چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر مایوسی ہوئی، ’مس یو انڈیا‘ کے نعرے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی ( نیوز ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہی ہے جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی میزبان ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔جہاں بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ تمام غیر ملکی ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں وہیں پاکستانی شائقین بھی بھارتی ٹیم کو یاد کر رہے ہیں۔ کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ جس کا کروڑوں شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہ پاکستان میں نہیں بلکہ دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس موقع پر پاکستانی مداحوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ’مس یو انڈیا‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان آتی تو ہم اسے خوش آمدید کہتے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستانی شائقین بھارتی ٹیم کو یاد کرنے لگے۔ انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے باہر ’مس یو انڈیا‘ کے نعرے لگائے۔شائقین کا کہنا ہے کہ وہ میچ دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور انہیں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر مایوسی ہوئی ہے۔ اگر وہ پاکستان آتے تو ان کی بھرپور پذیرائی ہوتی اور میچ دیکھنے کا زیادہ مزہ آتا لیکن وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان نہیں آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور بنگلہ دیش گروپ اے میں ہیں جب کہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی ڈے نائٹ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بدھ 19 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اپنے اگلے دو گروپ میچز 23 فروری کو بھارت کے خلاف دبئی میں اور 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گا۔گروپ مرحلے کے 3 میچ کراچی، 3 میچ لاہور اور 3 میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچ دبئی میں کھیلے گی۔پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔اگر بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہی تو فائنل 9 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، بصورت دیگر فائنل دبئی میں ہوگا۔
مزیدپڑھیں:’اے آئی ڈی کوڈر‘ نے بنا کسی ٹریننگ کے انسانوں کا دماغ پڑھ کر سائنسدانوں کو حیران کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کھیلا جائے گا بھارتی ٹیم پاکستان ا
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کا بخار، گوگل نے منی کپ گیم لانچ کر دی
گوگل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے موقع پر اسمارٹ فون براؤزر گیم منی کپ لانچ کر دیا۔
کرکٹ کے شائقین اب گوگل پر بھی “چیمپئنز ٹرافی” کو تلاش کر سکیں گے۔ اسمارٹ فون صارفین کے فون پر ویب براؤزر کے نیچے دائیں کونے میں گھومتی ہوئی کرکٹ بال کا آئیکون نظر آتا ہے جسے دبانے سے گیم منی کپ کھل جائے گا۔گیم “منی کپ” میں شائقین جس ملک کو پسند کرتے ہیں اس ملک کا انتخاب کر کے گیم کھیل سکتے ہیں۔ اور اس ملک کی پوزیشن کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس گیم میں ایک بطخ کو باؤلر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو صارفین کو خطرناک باؤلنگ کراتی ہے۔ جس میں تیز گیند، اسپن بال سمیت دیگر شامل ہیں۔ شائقین بلے کو اٹھائیں گے اور بطخ کا سامنا کریں گے۔ جس میں صارف چوکے اور چھکے مار کر اسکور ریکارڈ بنا سکتا ہے۔
کھلاڑی کے بولڈ ہونے کی صورت میں بطخ کھلاڑی کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک زبردست قہقہہ لگاتی ہے۔کھلاڑی کی طرف سے چوکے، چھکے اور رنز میں اضافے کو ٹیم کے اسکور میں شامل کیا جاتا ہے۔ اور یوں ٹیم کے پوائنٹس میں اضافہ ہوتا ہے۔ گیم میں اس وقت بھارت نمبر ون پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی پوزیشن دوسری ہے۔