انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملوث گروہوں کی گرفت کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی. ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے، تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر مجھ سمیت پوری قوم مغموم ہے۔اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کو کشتی میں پاکستانیوں کی اموات میں ملوث گروہوں،گرفتاریوں، مقدمات اورآئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث
پڑھیں:
پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی
تصویر سوشل میڈیا۔پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کے نئے کمانڈر تعینات ہوئے ہیں، اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور سہیل احمد نے کہا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔
تصویر سوشل میڈیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشتگردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔
تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