2025-02-06@12:27:44 GMT
تلاش کی گنتی: 4045

«نجکاری کے عمل»:

    بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق وزیراعظم کے آبائی گھر کی توڑ پھوڑ اور نذر آتش کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حسینہ واجد کے اشتعال انگیز ریمارکس کا نتیجہ ہے قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: مشتعل مظاہرین نے مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کا آبائی گھر گرا دیا جمعرات کو پریس ونگ کے چیف ایڈوائزر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان فرار ہوجانے والی شیخ حسینہ کے جولائی انقلاب کے حوالے سے اشتعال انگیز ریمارکس نے لوگوں کو بھڑکا دیا۔ چیف ایڈوائزر نے کہا کہ گزشتہ 6 مہینوں سے تاریخی رہائش گاہ پر کوئی حملہ یا تباہی کا واقعہ نہیں ہوا اور شیخ حسینہ کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی میں اضافہ...
    ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے آرمی چیف کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں بتایا کہ عمرن خان کی جانب سے خط لکھنے  کے نتیجے میں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے جعلی حکومت کے جعلی وزرا کے پیٹ میں  مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان کے خط کے نتیجے میں کیا ہوا، اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر  سیف نے بیان میں بتا دیا۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے آرمی چیف کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں بتایا کہ عمرن خان کی جانب سے خط لکھنے  کے نتیجے میں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے جعلی حکومت کے جعلی وزرا کے پیٹ میں  مروڑ...
    خیبر پختونخوا حکومت نے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو محکمے میں ملازمت دینے کا کوٹہ سسٹم باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے نظر ثانی شدہ پالیسی میں اس شق کو ختم کردیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کے دوران ملازمت فوت ہو جانے پر ان کے بچوں کو اسی سرکاری محکمے میں ملازمت دینے کی پالیسی نافذ العمل تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران ملازمت وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے علاوہ صوبائی حکومت نے معذور سرکاری ملازمین کے بچوں کا خصوصی کوٹہ بھی ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بھرتیوں، ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے...
    ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیل کا فوج کو تیار رہنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم اسرائیل کے وزیر دفاع نے دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کے حوالے سے منصوبہ تیارے کرے۔وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم بھی کیا، ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران چین کی فلم مارکیٹ کی زبردست کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریلیز ہونے والی نئی فلموں کا مجموعی باکس آفس 10 ارب یوآن سے تجاوز کرگیا اور فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک پہنچ گئی جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بہت سی فلمیں بیک وقت بیرون ملک بھی ریلیز ہوئیں اور مقامی غیر انگریزی زبان کی فلموں کے لئے باکس آفس چارٹ میں سب سے اوپر رہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپرنگ فیسٹیول کا ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ...
    فوٹو بشکریہ اے پی چین نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کر دیا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے میں افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی، فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل پر زور دیا گیا ہے۔ پاک چین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط، صدر زرداری شریکبیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ دونوں ملکوں نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔صدر...
    سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم  بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے  کے الزام سے متعلق   کیس کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ خاتون آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکی۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، مدعی خاتون کے وکیل نے کہا کہ خاتون کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے میری مؤکلہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کی غیر حاضری کی بنا پر  کیس کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ بابر اعظم  نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ خاتون نے درخواست گزار پر ریپ اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے، خاتون نے بلیک میل کرنے کے الزامات بھی لگائے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج نے...
    پشاور: اے ایس ایف میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران دوڑ کے مرحلے میں نوجوان چل بسا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں بھرتی کے لیے قیوم اسپورٹس اسٹیڈیم میں فزیکل ٹیسٹ جاری تھا اس دوران دوڑ کا مرحلہ آیا۔ دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ  درگئی سے آیا تھا۔
    بالی ووڈ میں حالیہ برسوں میں کئی نئے رجحانات سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک جنوبی بھارتی اداکاروں جیسے، سمانتھا، نیانتھرا، رشمیکا مندنا اور پرابھاس سمیت دیگر اداکاروں کی ہندی فلموں میں بڑھتی ہوئی کاسٹنگ ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پہلے صرف جنوبی بھارتی فلموں کا ری میک بالی ووڈ میں عام تھا مگر اب دیکھتے ہی دیکھتے اداکاروں نے بھی بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے جس کی وجہ سے بالی ووڈ اداکاروں کا  کیرئیر خطرے میں پڑ گیا ہے۔ اس حوالے سے تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار این ٹی آر جونیئر کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارتی فلمیں انتہائی منظم طریقے سے بنتی ہیں۔ اگر فلم کے فائنل پرنٹس اگلے دن...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی وی پنشنرز نے مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف مردہ آباد کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 320 ریٹائرڈ ملازمین کی کمیوٹیشن کی فوری ادائیگی کی جائے اور پنشرز کو 9 ماہ سے جمع میڈیکل بلوں کی فوری ادئیگی کی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی وی میں کرپشن اور کرپٹ مافیاز کو لے کر کب تک خاموش رہیں، کروڑوں روپے پی ٹی وی سے ریڈیو اور اے پی پی کو دیا گیا۔ وزیر اطلاعات کی اسمبلی میں تقریر نے ہمارے حوصلے بڑھائے تھے لیکن تاحال ہمارے مسائل حل نہ ہوئے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فروری 2024 کو پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ...
    بنگلا دیشی عوام کا شیخ مجیب کی یادگار اور رہائش گاہ پر دھاوا، توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلا دیش میں مظاہرین نے بنگلا آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے بلڈوزر پروسیشن کا نام دیا گیا۔اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلا دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں...
      لاہور:جماعت اسلامی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا اور پورے ملک میں اس حوالے سے مظاہرے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ عوام کے مینڈیٹ کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ضروری ہے تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت لائی جا سکے۔
    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 900 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 298700 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کی کمی سے 256087 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 9 ڈالر سے کم ہو کر 2859 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی چیلنجز بڑھتے جا رہے ہیں اور اس وقت ماحولیاتی انصاف کو یقینی بنانا ایک سنگین ضرورت بن چکا ہے۔ اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اور حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کو 30 ارب روپے کا شدید مالی نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جو کہ انڈس سسٹم اور زراعت کے شعبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں نجکاری عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتہ کئے بغیر تیز کیا جائے، عوامی وسائل کا نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا،حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے۔جمعرات کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے، نجکاری کے عمل میں کسی قسم کا تعطل ناقابل قبول ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دوں گا۔ عمران خان نے کوئی خط تحریر نہیں کیا، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا انکشاف اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے بنائے...
     (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیا ہےکہ عمران خان نے جیل سے کسی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا۔  تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جیل سے کوئی خط کسی شخصیت کو تحریر نہیں کیا، کوئی بھی زیرحراست ملزم یا مجرم جیل سے کوئی خط تحریر کرے گا تو اس کی جانچ پڑتال جیل انتظامیہ اور سپرنٹنڈنٹ کرتا ہے اس طرح شخص مذکور نے فوج کے سربراہ یا ملک کے چیف جسٹس کو جیل سے کوئی خط ارسال نہیں کیا۔  لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا  انہوں نے کہا...
    بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں متعدد شہریوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افرادگرفتار کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 60 انکاری والدین کو آمادہ کرکے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوادئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے گا۔
    لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ جوڈیشل کمیشن لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینیئر وکلا کے ناموں پر غور کرے گا، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور ابہر گل خان کے نام زیر غور ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی جوڈیشل کمیشن اپنےئ اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ اور امبرین انور راجہ سمیت اسد محمود عباسی، عاصمہ حامد اور بشریٰ قمر کے ناموں پر بھی...
    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )امریکی ریاست پینسلوینیا میں انڈوں کی سپلائی کرنے والی کمپنی کا ٹرک ایک لاکھ انڈوں سمیت چوری ہونے کا معاملہ پولیس کے لیے درد سربن گیا ہے ایک طرف شہری اس پر پرمزاح ویڈیوزبناکر شیئرکررہے ہیں تو دوسری جانب پولیس اب تک چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی. پولیس کے مطابق پینسلوینیا کے علاقے اینٹرم ٹاﺅن شپ سے انڈوں کے معروف ڈسٹری بیوٹر”پیٹ اینڈ جیریز اورگینکس“ کے ڈسٹری بیوشن ٹرک جس میں ایک لاکھ انڈے تھے چوری ہوگیا تھا جس کا سراغ نہیں لگایا جاسکاچوری ہونے والے انڈوں کی مالیت لگ بھگ 40 ہزار ڈالرز بتائی جاتی ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پینسلوینیا پولیس کے ترجمان میگن...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز کا کہنا ہے کہ نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔شہباز شریف کی زیرِ صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دوں گا۔ وزیرِ اعظم سے رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ پاکستان بزنس فورم نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ملکی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی۔ پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کرتے ہوئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کردی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے زیر صدارت اجلاس میں ہائر ایجو کیشن سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے، لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔ مزید پڑھیں: پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں رواں...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز  شریف نے کہا ہے کہ  نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔ وزیر اعظم  کی زیرِ صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دوں گا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وکلاء کی خدمات لی جائیں۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے نجکاری کے عمل کی نگرانی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے سے متعلق صحافیوں کے سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینییوں کو پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کیا، پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن واضح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین کے بارے میں پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطین کے لیے1967 سے پہلے کی سرحدوں کےساتھ دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے سے متعلق صحافیوں کے سوالات پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینییوں کو پاکستان نے ہمیشہ سپورٹ کیا، پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے پوزیشن واضح ہے،...
    چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی جبری طور پر ہمسایہ ممالک منتقلی کے خلاف ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کو بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا غزہ جنگ کے بعد بھی چین فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی کے اصول کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ انہوں نے کہا کہ چین غزہ کے شہریوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے امید...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم پی اے تنزیلہ قمبرانی سے ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ سمیت اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعابھی کی۔\932
    کاٹز کے دفتر نے وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کی تعریف کر رہے ہیں، جس سے غزہ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ دنیا بھر کے مختلف مقامات پر منتقل ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج کو ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے تحت غزہ کا کوئی بھی باشندہ کسی بھی ایسی جگہ ہجرت کر سکتا ہے جو اسے قبول کرنے پر رضامند ہو۔ کاٹز کے دفتر نے وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کی تعریف کر رہے...
    غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے اسرائیل نے وفد بھیجنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق ہفتے کے آخر میں وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ جائے گا۔(جاری ہے) اسرائیل کی جانب سے مذاکراتی وفد بھیجنے کا اعلان واشنگٹن میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ادھر حماس کا کہنا تھا کہ وہ امریکا اور مصر کی ثالثی میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ جنگ کے مستقل خاتمے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ معاہدے کے تحت 13 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالی افراد کو رہا کیا جا...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ“ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج کو ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت غزہ کا کوئی بھی باشندہ کسی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے پیکا ایکٹ پر صحافیوں کے خدشات دور کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیاجبکہ کمیٹی چیئرمین پولین بلوچ نے کہاہے کہ تمام فریقین کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی اجلاس کے دوران کہاکہ پیکا ایکٹ صرف ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ہے اور اس سے اخبارات یا ٹی وی چینلز متاثر نہیں ہوں گے، کیونکہ وہ پہلے ہی قواعد و ضوابط کے تحت چل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا پر کروڑوں کمانے والے افراد کو بھی ملکی قوانین کے تحت کچھ دینا ہوگا جبکہ اس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)شراب کے نشے میں دھت اہل کار ایس پی کے پاس پہنچ گیا، جسے بعد میں معطل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شراب کے نشے میں دھت ایک اہل کار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا۔ ڈولفن پولیس کے اہلکار ارسلان کو ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) بعد ازاں ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم ہر شرابی اہل کار کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔ گرفتار اہل کار کا میڈیکل کروایا گیا تو اس میں شراب نوشی ثابت ہو گئی۔تھانہ فیکٹری ایریا میں اہلکار کے خلاف شراب نوشی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ ایس پی ڈولفن نے اہلکار...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفترِ خارجہ کا ردِعمل آ گیا  اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا رد عمل آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے وفاقی دارالحکومت  میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات پر کہا ہے کہ فلسطین اور فلسطینیوں کے کاز کے لیے پاکستان نے ہمیشہ حمایت کی، پاکستان کی فلسطین سے متعلق پوزیشن واضح ہے۔ ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، پاکستان اسرائیل کی طرف سے غزہ میں مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ عمران خان نے کسی کو کوئی خط تحریر...
    ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان تھانہ صدر پولیس پہلے سے گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر موٹر سائیکل برآمد کرنے جا رہی تھی کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے اچانک پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ کے دوران ملزم محمد وسیم عرف وسن جو فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، زخمی ہو گیا۔پولیس نے فوری طور پر زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دیگر...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان— فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کے سوالات پر ردعمل دے دیا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینیوں کے کاز کے لیے پاکستان نے ہمیشہ حمایت کی، پاکستان کی فلسطین سے متعلق پوزیشن واضح ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، پاکستان اسرائیل کی طرف سے غزہ میں مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کا بیان، ترکیے نے ردعمل دیدیاترکیے کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے پاکستان آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح اسپتال کراچی کے اسپیشل وارڈ میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔’دی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کے علاج کے لیے تشکیل دی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون ذہنی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ میں مبتلا ہیں۔ امریکی خاتون کی کبھی واپس جانے کبھی پاکستان میں رہنے کی ضد، جناح اسپتال میں علاج جاری کراچی کراچی کے لڑکے سے شادی کے لئے آئی امریکی... ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ طبی ٹیسٹ میں خاتون کو نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر (Bipolar Disorder) کی تصدیق ہوئی ہے جس کا...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )قومی معیشت کی ترقی اور نمو کے لیے اکیڈمی اورانڈسٹری کا تعاون اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اساتذہ اور طلبا کے ایک وفد نے حال ہی میں چیمبر کا دورہ کیا تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چیمبر اکیڈمی کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جس سے وہ عصری مسائل سے نمٹنے کے لیے تعاون کر سکیں طلبا نے چیمبر کے اراکین کے ساتھ اپنے خیالات کا...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دیہاتوں میں رینجرز کے زور سے کسانوں،کاشکاروں پر ایف آئی آر دینے اور ہراساں کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہوں کسان پہلے کھاد مہنگی ہونے سے پریشان ہیں، پیپلزپارٹی انھیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے عامر وٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ نہ صرف میری طرف سے بلکہ میری قیادت کی طرف سے بھی رینجرز کی جانب سے ہونے والی زیادتیوں پرنوٹس لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے گھروں پر رینجرز کے ذریعے چھاپے مارنا، ٹرانسفارمر اتارنا اوربلاجواز پریشان...
    گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں خواجہ سرا کی جانب سے کمسن بچی پر تشدد اور زبردستی اپنے ساتھ رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گوجرانوالہ میں کمسن بچی کو خواجہ سرا گرو کی جانب سے زبردستی تحویل میں رکھنے اور تشدد کرنے کے واقعے کی فوری تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور بچی کو بازیاب کرانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق خواجہ سرا گرو کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں غیر قانونی تحویل، ٹریفکنگ، اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ بچی کے ساتھ جنسی استحصال کا بھی خدشہ ہے جس کی وجہ سے معاملہ اور بھی سنگین ہو گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم بچی...
    لاہور: شراب کے نشے میں دھت اہل کار ایس پی کے پاس پہنچ گیا، جسے بعد میں معطل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شراب کے نشے میں دھت ایک اہل کار ایس پی سے چھٹی لینے پہنچ گیا۔ ڈولفن پولیس کے اہلکار ارسلان کو ہیڈ کوارٹرز سے گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں ایس پی ڈولفن شاہ میر کے حکم ہر شرابی اہل کار کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا گیا۔ گرفتار اہل کار کا میڈیکل کروایا گیا تو اس میں شراب نوشی ثابت ہو گئی۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں اہلکار کے خلاف شراب نوشی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج  کیا گیا جب کہ ایس پی ڈولفن نے اہلکار کو معطل کر کے ڈی ایس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے درعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینوں کو ان کے زمین سے ہٹانے سے متعلق بیان ناانصافی پر مبنی ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح ہے،  ہماری پالیسی جو 1947 سے آرہی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کو ان کے زمین سے ہٹانے  سے متعلق بیان ناانصافی پر مبنی ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر ان خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لیے زور دیتے ہیں 1947 سے فلسطین کے...
    اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے درعمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینوں کو ان کے زمین سے ہٹانے سے متعلق بیان ناانصافی پر مبنی ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح ہے، ہماری پالیسی جو 1947 سے آرہی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کو ان کے زمین سے ہٹانے سے متعلق بیان ناانصافی پر مبنی ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر ان خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے...
    ڈھاکہ:بنگلا دیش میں مظاہرین نے بنگلا آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلا دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...
    چیمپئنز ٹرافی کے لیے خاص طور پر جدید طرز سے تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کرکٹ کے دیوانوں اور لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ محسن نقوی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے شاندار افتتاح کے موقع پر معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کو کسی قسم کا کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا اور ان کا داخلہ فری ہو گا۔ پرفارم کرنے والے گلوکاروں...
    سینئر بھارتی اداکار اور ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے حال ہی میں ملک بھر میں غیر سبزی خور کھانے، خاص طور پر گائے کے گوشت پر پابندی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ہندوستان جیسے متنوع ملک میں اس قسم کے قانون کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔ 78 سالہ اداکار-سیاستدان نے مذہبی اور علاقائی اختلافات کی طرف اشارہ کیا جو اس حکم کو نافذ کرنے کو مشکل بناتے ہیں، خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں ثقافتی طریقے مختلف ہیں۔ سنہا نے کہا، "ملک کے بہت سے حصوں میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے۔ میرے خیال میں نہ صرف گائے کا گوشت بلکہ ملک میں...
    بیجنگ:پاکستان اور چین نے مشترکہ اعلامیے میں سی پیک کو جدید ترقیاتی راہداری میں تبدیل کرنے، تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سائنسی و ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، جبکہ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اور خلا میں تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں پاکستان اور چین نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے کسی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا،جیل سے بھیجے جانے والے اور موصولہ ہر خط کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری سپرنٹنڈنٹ کی ہوتی ہے اس میں انتشار، دہشت، امن شکنی اور کسی کو گزند پہنچانے کی ترغیب نہ ہو،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح عمران خان نے فوج کے سربراہ یا ملک کے چیف جسٹس کو جیل سے کوئی خط ارسال نہیں کیا۔ کسی بھی زیرحراست شخص کو کوئی خط لکھنا ہو تو وہ قلم کاغذ جیل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) چوہدری سالک حسین حجاج کرام کے فضائی کرایوں اور رہائشی اخراجات کی کمی کے لیے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہےوفاقی وزیر نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ یوتھ کو با ہنر بنانا اور بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کروانا چوہدری سالک حسین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی اقدامات وفاقی وزیر کی دلچسپی کا اظہار ہے۔
    کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز اس سال امریکا میں تین ٹی 20میچز کھیلیں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ویسٹ انڈیز میں ہوگی۔ شیڈول کے مطابق تینوں ٹی ٹونٹی میچز فلوریڈا میں 31جولائی، یکم اور 2 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ٹرینیڈاڈ میں 8، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی واضح رہے کہ جنوری 2025 میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی...
