کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں  ٹمبر مارکیٹ میں لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ سے 4 رکشے اور 3 موٹرسائیکلیں جل گئیں۔

نپئیر کے علاقے پرانا حاجی کیمپ آنکھوں کے اسپتال ( آئی اسپینسر ) ٹمبر مارکیٹ میں واقعے لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔  آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کے ایم سی کا ایک بائوزر اور مزید دو فائرٹینڈر موقع پر روانہ کیا گیا۔آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس ، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ واٹر کارپوریشن سے بھی مدد مانگ لی گئی ۔

ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق آگ لکڑی کے دروازوں کے گودام میں لگی تھی ۔ تین دکانوں میں گودام قائم تھا۔ لکڑی کا گودام اور اس میں رکھی بھاری مالیت کی لکڑی مکمل طور پر جل گئی جبکہ گودام کے عقب میں کھڑے چار رکشے اور تین موٹرسائیکلیں بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جل گئیں۔ فائربریگیڈ کی مجموعی طو پر 6 گاڑیوں کی مدد سے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ دو گھنٹے سے زائد دیر تک کولنگ کا عمل جاری رہا۔ آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔  فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے نیپا پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی اور واٹر کارپوریشن کی جانب سے جائے وقوعہ پر واٹر ٹینکرز بھیجے گئے۔ انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر برگیڈ اور ریسکیو سے رابطے میں رہا ۔ فوکل پرسن ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے۔  فائر بریگیڈ کو آتشزدگی بجھانے کے لیے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رہی۔ واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ کے ساتھ آگ بجھانے کے آپریشن میں بھرپور مدد کرتا رہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واٹر کارپوریشن کے گودام میں

پڑھیں:

میو ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 18 مریضوں کی حالت غیر ، 2 کی حالت نازک ،انکوائری کمیٹی تشکیل

لاہور (نیوزڈیسک) میو ہسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے 18 مریضوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یہ واقعہ ہسپتال کے سینے کے وارڈ میں پیش آیا جس کے بعد انجکشن کا استعمال فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

میو ہسپتال کے سی ای او پروفیسر ہارون حامد نے تصدیق کی کہ ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور متاثرہ مریضوں کی بہترین ممکنہ دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔یہ واقعہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اسپتال کا اچانک دورہ کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، جہاں انہیں ناقص سہولیات اور بدانتظامی کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، اس نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔ان کے دورے کے بعد پنجاب حکومت نے ہسپتال میں بڑی انتظامی تبدیلیاں کیں۔پروفیسر احسن نعمان کی جگہ پروفیسر ہارون حامد کو نیا سی ای او مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر احتشام الحق کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے تبدیل کر کے میو ہسپتال کے نئے ایم ایس تعینات کر دیا گیا۔
مارک کارنے حکمران جماعت کے نئے رہنما منتخب، جلد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لیں گے

متعلقہ مضامین

  • میو ہسپتال میں مبینہ طور پر غیر معیاری انجکشن لگنے سے زیر علاج 2مریض جاں بحق
  • قومی شاہراہ پر گاڑیوں میں آتشزدگی؛ کروڑوں مالیت کی کپاس، چینی اور تیل  خاکستر
  • کراچی: لکڑی کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • میو ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 18 مریضوں کی حالت غیر ، 2 کی حالت نازک ،انکوائری کمیٹی تشکیل
  • کراچی، لی مارکیٹ، لکڑی کے گودام میں لگی آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا
  • پی ٹی آئی پشاورکی وزیراعلیٰ کی کارکردگی کیخلاف چارج شیٹ
  • ٹرمپ کا کینیڈا سے آنے والی لکڑی اور ڈیری پروڈکٹس پر جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی
  • ٹرمپ کی کینیڈا سے آنے والی لکڑی اور ڈیری پروڈکٹس پر ٹیرف لگانے کی دھمکی
  • قرطبہ چوک ، وارث روڈ ، کوئنز روڈ ، مزنگ وملحقہ آبادیوں کیلئے اچھی خبر