2025-02-04@17:50:49 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«واٹر کارپوریشن»:

    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کی بہترین حکمت عملی اور دن رات محنت و لگن کے بعد واٹر کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ادارے کی ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کرلیا جس کے بعد واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی 2 بلین سے تجاوز کرگئی جو واٹر کارپوریشن کی تاریخ میں ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔  ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق واٹر کارپوریشن میں جدید اصلاحات اور تمام افسران و ملازمین کی بہترین کارکردگی اور انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کے باعث قلیل مدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔  اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریکارڈ آمدنی کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر...
    جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلر عابدعلی ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقات کر رہے ہیں
    جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی خصوصی رعایتی پالیسی میں 3 ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے اپنے تمام ریٹیل صارفین کے بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلیے رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی مزید مدت کیلیے 30 اپریل 2025 تک اضافہ کردیا۔ اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ رعایتی پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ اس پالیسی کے تحت شہریوں کو آسان اقساط میں واٹر کارپوریشن کے بقایاجات جمع کروانے کا موقع ملے گا۔
    پینے کا صاف پانی صحت اور زندگی کی ضمانت ہے لیکن دارالحکومت کے باسیوں کو یہ بنیادی سہولت میسر نہیں اور بیشتر سیکٹرز کے رہائشی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے زیرانتظام واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے بیشتر پر جدید فلٹریشن نصب نہیں ہے، سی ڈی اے کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور ماڈل ویلجز میں 98 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں جن کا انتظام 5 این جی اوز کے سپرد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پانی کی شدید قلت، اب اسلام آباد والوں کو پانی کہاں سے ملے گا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق، سی ڈی اے کی ایک اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اسلام...
    لاہور: اسموگ کے تدراک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی پر ایک بار پھر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس ادارے کی ناقص کارکردگی پر اسے ختم ہوجانا چاہیے۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ زیر زمین پانی کی بچت کے لیے پنجاب بھر کی واسا اتھارٹیز کی کارکردگی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ ہائیکورٹ نے ای بسوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر خشک سالی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کو تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کے 90 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی جاری ہے، جبکہ 10 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی پیر تک بحال ہو جائے گی۔ دھابیجی پر متاثر ہونے والی لائن نمبر 5 کا مرمتی کام دو روز قبل مکمل کر لیا گیا تھا، جبکہ پی آر سی سی لائن نمبر 1 کا مرمتی کام 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام پیر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مرمتی کام 24 گھنٹے جاری ہے اور اس میں تاخیر کی اصل وجہ لائن کی ڈی سیلٹنگ تھی، جس کے دوران 16 فٹ کے 10 پائپس میں 160 فٹ...
    آڈیٹر جنرل سندھ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے پر ایکشن لے لیا ۔ واٹر کارپوریشن میں 51 افسران کی تعلیمی قابلیت مشکوک قرار پائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیس سال گزرنے کے باوجود واٹر کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کروائی گئی ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران کو تعلیمی اسناد کی متعلقہ بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کراکر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جن افسران کی تعلیمی اسناد مشکوک قرار دی گئی ہیں وہ گریڈ 17 کی پوسٹ پر تعینات ہیں۔ افسران کا ریکارڈ واٹر کارپوریشن کے ہیڈ ڈیپارٹمنٹ سے بھی الگ سے طلب کیا گیا ہے۔ 2008کے بعد 3ہزار سے زائد ملازمین ریٹائر ہوچکے...
    نیو گوادر انٹرنیشنل پر کراچی سے روانہ ہونے والی افتتاحی پرواز پہنچ گئی۔ کراچی سے آج نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والی افتتاحی پرواز کا گوادر ائیرپورٹ پر واٹر سیلوٹ سے استقبال کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے کر بطور پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا۔ اس موقع پر وزیردفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف بھی پرواز کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ اس سے قبل پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل...
    سندھ حکومت نے کراچی واٹرکارپوریشن میں کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے، جس کا آغاز سی ای او کو نہ صرف کام سے روک کرکیا گیا ہے بلکہ سی ای او کے مرکزی دفتر میں داخل ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ سی ای او کے خلاف یہ اقدام زیر زمین پانی نکالنے کے لائسنس کے نام پر کروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آنے پر اٹھایا گیا ہے جب کہ کراچی واٹر کارپوریشن میں پہلے سے موجود ٹینکر مافیا کی کرپشن روکنے اور شہر میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کو پریشان کرنے، پانی کی چوری میں ملوث کسی افسر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی اور ادارے کے سی ای او کرپشن...
۱