2025-04-01@00:55:59 GMT
تلاش کی گنتی: 25

«چینی خاتون کی»:

    کراچی کے علاقے ڈاکس میں مائی کلاچی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور دو سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار نامعلوم کار کی ٹکر سے 40 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ دو سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق شناخت کا عمل جاری ہے۔
    اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8میں چینی خاتون کی پراسرار موت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سیکٹر ایف 8 میں 42 سالہ چینی خاتون کی پراسرار موت واقع ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 8 میں رہائش پذیر چینی خاتون کی موت سے متعلق ان کے ساتھیوں نے اطلاع دی۔پولیس حکام کے مطابق چینی خاتون کے ساتھیوں کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں 42 سالہ خاتون کی ہلاکت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ چینی خاتون کی موت سیکٹر ایف 8 میں ان کی رہائش گاہ میں...
    اسلام آ باد: وفاقی دارالحکومت میں چینی خاتون کی پراسرار موت ہوگئی تاہم پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ 42 سالہ چینی خاتون کی موت ایف8 میں ان کی رہائش گاہ میں ہوئی اور  خاتون کے ساتھیوں نے پولیس کو ان کی موت سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں نے پولیس نے چینی خاتون کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھیوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت صبح خراب ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ اپنے کمرے میں سو گئی تھیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از...
      لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بائیولوجیکل (حیاتیاتی) والد کی ذمہ داری قرار دے دی۔ اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالتی فیصلے مطابق جو بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے، ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواستگزار نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔عدالتی فیصلے مطابق درخواستگزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2025 کو شاہد نامی شخص نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بیوی عائشہ نے خودکشی کر لی ہے۔ مقامی پولیس اور پی ایف ایس اے کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔(جاری ہے) جائے وقوعہ کے معائنے کے...
    فاسٹ بولر حارث رؤف کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملنے پارلیمنٹ پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اسے سیاسی ملاقات قرار دیا گیا اور اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ مغیث علی نے لکھا کہ حارث رؤف نے خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے، انہیں میڈیا نے دیکھ لیا تو وہ اچانک غائب ہوگئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقاتوں پر زور ہے پرفارمنس زیرو ہے، کیا ملاقاتیں میرٹ ہے؟ حارث رؤف کی خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات، میڈیا نے دیکھ لیا، پھر اچانک غائب ہوگئے، ملاقاتوں پر زور ہے پرفارمنس...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولش خاتون کی بیٹی کی حوالگی کی درخواست پر بچی کے والد عدیل خان اور بیٹی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پولش خاتون اننا مونیکا کی  بیٹی انیتا مریم خان کی حوالگی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے بچی کے والد عدیل خان اور بیٹی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران والد عدیل خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کراچی کے رہائشی ہیں اور یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ انہوں نے دلائل...
    وفاقی وزیر خزانہ کی گاڑی پر جھنڈا نہ لگانے پر خاتون افسر کو مبینہ طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پہنچ گیا۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس آئی تھیں کہ ایف بی آر کی ایک خاتون افسر کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑی پر پشاور دورے کے دوران جھنڈا نہ لگانے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر نے افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل روک دیا اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر بتایا گیا کہ خاتون افسر نے وزیر خزانہ...
    بھارت کی سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر دیپک ہڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن ایوارڈ یافتہ اور سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر اور کبڈی کھلاڑی دیپک ہڈا کے خلاف جہیز کیلئے اہلخانہ پر حملے کے الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ خواتین پولیس اسٹیشن حصار کی ایس ایچ او سیما نے بتایا کہ 25 فروری کو سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر کیخلاف شکایت درج کرائی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شوہر نے جہیز کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالتا ہے اور اہلخانہ پر حملہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو کپتان روہت شرما کی...
    راولپنڈی کے تھانہ  بنی کے علاقہ اصغر مال سکیم  میں مالکان کے تشدد کا شکار ہونے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گی، بچی کو ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی مبینہ طور پر میاں بیوی کی پلانٹیڈ نکلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے میں مالکان کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل کی جانے  والی 12 سالہ گھریلو  ملازمہ اقرا سر اور جسم کے مخلتف حصوں پر آنے والی شدید چوٹوں کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی دم توڑ گی۔ اس پر پولیس نے بچی کے والد ٹنا اللّٰہ جسکا تعلق منڈی بہاوالدین کی...
    ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔پی بی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 7 فروری کے اجلاس میں ڈاکٹر زیلف منیر کو 18 ماہ کی مدت کے لیے نیا چیئرپرسن منتخب کیا۔اس سے قبل ڈاکٹر زیلف پی بی سی کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے گیٹرون (انڈسٹریز) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر دیوان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ بورڈ نے گل احمد ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیاد بشیر کو بھی بطور وائس چیئرمین منتخب کیا۔پاکستان بزنس کونسل...
