چین؛ اپنے رشتہ داروں سے لاکھوں ڈالرز ہتھیانے کیلیے جعلی شادی کرنے والی خاتون کو قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
چین میں ایکخاتون نے اپنے ریئل اسٹیٹ ایجنسی کے ناکام ہونے پر نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اپنے ہی رشتہ داروں کو ٹھگ لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شنگھائی سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون منگ نے اپنے رشتہ داروں کو بتایا تھا کہ وہ ایک "امیر" رئیل اسٹیٹ بزنس مین سے شادی کر رہی ہے۔
حالانکہ منگ نے ایک ڈرائیور کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے صرف شادی کا ڈھونگ رچایا تھا اور رشتہ داروں کو ایک من گھڑت کہانی سنائی تھی۔
خاتون نے بتایا کہ ان کا شوہر کئی بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں ہر کام کر رہے ہیں اس لیے وہ سستے داموں پراپرٹیز خریدنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
منگ نے ایک چھوٹا فلیٹ بھی خریدا جس کی قیمت 1.
خاتن نے اپنے کزن سے یہ بھی کہا کہ وہ دوسرے رشتہ داروں سے یہ جھوٹ بولے کہ اسے منگ اور اس کے جعلی شوہر جیانگ کے روابط کی وجہ سے یہ بہترین قیمت ملی۔
اس کے بعد، منگ نے دیگر رشتہ داروں کو نئی رہائشی عمارات کے شو رومز میں لے جا کر کہا کہ وہ قیمتوں میں 61,000 روپے (700 ڈالر) فی مربع میٹر تک کمی کروا سکتی ہے۔
منگ کی پیشکش اور اس کی تیار کردہ منصوبہ بندی سے متاثر ہو کر کم از کم پانچ رشتہ داروں نے فلیٹس خریدنے کے لیے اس سے بڑی رقمیں دیں۔
کچھ نے تو زیادہ منافع کے لالچ میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی موجودہ جائیدادیں بھی بیچ دیں اور رقم منگ کو دیدیں۔ اس طرخ خاتون کے پاس 13 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم جمع ہوگی۔
منگ نے رقم تو لے لی لیکن پراپرٹی کے کاغذات اور ملکیت کے لیے کئی سالوں تک ٹرخاتی رہی جس پر رشتہ داروں نے اصل پراپرٹی ڈویلپر سے رابطہ کیا تو معاملہ کچھ اور نکلا۔
جس پر خاتون کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلا اور اسے ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی جب کہ اس کے جعلی شوہر کو 6 اور کزن کو 5 سال قید کی سزا ہوئی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رشتہ داروں کو کے لیے اور اس
پڑھیں:
محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون 4 ماہ بعد ناکام وطن لوٹ گئیں
کراچی: امریکا سے محبت میں کراچی آنے نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن نامی خاتون 4 ماہ بعد ناکام وطن لوٹ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون120 دن بعد غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 603 کنیٹنگ فلائٹ سے امریکا روانہ ہوگئیں ہیں، جو پہلے دبئی اور پھر امریکا کے لیے روانہ ہوگی۔
خیال رہےکہ اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئیں، گورنر سندھ سمیت دیگر فلاحی اداروں کی مدد سے وہ واپس اپنے وطن لوٹ گئیں ہیں۔
واضح رہےکہ خاتون امریکی خاتون ائیرپورٹ سے ڈائیریکٹ مطلوبہ لڑکے کے گھر کے باہر پہنچ گئیں تھیں، جہاں انہوں نے کچھ دن گزارے ، اس کے بعد فلاحی اداروں کی مدد سے ان کو جناح اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا تھا۔