2025-04-15@23:24:13 GMT
تلاش کی گنتی: 31
«میئر کراچی نے کہا کہ»:
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کرلو۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین...
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر صاحب کہتے ہیں کہ وہ وفاق کے نمائندے ہیں اور وفاق سے اختیار لے کر دے سکتے ہیں، میں نے ان کے کہنے پر ہی ان سے بات کی تھی، میری بات کو ناراضی نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میرے کہنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے بالآخر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ گورنر نے خط لکھا ہے لیکن ابھی آدھا کام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب میرے بھائی...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میرے کہنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے بالآخر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ گورنر نے خط لکھا ہے لیکن ابھی آدھا کام ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب میرے بھائی ہیں، میرا ان سے ذاتی تعلق ہے۔ آج مجھے تڑی دی گئی کہ بیٹا تمہارا وقت آئے گا: میئر کراچی مرتضیٰ وہابمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب مجھ سے بات کرنی ہے تو ڈائریکٹ کریں، ترجمانوں کے ذریعے نہ کریں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ہمیں...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب مجھ سے بات کرنی ہے تو ڈائریکٹ کریں، ترجمانوں کے ذریعے نہ کریں۔کراچی میں پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر پریس کانفرنس کرتا ہوں سیاسی گفتگو کے لیے نہیں، سیاسی مخالفین کے پاس کوئی چورن نہیں ہوتا تو مجھ پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کے ترجمان نے آج پریس کانفرنس کی ہے، سابق سربراہ ایم کیو ایم نے پوری ایم کیو ایم کو بٹھا کر پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس کا لب لباب یہ تھا کہ وہ ترجمان ہیں اور ترجمانی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی منفی اور تعصب کی سیاست کو پیچھےچھوڑ چکا ہے،...
ہمایوں خان نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں لگی آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک آگ کو لگے ہوئے سات دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ چیف فائر آفیسر نے...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے معالج کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ ان کو کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، یہ کہنا کہ صدر کو کورونا نہیں ہوا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز من گھڑت خبریں چلا رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ ہوئے جن سے پتہ چلا کہ کورونا ہوگیا ہے، ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی...
وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کو اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی۔وزارت مذہبی امور کے مراسلے میں کہا گیا کہ عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائےاسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر ہوگی۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی سفارت خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب، بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے...
کراچی: سندھ کے صوبائی وزیرتعلیم سردار شاہ نے بورڈز کی کارکردگی کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کمیٹی میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف (پی آئی ