آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم انڈیا کی وطن واپسی پر بس پریڈ نہیں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی طرح بھارتی بورڈ نے بس پریڈ شیڈولڈ نہیں کی ، دبئی میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی واطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما ممبئی پہنچے ، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر دبئی سے دہلی آئے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے وطن واپس پہنچی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اسکواڈ کے اراکین اپنے اپنے شہروں میں لینڈ کر رہے ہیں، انڈین پریمیئر لیگ چند روز میں شروع ہو رہی ہے اسی لیے اب کھلاڑیوں کو بریک دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے جلد اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرنا ہے ، لاجسٹک کے لحاظ سے ممکن نہیں ہوا، فاتح بھارتی ٹیم کے کچھ اراکین چھٹیوں کے لیے دبئی رک گئے ہیں۔

بھارتی بورڈ کے کوئی تقریب یا پریڈ نہ رکھنے کی وجہ سے کھلاڑی الگ الگ واپس آ رہے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے پویلین لوٹایا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر راچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نےکین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے پویلین لوٹایا، بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 رنز پر گری جب گلین فلپس 34 رنزپر ورون چکراورتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگ کھیل کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 239 رنز پر گری اور کپتان مچل سینٹنر 8 رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز مستحکم رہا اور  اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے 105 رنز کی شراکت قائم کی،شبمن گل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ویرات کوہلی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاردک پانڈیا نے 18 اور اکشر پٹیل نے 29 رنز بنائے، شریاس آئیر نے 48 رنز بنائے۔ کے ایل راہول 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔روہت شرما شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، راچن رویندرا نے 4 میچوں میں 263 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا ہے۔ اس سے قبل 2002 میں بھارت سری لنکا کے ساتھ مشترکہ چیمپئن تھا جب کہ 2013 میں اس نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔واضح رہے کہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل تھے، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو نظر انداز کرنے کا معاملہ، پی سی بی نے آئی سی سی کی وضاحت مسترد کردی
  • جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگرد کس ملک میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں اور بھارتی میڈیا کیوں متحرک ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی ٹکڑوں میں وطن واپسی
  • آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پی سی بی حکام کی غیر موجودگی پر وضاحت پیش کردی
  • چیمپئنز ٹرافی میں فاتح ٹیم سفید کوٹ کیوں پہنتی ہے؟ جانیے
  • نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے سب سے زیادہ سفر کس ٹیم نے کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • چمپیئنز ٹرافی کا فاتح کون بھارت یا نیوزی لینڈ؟ فائنل پر 5 ہزار کروڑ کا جوا
  • ‘چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کو ٹاس ہارنا چاہیے’، ایشون نے ایسا کیوں کہا؟