اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے اگر دو نمبری ہو رہی ہے تو بھی مذاکرات کامیاب ہوں،مجھے ایسے ہی ٹارگٹ کررہے ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں، ایک بھی نکتہ ایسا نہیں کہ مذاکرات کامیابی کی طرف جائیں،پی ٹی آئی والوں کی نیتوں پر 100 فیصد شک ہے،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میری اوقات نہیں کہ مذاکرات ناکام یا کامیاب بناوں۔

تحریک انصاف کا مقصد کامیابی نہیں بلکہ وہ بندہ ڈھونڈ رہے ہیں جس پر ناکامی کا ملبہ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت پارٹی لیڈرشپ مذاکرات کے حق میں ہے۔سینئر لیگی رہنماء رانا ثناءاللہ اور دیگر ساتھی مذاکرات کے حق میں ہیں جبکہ میں بھی مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن یہ لوگ مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

کہ یہ وقت ضائع کر رہے ہیں لیکن مقاصد کچھ اور ہیں۔

یہ مذاق رات ہیں، مذاکرات نہیں۔پی ٹی آئی والے وقت گزار رہے ہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ وہ عمران خان کو مذاکرات کے ذریعے باہر لانے میں سنجیدہ نہیں مجھے ان کی نیتوں پر شک ہے۔ بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں گیم آگئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر پیش رفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔

میری خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا تھا۔ 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے پرپیش رفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہو سکتے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں رہنماءپی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں آئی پی پیزکا پھرمسئلہ شروع ہوجائے گا۔ ترسیلات زر میں اضافے کی ہمیں خوشی تھی مگر حکومت نے 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے اس کا بتانا پڑے گا۔یہ قرضے آئی پی پیز کیلئے لے رہے ہیں۔انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے تھے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مذاکرات کے حق میں مذاکرات کامیاب پی ٹی آئی رہے ہیں

پڑھیں:

عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف

سیالکوٹ:

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے۔

190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آںے کے بعد سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، یہ اکاؤنٹ آج ڈیفالٹ میں ہے۔ القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی عمران خان اور انکی اہلیہ ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر شوکت خانم کے پیسے کھانے کا بھی الزام ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، این سی اے نے تحقیقات کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی تھی۔

مذاکرات کے حوالے سے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے سے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہییں کیونکہ پی ٹی آئی خود بھی کہہ چکی ہے مذاکرات جاری رہیں گے چاہے فیصلہ کچھ بھی ہو۔

متعلقہ مضامین

  • کمیشن پر پیشرفت نہ ہوئی تو حکومت سے مذاکرات ختم کرینگے ، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف
  • عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، خواجہ آصف
  • انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بیگناہی ثابت نہیں کر سکے: وفاقی حکومت
  • مذاکرات کامیاب ہوجائیں تو ہم سب کو خوشی ہوگی،شرمیلافاروقی
  • ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا. عمر ایوب
  • مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا، شرمیلا فاروقی
  • ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا: عمر ایوب
  • سر ایک چھوٹا سا کام ہے
  • کامیاب مذاکرات سے سیاسی استحکام آجائیگا، شرمیلا فاروقی