوٹو کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر نے 3 گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مسافروں کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک چل رہی ہے۔ کراچی، کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، مشتعل افراد نے کار جلادی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا، مشتعل...
—فائل فوٹو ڈمپر ڈرائیور کے گرفتاری دینے سے پہلے کراچی ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 27 ڈمپر ضبط کر لیے گئے اور ایک ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، 142 ڈمپروں کے ڈرائیوروں پر چالان اور بھاری جرمانے کیے گئے۔شارعِ فیصل پر ٹریفک پولیس سے بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر سے رابطہ کیا تھا۔پہلے تو انہوں نے وقت مانگا بعد میں وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اور ڈمپر و ڈرائیور کو پیش نہ کر سکے۔اس کے بعد ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔ٹریفک پولیس نے ڈمپر...
اسلام ٹائمز: یکجہتی غزہ مارچ سے حافظ نعیم الرحمٰن، شیخ مروان ابو العاص، ڈاکٹر زوہیر ناجی، علامہ سید حسن ظفر نقوی، کاشف سعید شیخ، منعم ظفر خان، سیف الدین ایڈوکیٹ، توفیق الدین صدیقی، آبش صدیقی، یونس سوہن ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کیا۔ خصوصی رپورٹ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت کراچی کی شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا، لاکھوں کی تعداد میں کراچی کے عوام، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مرد و خواتین ایمانی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ جوق درجوق ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں...
فوٹو: اسکرین گریپ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسکو بیکری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر زخمی ہوئے، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ حادثے کا ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر مخالف سمت آگئی تھی، سڑک کی دوسری جانب دو افراد گاڑی کی زد میں آئے، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گاڑی جلانے والے کچھ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
کراچی: پی ایس ایل 10 میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیاب آغاز کرنے والی کراچی کنگز کے نوجوان آل راونڈرعرفات منہاس نے کہا ہے کہ فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اعتماد کے ساتھ حریف ٹیم کے انداز میں جارحانہ کھیل پاناک کر کامیابی پائی، اگلے میچز کے لیے بھی بہت پر امید ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عرفات منہاس نے کہا کہ 235 رنز کے بڑے ہدف کو پانے کے لیے بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، کامیابی کا یقین تھا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سینچری جڑنے والے جیمز وینس اور خوش دل شاہ...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران مفادات کے غلام بن چکے ہیں، امت مسلمہ کو حکمرانوں کی پراہ کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہو کر سامنے آنا پڑےگا، امت مسلمہ کو سیلاب کی طرح امڈ کر آنا ہوگا، اور یہ سیلاب اسرائیل کو بہا کر لے جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، حافظ نعیم کا 22 اپریل کو اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جبری طور پر کسی بھی ملک میں کسی اور کو آباد...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگوں کی اسرائیل مخالف مارچ میں شرکت ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے بھی پیغام ہے۔کراچی میں شارع قائدین پر اسرائیل مخالف مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہزاروں لوگ اسرائیل مخالف مارچ میں شریک ہیں۔راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے کسانوں کی جنگ لڑیں گے، کراچی میں ٹینکر مافیا کےخلاف بھی لڑیں گے، سندھ میں جاگیرداروں کا راج نہیں چلے گا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ جنوری سے 11 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 186 کیس رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 72 کیسز ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔ ضلع ملیر سے 62، ضلع غربی سے 29، ضلع کورنگی سے 16، ضلع شرقی سے 5 اور ضلع وسطی سے 2 کیس سامنے آئے۔ ترجمان کے مطابق جنوری سے اپریل تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ حیدرآباد...
واقعے کے بعد تمام ڈمپر ایسوسی ایشنز کو فوری طور پر ہدایت دی گئی کہ وہ مذکورہ ڈمپر اور اس کے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کریں، تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے، تاہم ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر نمائندوں نے پہلے وقت مانگا اور بعد ازاں اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شارع فیصل پر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ڈمپرز کے خلاف ٹریفک پولیس کا بڑا ایکشن، کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 142 ڈمپروں کو چالان کیا گیا، جبکہ 27 کو موقع پر ہی ضبط کرلیا گیا، ایک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شارع فیصل پر ایک ڈمپر کی ویڈیو...
ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مسلح ملزمان پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او عیدگاہ شعور خان بنگش نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے جوبلی مارکیٹ کے قریب واقع دکان سے بریانی پارسل کروائی اور موٹر سائیکل کے ہینڈل میں لٹکانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل...
یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان،...
کراچی: پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک کراچی کے ایک نجی پیڈل کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پیڈل کھیل کی مقبولیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ مردوں کے مقابلوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل اللہ والا اور ہشیش کمار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کراچی کی ثنا طابہ اور ناتالیا زمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبلز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب...
کراچی: حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور یہ عمل 21 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج تربیت کے دوسرے مرحلے کے بعد 22 اپریل 2025 سے عازمین حج کے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی، جس میں ٹرالی بیگز، ہینڈ کیری بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی ویسٹ کے ایک ہزار 751 عازمین حج کو دو شفٹوں میں تربیت کے لیے مدعو کیا گیا، جن میں سے تقریباً ایک ہزار 675 عازمین نے تربیت میں شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی ساؤتھ کے...
