2025-02-03@09:56:39 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«ٹیم انڈیا»:
بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ٹیم انڈیا نے اتوار کو انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز جیت حاصل کی اور انگلینڈ کو اب تک کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کی خاص بات یہ تھی کہ اوپنر ابھیشیک شرما نے سنسنی خیز سنچری کی اور بھارت کی جانب سے ورون محمد شامی اور ابھیشیک شرما، ورون چکرورتی اور روی بشنوئی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے یہ سیریز 4-1 سے جیت لی ہے۔ ممبئی میں ٹیم انڈیا کے لیے ابھیشیک شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کےسابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پاکستان چیمپیئنز ٹرافی جیتے، مگر یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا ہے جو میرے لیے غیرمتوقع ہے، فہیم اشرف ایک باصلاحیت کرکٹر ضرور ہیں لیکن پچھلے 20 میچوں میں ان کی باؤلنگ کی اوسط 100 اور بیٹنگ کی اوسط 9 کا ہے۔ اسپینرز کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک اسپینر لے کر میچ کھیلنے جارہے ہیں جبکہ انڈیا نے 3 سے 4 اسپینرز اسکواڈ میں رکھے ہیں اور اس کی کوئی وجہ ہے۔ پاک انڈیا میچ میں اسپینرز کی کارکردگی...
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کہاہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت اور استعمال ممکن نہیں۔ کابینہ ڈویژن نے بھارتی ساختہ آئی فونز کو پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتیہوئے ایڈوائزری جاری کی تھی جس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق کابینہ ڈویژن کے خدشات رد کردئیے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد ممنوع ہے اور بھارتی ساختہ آئی فون اور ڈیوائسز پاکستان میں بلیک لسٹ ہیں۔بھارت کے لیے مختص جی ایس ایم اے کا ٹائپ ایلوکیشن کوڈ رجسٹرڈ نہیں کرتے۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے مختص...
واشنگٹن: امریکی ریاست واشنگٹن میں ہونے والے ایک دل دہلا دینے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اسریٰ حسین کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں کی جائے گی۔ 26 سالہ اسریٰ حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکی پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔ اسریٰ نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گریجویشن کی تھی اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسریٰ اور حامد کی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی میں ہوئی تھی، جہاں حامد نے 2017 سے 2021 کے دوران کیلی اسکول آف بزنس سے...
ویب ڈیسک:تین روز قبل امریکا میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی لاش مل گئی۔ اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور ان کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں ہو گی،26 برس کی اسری حسین امریکن پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں، اسری حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا، انہوں نے انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے 2020 میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے شعبے میں گریجویشن کیا تھا اور بعد میں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر اسری اور حماد کی پہلی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی ہی...
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی بلے باز امبتی ریودو نے آل رائرونڈر ہاردک پانڈیا پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں دھروو جوریل پر عدم اعتماد دکھانے پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ گزشتہ روز راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں 18 ویں اوور کی آخری گیند پر ہاردک پانڈیا نے دھروو جوریل کو سنگل لینے سے روک دیا تھا۔امبتی ریودو نے جہاں ہاردک پانڈیا کی مشکل اننگ کی تعریف کی وہیں انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ سینئر کھلاڑی کو نوجوان دھروو پر زیادہ اعتماد دِکھانا چاہیے تھا۔میچ کے بعد تجزیہ کرتے ہوئے سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ ہاردک کی کارکردگی اچھی تھی کیوں کہ یہاں بیٹنگ آسان نہیں تھی اور...
اسلام ٹائمز: شاہین باغ احتجاج معاملہ ہو یا دہلی فرقہ وارانہ فساد، کانگریس کبھی کھل کر یا ڈھکے چھپے طور پر بھی مسلمانوں کیساتھ نہیں آئی۔ بابری مسجد کا زخم ضرور وقت کیساتھ مندمل ہوگیا ہو، مگر اسکی ٹیس اب بھی بھارتی مسلمانوں کے دل میں ہے۔ تازہ حال یہ ہے کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے اب کانگریس کی کمان سنبھال رکھی ہے۔ کانگریس اب پہلے جیسی نہیں ہے، مگر اب بھی مسلمانوں کی آواز اٹھانا تو دور، یہ پارٹی نام بھی کھلے طور پر لینا پسند نہیں کرتی۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی بھارتی دارالحکومت دہلی میں جوں جوں اسمبلی انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ دہلی میں...
پاکستان کی میزبانی میں اگلے ماہ ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں انڈیا نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے جس کے بعد اسے سیاست کے زیر اثر کھیلوں کو متنازعہ بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پہننے والی جرسیوں پر میزبان ملک پاکستان کا نام لکھنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا سیاست کو کرکٹ میں لارہا ہے جو کھیلوں کے لیے ٹھیک نہیں۔ پہلے انہوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا، پھر اپنے کپتان کو پاکستان بھیجنے پر راضی نہیں ہوئے اور اب رپورٹس آئی ہیں کہ وہ میزبان ملک کا نام اپنی جرسیوں پر لکھنے کو...
نواز اور شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، اسکاٹ لینڈیارڈ نے پی ٹی آئی سپورٹر گلفام کو گرفتار کرلیا
لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم...
انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روہت شرما اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں کلدیپ یادیو اور محمد شامی کی واپسی بھی ہوئی ہے۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹیم میں روہت شرما، شبمان گِل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، محمد شامی، جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، رویندر جدیجا، رشبھ پنت، واشنگٹن سندر، کے ایل راہول، ہردیک پانڈیا، یشسوی جیسوال اور ہرشیت رانا شامل ہیں۔ اعلان کے مطابق جسپریت بمرا چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے 2 میچوں میں انجری کی وجہ سے حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئز ٹرافی میں بھارت نے اپنے میچز...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ناگزیر سمجھے جانے والے وِراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما کو انتہائی شرم ناک صورتِ حال کا سامنا ہے۔ دونوں مسلسل آؤٹ آف فارم ہیں اور خاصی جدوجہد کرنے پر بھی فارم بحال ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ بھی شدید مخمصے کا شکار ہے کہ اِن دونوں بڑوں کا کرے تو کیا کرے۔ اِن کے پرستار کروڑوں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اِنہیں تنقید کا نشانہ تو بنایا جارہا ہے تاہم ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بڑوں پر بیڈ پیچ آتے رہتے ہیں، اِس بنیاد پر کسی بڑے کھلاڑی کو ٹیم سے باہر نہیں کیا جاتا۔ بھارتی کرکٹ...