2025-04-14@05:30:53 GMT
تلاش کی گنتی: 37
«کئی نسلوں تک»:
جب کرکٹ کے افق پر دھندلا سا اندھیرا چھایا ہوا تھا، جب شائقین وطن کی آنکھیں انٹرنیشنل ستاروں کی جھلک کو ترس رہی تھیں، تب پاکستان سپر لیگ نہ صرف دنیائے کھیل کو منور کرنے بلکہ قومی افتخارکو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ایک نوری ستارے کی مانند طلوع ہوئی۔ پی ایس ایل محض ایک کھیل کا مقابلہ نہ تھی بلکہ ایک فکری تحریک، ثقافتی انقلاب اور قومی بیانیہ تھی، جس نے دہشت کے بادلوں کو چیر کر امید کی کرن روشن کی، بلاشبہ پی ایس ایل کراچی کے ساحلوں سے لاہور کے قلعوں تک، پشاور کی جرات سے کوئٹہ کی سادگی تک اور ملتان کی محبت سے لے کر اسلام آباد کی بردباری تک، پاکستان کی ثقافتی و جغرافیائی...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔ صوبے میں دن کی طرح رات میں بھی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ کل سے 11 اپریل کے درمیان لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں بادلوں کا سسٹم داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم ہواؤں کے بادلوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے سے ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور اور پنجاب کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں قدر کمی آنے کے امکانات ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہو چکے ہیں۔ بیان کے مطابق، کئی لاشیں تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں جنہیں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں نہیں پہنچ پائیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیل نے 1,449 افراد کو شہید اور 3,647 کو زخمی کیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 50,810 فلسطینی شہید اور کم از کم 115,688 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ شہادتیں زیادہ تر اسرائیلی فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری،...
مختار احمد(مسافر پاکستانی) ٭ ڈاکیے لوگوں کو خوشیوں کے پیغام پہنچا نے کے لئے نا صرف رمضان المبارک میں چو کس ہو تے تھے بلکہ عید الفطر کی چھٹی وا لے روز بھی عید کارڈ لوگوں تک پہنچا نے کے لئے سر گرم نظر آ تے تھے ٭زمانہ قدیم جوکہ زیادہ ترقی یافتہ نہیں تھا اسی لیے اس وقت چھپائی کے لیے انتہائی سادہ مشینیں ہوا کرتی تھیں جس سے چھاپے گئے کارڈ بھی بے رنگ اور سادہ ہوا کرتے تھے ٭ جیسے جیسے زمانے نے ترقی کی مشینیں جدیدو رنگ دار ہوئیں تو ایسے ایسے دیدہ زیب عید کارڈز چھاپے جانے لگے جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی تھی ٭کیونکہ دور دراز رہنے والوں کو ایک دوسرے سے...
حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے بعد سے اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 900 سے زائد ہو گئی ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ پر بم برسا دئیے، خواتین و بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید دوسری جانب اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے محاصرے کے باعث ہزاروں فلسطینی قحط اور شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اسرائیل...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی طلبہ کی آسانیوں کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک اور عید کی وجہ سے طلبہ کے لیے مزید آسانی دے دی گئی ہے جس کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںمیٹرک سے پی جی ڈی پروگرامز کے داخلوں میں 10اپریل تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ طلبہ بغیر کسی پریشانی کے کے آسانی سے اپنا داخلہ بھجوا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی واحد زیور ہے جسے زوال نہیں آتا اور جدت کے تضاضے تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ۔...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج 22 مارچ کے دن ہم سب رات 8 بجکر 30 منٹ پر لائٹیں بند کرکے، آگاہی و شعور پیدا کریں. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ارتھ آور کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر پیغام جاری کیا، کہا کہ آئیں، سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک سب پاکستانی متحد ہو جائیں. انہوں نے کہا کہ عمل کی ترغیب، بیداری پیدا کرنے، افراد، کاروبار اور کمیونٹیز کو (ماحولیاتی تحفظ اور اپنے سیارے کی بہتری کے حوالے سے) پائیدار طریقوں کو اپنانے اور با اختیار بنانے کے لئے (ارتھ آور) کی اس علامتی مشق کا حصہ بنیں. بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے...

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت ، آئیے ارتھ آور کے موقع پر سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک 22 مارچ کو رات 8:30 بجے اپنی روشنیاں گل کردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیے ارتھ آور کے موقع پر سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک۔(جاری ہے) 22 مارچ کو رات 8:30 بجے اپنی روشنیاں گل کردیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کرکے اس علامتی اقدام میں حصہ لیں تاکہ اس عمل کی ترغیب دی جاسکے، آگاہی پیدا کی جاسکے اور افراد، کاروباری اداروں اور برادریوں کو پائیدار طریقوں کو اپنانے کے لئے بااختیار بنایا جاسکے۔\932
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی ٹور کا آغاز آج حیدر آباد اور کراچی سے ہو رہا ہے اور ’لومینارا‘ ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ’لومینارا‘ ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ حیدرآباد اور کراچی کے بعد، ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد جائے گی۔ ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی ایچ بی ایل پی ایس...
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی— فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں جعفر ایکسپریس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کر دی گئی۔جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے سے متعلق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملہ ناقابلِ برداشت ہے، دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، دہشت گرد ایک انچ پر بھی قابض نہیں رہ سکتے، اس کارروائی کا مقصد پُر تشدد ماحول کا تاثر قائم کرنا ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے...
اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی سے لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور دبئی جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور ایئر بلو کی پرواز پی اے 402، کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 208، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور 123، کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 اور 302، کراچی سے سوئی پی آئی اے کی پرواز پی کے 156 منسوخ ہو گئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) روسی دارالحکومت ماسکو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کییف کی مسلح افواج نے آج علی الصبح روس پر جو ڈرون حملے کیے، وہ روسی یوکرینی جنگ میں آج تک بیک وقت کیے جانے والے سب سے بڑے جنگی ڈرون حملے تھے۔ یوکرین کی جزوی جنگ بندی کی تجویز'امید افزا'، امریکہ ان کے نتیجے میں ماسکو میں گوشت کی مصنوعات کے ایک ویئر ہاؤس میں کام کرنے والے کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ مختلف رہائشی علاقوں میں 18 دیگر زخمی بھی ہوئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ان ڈرون حملوں کے باعث روسی حکام کو ماسکو شہر کے مجموعی طور پر چاروں ہوائی اڈے...
کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 300 یونٹ تک فری بجلی دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی برادری...
رواں مالی سال فروری تک بجلی چوری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق جولائی 2024 سے فروری 2025 تک 7 ارب 61 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ دستاویز کے مطابق یکم جولائی سے 13 فروری تک بجلی چوروں کے خلاف 1 لاکھ 26 ہزار 452 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ بجلی چوری میں ملوث 23 ہزار 119 افراد گرفتار ہوئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد پر 18 کروڑ 53 لاکھ یونٹ ڈالے گئے، بجلی چوری میں ملوث افراد سے 3 ارب 27 کروڑ روپے وصول کر لیے گئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق لیسکو میں بجلی چوری میں ملوث 7 ہزار 415 افراد گرفتار ہوئے، گیپکو میں...
پشاور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم میں مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت رکھ دی ہے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کو آج یا کل ضرور سزا ملے گی اور انہیں اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کرم زمین کا تنازع نہیں بلکہ فرقہ وارانہ تنازعہ ہے جس میں بیرونی قوتیں پوری طرح ملوث ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ 130 سال سے چل رہا ہے، بیرونی اور غیر ملکی قوتیں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، بیرونی قوتیں پورے پاکستان میں فرقہ واریت کی چنگاری سے آگ لگانا چاہتی ہیں۔ ابھی ایک قافلے پر بھی حملہ...

سا بق امیر جماعت اسلامی سراج الحق مدرسہ ریاض العلوم ژوب بلوچستان میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
سا بق امیر جماعت اسلامی سراج الحق مدرسہ ریاض العلوم ژوب بلوچستان میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی ذاتی معلومات تک رسائی کی کوششوں کا الزام ، 14 امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) امریکا میں ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی معلومات، بینک ریکارڈ اور دیگر حساس ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے ، امریکی وکلا نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک ممکنہ غیر قانونی رسائی کو امریکی شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنانے، ان کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر اثرات پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے اپنی کوششوں میں کامیاب ہونے کی صورت میں اس ادارے کے سربراہ ایلون مسک اور ان...
سعید احمد: پاکستان ریلوے میں اہم تبدیلی کے تحت محکمہ ریلوے کے تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیے گئے ہیں۔ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے تقرر و تبادلے کے اختیارات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے بین الڈویژن تبادلے بھی کر سکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلوں کے لیے کیڈر کنٹرول ہیڈکوارٹر سے منظوری لینا ضروری ہو گا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کا اپنے ڈویژن میں تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔ عمران خان اور بشریٰ بی...
ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلن مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نومتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ارب پتی خصوصی وزیر ایلون مسک کی مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کی حساس اور نیم حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کی وجہ سے موجودہ امریکی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔ امریکہ کی 19 ریاستوں سے ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلون مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔ درخوست گزاروں کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی ٹیم...

موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلیاں ،سماجی و اقتصادی ترقی کے چیلنجز سرحدوں تک محدود نہیں ‘ یوسف رضا گیلانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلیاں اور جامع سماجی و اقتصادی ترقی کے چیلنجز سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ علاقائی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے متقاضی ہیں، اس فورم کے ذریعے ایک بار پھر اس حقیقت کو تسلیم کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کے ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے مراکز بھی ہیں جو حکمرانی کو جدت سے جوڑتے ، سماجی انصاف کو یقینی بناتے اور منصفانہ معاشی ترقی کو فروغ دیتے ہیں،جنوب مشرقی ایشیا ء اپنی متنوع ثقافتوں، تاریخوں اور اقتصادی مواقع کے ساتھ ساتھ غربت، عدم مساوات، شہری ترقی، موسمیاتی تبدیلی، اور ٹیکنالوجی میں...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی خفیہ معلومات تک رسائی روک دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کر کے سابق صدر کی خفیہ دستاویز تک رسائی میں رکاوٹ کھڑی کردی۔ اب جو بائیڈن کو روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بریفنگ بھی نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن کی یادداشت بہت خراب ہے۔ حساس معلومات کے معاملے میں وہ اپنے بہترین برسوں میں بھی قابل اعتماد نہیں تھے۔ اپنا مشہور فقرہ دہراتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ !You’re fired, Joe
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اگر 11 فروری تک وطن واپس نہیں گئی تو اس کے خلاف فارن ایکٹ لاگو ہوجائے گا اور خاتون کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی...
ٹھل میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام کو ہر دور میں ایسے مدافعین ملے ہیں کہ جنہوں نے کفر و نفاق کے مقابلے میں دین خدا کے تحفظ اور بقاء کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آئمہ اہل البیت علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں کے سبب آج دین اسلام زندہ اور تابندہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹھل میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، اصغریہ آرگنائزیشن اور مسجد کمیٹی ٹھل کے زیر اہتمام جامع مسجد ٹھل میں منعقدہ جشن مدافعان اسلام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن مدافعان اسلام سے...
لاہور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر نے کہاکہ بھارت جیسی ناکام ریاست یہ بھول چکی ہے کہ حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں اور ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، ہمیں مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے یہ درس دیا ہے، کہ ہم ہر مظلوم کے حمایتی اور ہر ظالم کیخلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی صورت بھی مظلوم کشمیریوں کی آزادی تحریک کو نہیں روک سکتا، وہ وقت دور نہیں جب مظلوم کشمیری عوام کیلئے آزادی کا سورج طلوع...
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف منظم سازش ہو رہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہو گا، دشمن تین محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے اس کا ہر صورت مقابلہ کریں گے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ قلات واقعہ اندوہناک ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا تو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے، ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی، بلوچستان میں پہلی بار...
لاہور(صباح نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے تک سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوںروپے کی مالیت کے 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب کردیئے گئے،اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جا ئیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضای تحفظ کے لئے 100 اے کیوای مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کردیے گئے۔ اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگاۓ جاٸیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضاٸی تحفظ کے لیے 100 اے کیواٸی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے،...
بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے، شازیہ مری - فوٹو: فائل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے سانگھڑ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رابطے کیا ہے، اعلیٰ حکام سے قتل کے واقع میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی درخواست کی ہے۔ سانگھڑ: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 15 زخمیسانگھڑ کے قریب گاؤں میں زمین...
وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو پی آئی ڈی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس میں وزیراعظم کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئی سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے، چاقو...
انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملوث گروہوں کی گرفت کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی. ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے، تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر مجھ سمیت پوری...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کاوائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹاون کی مختلف یوسیز کا دورہ، علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج لائنوں کی صورتحال کاجائزہ لینے کے ساتھ یوسیز میں جاری ترقیاتی کاموں جن میں پیور بلاک کے زریعے گلیوں کے پختہ کاری، اور دیگر کاموں کا معائنہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ٹاون ہاشم مسعود، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، XEN واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ظفر ملک، بی اینڈ آر کے عثمان، انچارج اینٹی انکروچمنٹ راشد کمال بھی موجود تھے،چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے یونین کمیٹی نمبر 06 ، یونین کمیٹی نمبر 03 میں پیورورک کے کام کے معائنے کے دوران علاقہ مکینوں سے...
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ سیئول کی فوج نے بحیرہ جاپان کے نام سے مشہور پانی کے ذخائر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے مشرقی سمندر میں داغے جانے والے کم فاصلے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12فروری تک توسیع کر دی ۔انسدا د دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے) فواد چودھری، اسد عمر ، مسرت جمشید چیمہ ، جمشید اقبال چیمہ عدالت میں پیش ہوئے ،شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے جبکہ علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمی خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل گئی ہیں، عمران...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لئے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مئی تک 40 ہزار افراد کو لون دینے کا ہدف مقررکر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لون دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لون 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس...
بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...
لاہور؍ ملتان (نوائے وقت رپورٹ+ سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کا دورہ کیا اور ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مریم نواز شریف گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ گرلز ہاسٹل میں 119 کمرے بنائے جائیں گے۔ گرلز ہاسٹل میں میس ہال، جمنیزیم، تفریحی لاؤنج بھی ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسٹ یونیورسٹی میں جدید گوگل کلاس رومز، ڈیجیٹل لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔ مریم نواز شریف نے ملتان میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی...