اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کہاہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت اور استعمال ممکن نہیں۔

کابینہ ڈویژن نے بھارتی ساختہ آئی فونز کو پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتیہوئے ایڈوائزری جاری کی تھی جس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق کابینہ ڈویژن کے خدشات رد کردئیے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد ممنوع ہے اور بھارتی ساختہ آئی فون اور ڈیوائسز پاکستان میں بلیک لسٹ ہیں۔بھارت کے لیے مختص جی ایس ایم اے کا ٹائپ ایلوکیشن کوڈ رجسٹرڈ نہیں کرتے۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے مختص کوڈ کو بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔ 

ایف بی آر نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی،3 گرفتار 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی ٹی اے

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پیٹرولیم کے شعبے میں ترقی کیلئے اہم پیشرفت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)اسپشل انویسٹمنٹ کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تعاون سے پیٹرولیم کمپنیوں کے حصص فروخت کے تناسب میں اضافے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق نئے گیس کے ذخائرکی فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی۔

(جاری ہے)

ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی)کمپنیوں کو گیس ذخائر کی مد میں دیے گئے حصص کو 10فیصد سے بڑھا کر35فیصد کر دیا گیا ہے۔

کمپنیوں کو گیس کی بروقت ترسیل کے لیے سوئی گیس نیٹ ورک کا استعمال یا اپنی پائپ لائن بچھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ فیصلے کا بنیادی مقصد گیس کے ذخائر کا بہترین استعمال اور نجی شعبے کی ترقی کیلئے شفافیت اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ نجی کمپنیوں کو گیس کی فروخت سے مارکیٹ کی مجموعی طلب کو پورا کیے جا نے کے ساتھ ساتھ گردشی قرضوں میں کمی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کتنا اہم، بھارتی ہیڈ کوچ اور کپتان کیا کہتے ہیں؟
  • چاہتا ہوں پاکستان چیمپیئنز ٹرافی جیتے، مگر یہ اتنا آسان نہیں، وسیم اکرم
  • کشمیر کا پاکستان سے الحاق ناگزیر
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پیٹرولیم کے شعبے میں ترقی کیلئے اہم پیشرفت
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پیٹرولیم  کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت
  • شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟
  • امریکا کیلیے چین کی بڑھتی ہوئی معاشی اور عسکری طاقت کو روکنا ممکن نہیں ہے
  • اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ قذافی اسٹیڈیم کی نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا
  • بھارتی فوج بطور قبضہ گیر قوت: تاریخ کے آئینے میں