واشگنٹن طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:تین روز قبل امریکا میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی لاش مل گئی۔
اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور ان کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں ہو گی،26 برس کی اسری حسین امریکن پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں، اسری حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا، انہوں نے انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے 2020 میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے شعبے میں گریجویشن کیا تھا اور بعد میں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
اسری اور حماد کی پہلی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی ہی میں ہوئی تھی جب 2017 سے 2021 کےدوران حماد کیلی اسکول آف بزنس سے فنانس کے شعبے میں گریجویشن کر رہے تھے،یہ ملاقات مسلم اسٹوڈنٹ اسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے منعقد تقریب میں ہوئی تھی۔
اسری حسین کام کے سلسلے میں کنساس گئی تھی جہاں انہیں ایک ہسپتال کی حالت بہتر بنانا تھی، دوران پرواز بھی وہ کام میں مصروف تھیں۔
یاد رہے کہ واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں دونوں طیاروں میں سوار 67 مسافروں کو مردہ قرار دیا جا چکا ہے، حادثے کے بعد دریا میں گرنے والے طیارے سے اب تک 40 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 28 کی شناخت کر لی گئی ہے۔
لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
دبئی سے بنگلہ دیش، ڈھاکا جانے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا، ایئرپورٹ پر تعینات طبی عملے نے مسافر کا معائنہ کیا۔
غیرملکی ایئرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ، مسافر پریشاندوسری جانب غیرملکی ائیرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے، جسے صبح 3بج کر50 منٹ پر دوحہ روانہ ہونا تھا، غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
منسوخ ہونے والی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا جائے گا، ہوٹلوں میں گنجائش نہیں، ایئرلائن کے عملے نے مسافروں کو گھر جانے کا کہہ دیا۔
پرواز منسوخ ہونے کی وجہ سے دوسرے شہر سے آنے والے مسافر سخت پریشان ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز منسوخ کر دی گئی لیکن اگلی پروازکب جائے گی،نہیں بتایا جارہا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
مسافروں کی شکایت ہے کہ وہ رات ایک بجے سے ایئرپورٹ پر موجود تھے، انہیں ناشتہ تک نہیں دیا گیا،کئی مسافروں کی دوحہ سے آگے کنکٹنگ فلائٹ تھی، جو نکل گئی۔
مسافروں کی ایک دوسرے سے ہاتھا پائیدوحہ جانےوالی پروازکے 325 مسافروں کو 2 گھنٹے طیارے میں بٹھا کر لاؤنج میں بھیجا گیا،پروازمیں تاخیر پرمسافروں نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی جبکہ مسافروں نے دیگر فلائٹس کے مسافروں کو بھی روکا۔
مسافروں کے شدید احتجاج کے بعد اے ایس ایف کے عملے کو طلب کیا گیا، بورڈنگ روکنے پر مختلف پروازوں کے مسافروں کی آپس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایمرجنسی لینڈنگ بنگلہ دیش دبئی دوحہ ڈھاکا غیرملکی پرواز قطر کراچی ایئرپورٹ