    چین میں ایکخاتون نے اپنے ریئل اسٹیٹ ایجنسی کے ناکام ہونے پر نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اپنے ہی رشتہ داروں کو ٹھگ لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شنگھائی سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون منگ نے اپنے رشتہ داروں کو بتایا تھا کہ وہ ایک "امیر" رئیل اسٹیٹ بزنس مین سے شادی کر رہی ہے۔ حالانکہ منگ نے ایک ڈرائیور کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے صرف شادی کا ڈھونگ رچایا تھا اور رشتہ داروں کو ایک من گھڑت کہانی سنائی تھی۔ خاتون نے بتایا کہ ان کا شوہر کئی بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں ہر کام کر رہے ہیں اس لیے وہ سستے داموں پراپرٹیز خریدنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ منگ نے ایک چھوٹا فلیٹ بھی خریدا جس کی...
    نئی دہلی: خاتون کی شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش، نہ دلانے پر آپے سے باہر،شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دی تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق جب خاتون کی ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اس نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا، جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ معاملہ فیملی کونسلنگ کے پاس...
    چین کی خاتون اول کی کرغزستان کے صدر کی اہلیہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ  پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں کرغزستان کے صدر کی اہلیہ ژاپارووا  سے ملاقات  کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ پھنگ لی یوان نے جشن بہار کے تہوار کے موقع پر  سرکاری دورے پر صدر جاپاروف کے ساتھ ان کی اہلیہ  ژاپارووا    کا خیر مقدم کیا ۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور کرغزستان کے درمیان   روایتی دوستی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی    تبادلے جاری رہیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اور...
    آگرہ (نیوز ڈیسک) میاں بیوی کے درمیان ان بن ہونا غیر معمولی بات نہیں، خاص طور پر جب شوہر بیوی کی کوئی فرمائش پوری نہ کر سکے تو اکثر اوقات لڑائی جھگڑے ہو جاتے ہیں، لیکن بعض اوقات ایسی باتوں پر جھگڑے طول پکڑ جاتے ہیں جن کو سن کر ہنسی روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دیا تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق...
    چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔  چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی  ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔ 29...
    کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتا ہو کر کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پولیس اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس...
    چین کی خاتون ایتھلیٹ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی رکشہ ڈرائیور نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا چینی خاتون ایتھلیٹ ژی ٹنگ نے امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پل اپس لگانے کا ریکارڈ چھین لیا ہے۔  ژی ٹنگ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کیے ہیں جبکہ امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ  نے 2022 میں ایک منٹ میں 39 پل اپس کرکے گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟ ژی ٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو میں...
    نومولود بچی کو فروخت کرنے کا مقدمہ سی کلاس کردیا گیا۔نومولود بچی کو فروخت کرنے سے متعلق مقدمے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق نشاندہی پر منگھو پیر روڈ سے میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔  پولیس کے مطابق ملزمان سے نومولود بچی برآمد ہوئی جس کے بارے میں ملزمان نے بتایا کہ یہ بچی ان کی نہیں، یہ ان کے گھر کام کرنے والی خاتون کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسپتالوں سے نومولود کے اغوا میں ملوث سرکاری ملازم بیوی سمیت گرفتار نومولود کے غائب کیے جانے کی اطلاع پر پولیس کارروائی...
    آسٹریلیا میں سوشل میڈیا پر فالوور اور عطیات اکٹھا کرنے کی غرض سے ایک سال کے بچے کو زہر دینے اور ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست کوئنز لینڈ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے مبینہ طور پر شیر خوار بچی کو کسی طبی منظوری اور نسخے کے بغیر 6 اگست سے 15 اکتوبر 2024 کے درمیان متعدد ادویات کھلائیں۔ خاتون مقامی میڈیا میں بچی کی والدہ قرار دیا گیا لیکن پولیس نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ خاتون کے اوپر الزام ہے کہ انہوں نے بچی کی ویڈیو تکلیف کی تشہیر...
    کراچی: ملیر ماڈل کالونی میں ایک اور چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں خواتین اور بچوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ 6 جنوری کو ایک کاسمیٹک کی دکان میں خاتون اور بچی نے موبائل فون اور پرس چوری کیا اور موقع سے فرار ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اور بچی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے دکان کی سیلز گرل کو باتوں میں الجھا کر واردات کی اور چوری کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ واردات کے لیے چار خواتین رکشے میں آئیں تھیں۔ چوری کے بعد تمام خواتین رکشے...
    راولپنڈی: جیولری شاپ میں ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی چوری کرنے کی وڈیو سامنے آ گئی۔ تھانہ بنی کی حدود میں جیولری شاپ پر دکاندار کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چوری کرنے والی خاتون کو سی سی ٹی وی کیمروں نے بے نقاب کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے بیش قیمت  چین برآمد کرلی۔ گاہگ کے روپ میں آنے والی خاتون چور جیولری شاپ پر جیولر کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی چین چرا کر لے گئی تاہم جیولری شاپ میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی ریکارڈنگ نے اس کے ہاتھ کی صفائی کو محفوظ...
۱