    15 ہزار سے زائد آبادی پر محیط وادی نیلم کے علاقے سرگن میں پولیو مہم چلانا شدید مشکلات سے بھرپور ہے۔ برفباری، دور دراز گھر، اور دشوار گزار راستے خواتین رضاکاروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ مہناز سجاد سرگن کی رہائشی ہیں اور پولیو مہم میں 3 سال سے سوشل ورکر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ مہناز کا تعلق کراچی سے اور شادی کے بعد سے سرگن میں مقیم ہیں۔ ‎وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہروں میں ڈور ٹو ڈور پولیو مہم آسان ہوتی ہے، لیکن یہاں برفباری والے علاقوں میں جہاں درجہ حرارت منفی ہوتا ہے وہاں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمارے پاس کوئی سہولت نہیں ہوتی کہ ہم راستہ...
    سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم میں ملوث زیر حراست گستاخوں کو تحفظ دینے کی کوششوں کے خلاف معاشرے کے تمام مکاتب فکر میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث گستاخوں کے خلاف جو جنگ آئینی و قانونی طور پر بڑی خاموشی سے عدالتوں میں لڑی جارہی تھی،اس لڑائی کو ان گستاخوں کے سہولت کار،بعض قادیانی نواز اینکرز اور اینکرنیاں اب چوکوں اور چوراہوں پر لاکر وطن عزیز پاکستان کو انتشار کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن یہ فتنہ پرور مٹھی بھر گروہ یاد رکھے کہ پاک سر زمین کو مقدس شخصیات بالخصوص حضور ﷺکے خلاف استعمال کرنے والے شیطانوں سے ہر قیمت پر قانونی طریقے سے پاک کیا جائے گا، قبل اس کے...
    ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ گزشتہ تین برسوں پر محیط سیاسی ہیجان کے بد اثرات اب دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے مسلسل شرح سود کم کی ہے۔ افراط زر میں کمی بتدریج ہو رہی ہے۔ مثبت معاشی اشارئیے امید کی روشن کرن بن کر ابھرے ہیں۔ اس صورتحال سے ملک کا مجموعی تاثر بہتر ہو رہا ہے۔ صبح و شام ملک کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کرنے والے عناصر تلملا رہے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار بھی حوصلہ افزا ہیں۔ بے یقینی کے سائے دور ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے تجزیات کے مطابق آنے والے سال میں معاشی استحکام...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے جیل سے کسی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیاکہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جیل سے کوئی خط کسی شخصیت کو تحریر نہیں کیا، کوئی بھی زیرحراست ملزم یا مجرم جیل سے کوئی خط تحریر کرے گا تو اس کی جانچ پڑتال جیل انتظامیہ اور سپرنٹنڈنٹ کرتا ہے اس طرح شخص مذکور نے فوج کے سربراہ یا ملک کے چیف جسٹس کو جیل سے کوئی خط ارسال نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی زیرحراست شخص کو کوئی خط لکھنا ہو تو...
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوصدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ۔ گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ...
    ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔  گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی،ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ پیکا ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کی ایک اور...
    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کا اغاز کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق، شہر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 90 افراد نے اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا، تاہم انسداد پولیو ٹیمز کے سمجھانے پر 60 والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پر رضامند ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: 2025 کی پہلی پولیو مہم کا آغاز: پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران 5 افراد نے بچوں کو پولیو...
    اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل سے کسی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے کوئی خط کسی کو بھی ارسال نہیں کیا۔ عبدالغفور انجم نے کہا کہ کوئی بھی زیرحراست ملزم یا مجرم جیل سے کوئی خط تحریر کرے گا تو اس کی جانچ پڑتال جیل انتظامیہ اور سپرنٹنڈنٹ کرتا ہے اس طرح شخص مذکور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جیل سے کوئی خط تحریر نہیں کیا۔  انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یو ایس ایڈ کے آپریشنز کو کم کرتے ہوئے امریکی غیر ملکی ترقیاتی امداد کو معطل کرنے کے اقدام سے افغانستان پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ ملک ضروری خدمات کے لیے بیرونی امداد پر منحصر ہے۔ ٹرمپ کی جیت افغانستان کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اگست 2021 میں افغانستان سے اپنی افواج کے انخلاء کے باوجود امریکہ ملک کا سب سے بڑا عطیہ دہندہ ہے۔ انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن (ایس آئی جی اے آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ملک پر مکمل کنٹرول کے بعد سے واشنگٹن نے افغانستان اور افغان مہاجرین کے لیے 21 بلین...
    وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے لیے خان پور ڈیم سے ہونے والی پانی کی سپلائی عارظی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق، اسلام آباد کے لیے بنیادی آبی ذخیرے  خان پور ڈیم کی 18 سے 20 کلومیٹر طویل نہر کی سالانہ بھل صفائی کا کام 10 فروری سے شروع ہوگا جو 22  فروری تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 16 فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ، سی ڈی اے کا اعتراف حکام کے مطابق، بھل صفائی کے دوران خان پور ڈیم سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی مکمل بند رہے گی، تاہم سنگجانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں جمع شدہ اسٹوریج سے تقریباً 4...
    بنگلہ دیش میں مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلہ دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...
    بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) اقوام متحدہ کی امن فورس (یو این آئی ایف آئی ایل)نے کہا ہے کہ لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اسرائیل نے ابھی تک مشرقی سیکٹر کے تمام علاقوں سے انخلا نہیں کیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق یواین امن فورس کے ترجمان اینڈریا ٹینینٹی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیاہے جب اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں نبطیہ گورنری کے قصبوں راب ثلاثین اور یارون میں گھروں کو جلا اور دھماکوں سے اڑا رہی ہے، اس طرح گزشتہ روز بھی جنگ بندی معاہدے کی2 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ا عدادوشمار کے مطابق 72 روز قبل معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جس کے بعد طلباء کو جدید ڈیوائس کا بے تابی سے انتظار ہیں تاہم اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔حکومت ہونہار طلباء میں 50,000 جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔چیف منسٹر کے لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کے کور 7 آئی لیپ ٹاپ ملیں گے، اقلیتی طلبہ اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی لیپ ٹاپ سے نوازا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا...
    اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اور کل دو ججز کی چھٹی کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار دونوں دو دن کی چھٹی پر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں آج اور کل مقرر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ پولیس سمیت اسلام آباد کے مقامی محکموں میں دوسرے صوبوں سے بھرتیوں کے حوالے سے کیس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ اس کے علاوہ، جسٹس بابر ستار کی عدم دستیابی کے سبب لارجر بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجربنچ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے آج طلب کیا تھا، اور اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں...
    کوئٹہ(نیو ز ڈیسک)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں متعدد شہریوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتےہوئے 5 افرادگرفتار کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 60 انکاری والدین کو آمادہ کرکے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوادئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کےقطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے گا۔ بلوچستان: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق
    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے ججز کی تعیناتی پر فیصلہ کیا جائے گا، جس کے لیے 49 امیدواروں کے نامزدی فارمز موصول ہوچکے ہیں۔   ان امیدواروں میں 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ سیشن ججز میں قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور عبہر گل خان شامل ہیں، جبکہ سینئر وکلاء میں عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی، بشریٰ قمر، اقبال احمد...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا کے کچھ علاقے بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔   اسلام آباد اور اس کے اطراف میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقے سرد رہیں گے۔ مری، گلیات اور ان کے آس پاس کی جگہوں پر سردی کی شدت برقرار رہے گی، اور چترال، دیر، سوات، کوہستان میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔   لاہور میں کم سے کم درجہ...
    معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے بیرون ملک شوٹنگ کے دوران اخراجات پر ہونے والے تنازع کا انکشاف کیا ہے جگن کاظم نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بیرون ملک شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا، جہاں انہوں ایک سینئر اداکار کو برگر کے پیسوں تک کیلئے پروڈکشن سے لڑتے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک سینئر اداکار نے اپنے ذاتی طور پر خریدے گئے برگر کی رسید پروڈکشن ٹیم کو دی اور دعویٰ کیا کہ چونکہ انہیں دوپہر کا کھانا فراہم نہیں کیا گیا، اس لیے وہ اس رقم کی واپسی چاہتے ہیں۔         View this post on Instagram          ...
    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چار میچز کے لیے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹکٹس جمعرات سے فینز کے لیے دستیاب ہوں گی۔   ذرائع کے مطابق، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلادیش، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ اور دوسرے سیمی فائنل کے میچز کے لیے اضافی ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کے لیے 2 ہزار اضافی ٹکٹس ریلیز کیے جائیں گے، جبکہ باقی میچز کے لیے 5، 5 ہزار ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔   یہ ٹکٹس آن لائن اور نجی کوریئر سروسز کے دفاتر سے بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔...
    ذرائع کے مطابق رانا قاسم نون نے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام آزادی کی تحریک میں کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل تحریک کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا قاسم نون نے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام آزادی کی تحریک میں کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ...
    ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجدکے طلباء سے سوشل میڈیا خطاب کیخلاف شدید احتجاج ، مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کے آبائی گھر کو آگ لگا دی ۔ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے فیملی میوزیم بھی تباہ کردیا خبرایجنسی کے مطابق طلبا تحریک نے میوزیم کی جانب بلڈوزر مارچ کا اعلان کردیا جس کے بعد بنگلہ دیش کی برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں اپنے والد کی رہائشگاہ کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پر شدید ردعمل دیا ۔شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ ایک عمارت کو مٹایا جا سکتا ہے، لیکن تاریخ کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ شیخ حسینہ، جو اگست 2024 سے بھارت میں مقیم ہیں اور...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود گوٹھ چودھری برکت نزد بس ٹرمینل سے حاکم علی آرائیں کے گھر سے نامعلوم چور گھر کی الماری میں رکھی 18 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس تکنیکی ٹیم نے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں چور کا پتا لگا لیا،رقم چوری کرنے والا اور کوئی نہیں خود فریادی کا بھتیجا زوہیب ولد ارشد آرائیں نکلا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا اور چوری شدہ رقم برآمد کرلی گئی. گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میرے چاچا والے رشتہ داروں کی شادی میں گئے ہوئے تھے اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں...
    قاضی احمد (نمائندہ جسارت)ملک بھر کی طرح قاضی احمد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ڈے منایا گیا کشمیری بھائیوں کی آزادی اور بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف اسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کے آفس کے سامنے سے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں لکھے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی میں شریک ریونیو ملازمین،پٹواریوں کے علاوہ مختار کار قاضی احمد شاہ مراد تنیو اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میںشرکت کی۔ دوسری جانب ٹائون کمیٹی قاضی احمد سے ٹائون چیئرمین جام چنگیزانڑ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ کشمیریوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہے پاکستان کا بچہ بچہ...
    آئی سی س چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کی جگہ اسپنر سفیان مقیم کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سفیان مقیم کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، فخر زمان سمیت کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟ چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں صرف ایک فرنٹ لائن اسپنر کو شامل کرنے پر پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا سامنا ہے۔  19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں...
    وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے ’طویل اور مختصر‘ دورانیے کے پیکجز کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمی سعودی عرب میں کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے ہوئی ہے، جس سے ہوٹل اور رہائش کے اخراجات میں قابلِ ذکر بچت ہوئی ہے۔ وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ 40 دنوں پر محیط طویل دورانیے کے حج پیکیج کے اخراجات میں مزید 25 ہزار جبکہ 25 دنوں پر محیط مختصر دورانیے کے حج پیکیج میں مزید 50 ہزار روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل 29 جنوری 2025 کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں طویل دورانیے کے حج پیکج کی فی...
    گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبرخان کا کہنا تھاکہ 5 سے 7 فروری تک صوبے میں پرچم سرنگوں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عام عام تعطیل ۔وزیراعلیٰ نے تمام سرکاری تقریبات سادگی سے منعقد کرنے کا حکم دیا۔حاجی گلبر خان نے پرنس کریم آغاخان کی خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی صحت، تعلیم، فلاح وبہبود اور ثقافت کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان سوگوار خاندان اور عقیدت مندوں کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ پرنس کریم آغا خان گزشتہ روزپرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔پرنس کریم آغا خان کو 11 جولائی1957 میں...
    کراچی: وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کل 7 فروری شام 7 بجے کرینگے۔ اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے، تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔  چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7 فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔
    واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ میں نسلی صفائی کے خلاف خبردار کر دیا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہمیں مسئلہ مزید پیچیدہ نہیں بنانا چاہیے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم بین الاقوامی قانون کی بنیادوں سے مخلص رہیں اور نسلی صفائی کی کسی بھی صورت سے بچیں۔ انتونیو گوتریس نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں دو ریاستی حل کو دوبارہ تسلیم کرنا ہوگا۔ اگرچہ گوتریس نے اپنے خطاب میں ٹرمپ یا اس کی غزہ کے حوالے سے پیش کی گئی تجویز کا ذکر نہیں کیا، لیکن...
    محمد فہد عباس کا گھرانہ 1958 سے کراچی میں موسیقی کے آلات کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تقسیم کے بعد ان کے والد نے یہ ہنر سیکھا، اور پھر 1200 روپے خرچ کرکے دکان لی اور 3 ہزار روپے کا اس میں سامان ڈالا۔ فہد عباس کے مطابق اس وقت ہارمونیم کا بہت کام تھا اور ان کے والد ناصرف ہارمونیم بیچتے تھے بلکہ اس کی مرمت بھی کیا کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسیقی ترتیب دیجیے، گوگل نے بڑی سہولت فراہم کردی انہوں نے کہاکہ ان کے والد نے محنت کرکے کام کو بڑھایا۔ کیونکہ اس وقت موسیقی کا بہت کام تھا، اب وقت بدل...
    کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی۔ ملک بھر کی طرح کشمور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی طرف سے نکالی گئی۔ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے پینافلیکس اٹھاکر رکھے تھے جس میں کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی علمدار چوک سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور اسسٹنٹ کمشنر کشمور رضا علی سومرو سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ریلی میں کشمیری مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہندو برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائی 76 سال سے بھارتی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سمون، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ماروی سندھُو، اور مرکزی رہنما شاہین خاصخیلی نے سندھ میں خواتین کے قتل اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ کی خواتین بنیادی انسانی حق یعنی جان کے تحفظ سے محروم ہیں۔ چوٹیاریوں واقعے کی طرح پولیس تمام قاتلوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، جبکہ پولیس سمیت سندھ حکومت کا پورا نظام مجرموں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے، جس کے باعث سندھ میں لاقانونیت عروج پر ہے۔ اغوا، ڈکیتیوں اور قتل کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ نوابشاہ کے قریب جام صاحب تھانے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ سندھ گڈز ایسوسی ایشن حیدرآباد کا ایک ہنگامی اجلاس جنرل سیکرٹری خالد بندھانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں انتظامیہ کے رویہ اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو نظر انداز کرنے پر غور کیا گیا اور کہا گیا کہ ہم نے تقریبا ایک ماہ پہلے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی تھی لیکن ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہیوی گاڑیوں کا شہر میں داخل ہونے کا وقت رات دس بجے تھا انتظامیہ نے ایک حادثے کو جواز بنا کر گیارہ بجے کا وقت کردیا جائے پر ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا ہم نے انتظامیہ سے کہا کہ سخی پیر لیاقت کالونی سے حاجی دوسا پلاٹ تک ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی...
    مٹیاری(نمائندہ جسارت)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سے مٹیاری ضلع بھر میں ریلیوں کاانعقاد کیاگیا، ہالا میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے صوبیدار ریٹائرڈ لطف علی بگھیو،نیاز حسین لغاری،یاسین نظامانی،زبیر ڈاھری،حاکم علی بھجو اور سول سوسائٹی اور پاک فوج کے ریٹائرڈ جوانوں نے کی ریلی درگاھ سرور نوح سے سے پریس کلب تک نکالی،ریلی کے شرکاء نے بینرز،پلے کارڈ پاکستان اور کشمیر کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکاء کی جانب سے بھارت کے خلاف اور کشمیربنیگا پاکستان کی نعرے بازی کی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس پر ہندوستان نے قبضہ کر رکھا ہے،ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،جو...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی...
    PENNSYLVANIA: بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی کے سابق کمانڈرکے انکشافات نے 1971 کی جنگ سے متعلق بیانیہ کو تبدیل کردیا ہے۔  74 سالہ زین العابدین نے جو امریکی شہر پنسلونیا میں مقیم ہیں ،یوٹیوب چینل وائٹ نیوز بنگلہ سے انٹرویو میں  کہا کہ 1971ء نے جنوبی ایشیا کی تاریخ کا رخ بدل دیا تھا۔ کمانڈر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے ہی ملک اور اپنے ہی بھائیوں کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور جدوجہدکے بعد حاصل ہونیوالا ملک ہمیں لڑتے دیکھے گا۔ انھوں نے انکشاف کیا  مکتی باہنی کے کارندوں کو بھارت میں مسلح تربیت دی گئی اور...
    لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) ملک بھر کی طرح نوائے وقت گروپ کے زیر اہتمام جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مرکزی دفاتر سے 23 کوئینز روڈ تک ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور بھارت کے ظلم و استبداد اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیریوں کی انتھک اور لازوال جدوجہد آزادی کی حمایت میں تجدید عہد کا دن ہے۔ مظاہرے میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، ایڈیٹر سنڈے/ فیملی میگزین خالد بہزاد ہاشمی، سپیشل کارسپانڈنٹ خاور عباس سندھو، ڈپٹی ہیڈ مارکیٹنگ...
    کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق) شہر قائد میں پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا مکروہ کاروبار اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پولیس کی سرپرستی میں شہر کے چھوٹے چھوٹے علاقوں میں غیرقانونی مذبحہ خانے کام کر رہے ہیں جہاں لاغر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے جبکہ مردہ جانوروں کے گوشت کی تیاری بھی ان ہی مذبحہ خانوں میں ہوتی ہے۔ کراچی کے 70 فیصد سے زاید ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں مضر صحت گوشت سے بنی اشیا فروخت کی جاتی ہیں‘ صوبائی حکومت کی قائم کردہ سندھ فوڈ کنٹرو ل اتھارٹی بھی اس معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا گیا جس میں منتخب بلدیاتی نمائندے، کے ایم سی کے افسران و ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی، ریلی کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج پورے پاکستان میں کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، شرکاء سے خطاب کے موقع پر میونسپل کمشنر افضل زیدی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے،...