کراچی: اولڈ سٹی ایریا رنچھورلائن جوبلی مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےپولیس اہلکارشہید ہو گیا، شہید پولیس اہلکار چاکیواڑا تھانے میں تعینات تھا اور صفورا چوک کے قریب کا ریائشی تھا۔ فائرنگ کے واقعے سے قبل شہید پولیس اہلکار بریانی سینٹر سے بریانی پارسل کروا رہا تھا مسلح ملزمان شہید پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ، فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے، ادھرایڈیشنل آئی جی نے پولیس اہلکار کی شہادت کا سخت نوٹس...
کراچی کا مسئلہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی ہے ، مگر اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہی سید ایم کیو ایم لسانی ہم آہنگی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ، شہر کے حالات کو خراب ہونے نہیں دیں گے، خالد مقبول عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا جہاں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفی کمال سمیت دیگر مرکزی قیادت نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال، کراچی کے مسائل اور لسانی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ...

‘شرمندہ کرنا بند کریں’، میچ کے بہترین کھلاڑی کو ہیئر ڈرائیر دینے پر کراچی کنگز انتظامیہ تنقید کی زد میں
ایچ بی ایل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔ کراچی کنگز نے 235 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے سنچری بناتے ہوئے 43 گیندوں پر 101 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ میچ ختم ہوا تو کراچی کنگز کے آفیشل فیسبک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ میں بہترین وننگ اننگز کھیلنے پر جمز ونس کو ’ ہیئر ڈریسر‘ انعام کے طور پر دیا جارہا ہے ،جس پر...
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں۔ حالیہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھی یہی منظر دیکھنے کو ملا۔ سوال یہ ہے کہ آخر کراچی کے تین کروڑ شہری اپنی ہی ٹیم کے میچ دیکھنے اسٹیڈیم کیوں نہیں آتے؟ معروف کانٹینٹ کری ایٹر ارسلان نصیر نے اس مسئلے کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر اسٹیڈیم میں ’جیتو پاکستان‘ کی طرز پر تین موٹرسائیکلیں رکھ دی جائیں، تو گراؤنڈ کھچاکھچ بھرجائے گا۔‘‘ یہ بات انہوں نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں کہی، لیکن اس میں ایک کڑوا سچ بھی چھپا ہے۔ حقیقت...
معروف غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ بھی کراچی میں خالی اسٹیڈیم کو دیکھ دُکھ کر اظہار کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ میچ کے بعد تقریب کے دوران انگلش کرکٹر روی بوپارا اور عروج ممتاز کے ساتھ گفتگو کرتے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔ تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔ دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے رہے تاہم گراؤنڈ میں موجود لوگ بھی کے حوصلے بڑھاتے رہے، کرکٹ کا شہر کھلانے...
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40 عدد ڈیوائسز بھی برآمد کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بلوچستان سے کراچی کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی موچکو پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کے دوران اسمگلنگ کے لئے تیار کی گئی ڈبل کیبن گاڑی پکڑلی۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40...
کراچی کے علاقے نیوچالی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لےلیا گیا۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لیاری عثمان آباد کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔ نور محمدجوڑیا بازار میں برتن کا کام کرتا تھا جبکہ زید فشریز میں مزدوری کرتا تھا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں نو جوان گھر سے گھومنے کے لئے نکلے تھے، مافیا روزانہ شہریوں کو مار رہے ہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ دوسری جانب ہفتے کو بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔ تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟ دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے...
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے نیوچالی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لےلیا گیا۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لیاری عثمان آباد کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔ نور محمدجوڑیا بازار میں برتن کا کام کرتا تھا جبکہ زید فشریز میں مزدوری کرتا تھا۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں نو جوان گھر سے گھومنے کے لئے نکلے تھے، مافیا روزانہ شہریوں کو مار رہے ہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ دوسری جانب ہفتے کو بلدیہ ٹاؤن...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو چالی کے علاقے میں سندھ مدرستہ الاسلام کالج کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر افرا تفری مچ گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تھی تاہم بعد ازاں ان کی شناخت زید اور نور کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی پولیس ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں قریبی دوست تھے اور لیاری کے علاقے عثمان آباد کے رہائشی تھے۔...
کراچی: کیماڑی پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران حب ریور روڈ پر واقع موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز نے خصوصی طور پر تیاری کی گئی ڈبل کیبن کو استعمال کیا تھا جسے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فونز اور نان پی ٹی اے آئی فونز کو فعال کرنے والی 40 خصوصی ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔ مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی غیرقانونی ماہی گیری، اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ٹرالر ضبط ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق، برآمد کیے گئے موبائل فونز میں 109 آئی فونز جبکہ 509 اینڈرائیڈ فونز...
کراچی:ہوا کے دباؤ کے سبب آج سے دیہی سندھ کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے، درجہ حرارت معمول سے6 تا 8 ڈگری تجاوز کر سکتا ہے،کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق ہوا کے دباو کی وجہ سے آج سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے،گرمی کی لہر18اپریل تک برقراررہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،آج زیادہ سے زیادہ درجہ...