2025-02-22@06:08:02 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«نے اس بات پر بھی زور دیا کہ»:
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایسے حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ آج کی ملاقات کے بعد یہ واضح پیغام جائے گا کہ ہم سب ایک ہیں اور پاکستانی ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کا تفصیلی اجلاس ہوا جس...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو وکلاء کی جانب سے شکایات لگانے پر بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی قائدین نے وکلاء کی شکایات اور پیغام رسانی پر بھی سوالات اٹھا دیے، پارٹی قائدین نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی اجلاسوں میں وکلاء کے طرز عمل پر سوالات اٹھائے۔ 2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ پارٹی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ وکلاء میں چند ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کےلیے...
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اتنا ہی شوق ہے تو اسرائیل کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں۔لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین ہے، فلسطین کے مسئلہ پر امریکی صدر ٹرمپ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے اسرائیل اور امریکا کے سامنے...
اپوزیشن اتحاد کے مسودے ، جنرل الیکشن کے مطالبے کو مزید موثر بنانے پر مشاورت پارلیمان کے اندر ، باہر کی حکمت عملی، عام انتخابات ، الیکشن کمیشن سے متعلق امور زیرغور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پر حزب اختلاف کی قیادت جمع ہوگئی۔اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک میں اپوزیشن رہنماؤں اور کو آرڈی نیشن کمیٹی کے رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا۔عشائیے میں شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمان، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، راجا ناصر عباس، مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں جنید اکبر اور شہرام تراکئی بھی موجود تھے ، اس دوران اپوزیشن اتحاد کے لیے مجوزہ مسودے اور اتحاد کی جنرل الیکشن کے مطالبے کو...
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے درمیان سیاسی مذاکرات کا عمل ختم ہو گیا ہے، جس کا دونوں جانب سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی تشکیل کردہ مذاکراتی کمیٹیاں بھی تحلیل کی جا چکی ہیں تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک مذاکراتی کمیٹیوں کو باقاعدہ طور پر ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیاسی ڈائیلاگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے، پی ٹی آئی کے بعد حکومت کا بھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے سیاسی کیریئرکے آغاز سے ہی کبھی مذاکرات کی جانب بڑھے نہ ہی وہ حکومت سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، دوسری جانب حکومت نے بھی جارحانہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’ان فوکس‘ میں میزبان نادیہ نقی کے ساتھ گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود رشید، سرفراز چیمہ کا نام لیا، ان کے نام لے کر بولا کہ ان کو رہا...
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ناکامی حکومت کی ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نیک نیتی پہلا عنصر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں حکومت کی بدنیتی اڑے آ رہی ہے، سیاسی استحکام حکومت کا فرض ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ناکامی بھی حکومت کی ہوگی، اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو بھی کریڈٹ حکومت کو جائے گا شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے بہت مناسب مطالبات تھے، یہ مذاکرات ملک میں سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کے لیے تھے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا سے ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا مجھے اپنے لیڈر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کیوں مجھے عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا؟ کیا یہ خوف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کے حوالے سے سچ بتایا جائے گا جس سے تمام کرداروں کو پتا لگ جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ حصہ نہیں، محمد علی درانی واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سال سے زیادہ عرصہ سے جیل میں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات والوں کو خود بھی پتا تھا اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نا ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہ 9 مئی کو ہمارے لوگ گمراہ ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ...
اسلام آباد/ واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ انہوں نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے اگر دو نمبری ہو رہی ہے تو بھی مذاکرات کامیاب ہوں،مجھے ایسے ہی ٹارگٹ کررہے ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں، ایک بھی نکتہ ایسا نہیں کہ مذاکرات کامیابی کی طرف جائیں،پی ٹی آئی والوں کی نیتوں پر 100 فیصد شک ہے،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میری اوقات نہیں کہ مذاکرات ناکام یا کامیاب بناوں۔ تحریک انصاف کا مقصد کامیابی نہیں بلکہ وہ بندہ ڈھونڈ رہے ہیں جس پر ناکامی کا ملبہ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت پارٹی لیڈرشپ مذاکرات کے حق میں ہے۔سینئر لیگی رہنماء رانا ثناءاللہ اور دیگر ساتھی مذاکرات کے حق میں ہیں...
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سمیت پارٹی لیڈرشپ مذاکرات کے حق میں ہے، رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر ساتھی مذاکرات کے حق میں ہیں، میں بھی مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن یہ نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری اوقات نہیں کہ مذاکرات ناکام یا کامیاب بناؤں، مجھے پی ٹی آئی والوں کی نیت پر 100 فیصد شک ہے، پی ٹی آئی والے وقت گزار رہے ہیں، ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ بانی کو مذاکرات کے ذریعے باہر لانے میں سنجیدہ نہیں، بہت سے لوگوں کے...