انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو پی آئی ڈی
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔
غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس میں وزیراعظم کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔
وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔
موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئیسنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے، چاقو کے وار کیے۔
انہوں نے کہا کہ ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں کردار ادا کریں، کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر مجھ سمیت پوری قوم مغموم ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو اداروں کی جانب سے گرفتاریوں، ایف آئی آرز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطا اللّٰہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ
پڑھیں:
عالمی بینک سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریفوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا۔
ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج ہونے والی اصلاحات دہائیوں پہلے ہونی چاہیے تھیں، عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے، اس نے پاکستان کے ہر شعبے میں تعاون کیا، شراکت داری فریم ورک سے آئی ٹی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔
معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریفاپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے سے فنڈز تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں کے لیے میسر ہوں گے، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ شراکت داری فریم ورک کا حصہ بننا باعث افتخار ہے، 10 سال کا شراکت داری فریم ورک پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اہمیت کا منصوبہ ہے، عالمی بینک 1950 سے پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے، عالمی بینک شراکت داری فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالرز فراہم کرے گا، شراکت داری معاہدے سے غربت کا خاتمہ اور تعلیمی شعبے میں بہتری آئے گی۔
عالمی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ شراکت داری فریم ورک کے تحت 6 شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے، عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، فریم ورک 10 سال پر محیط ہے۔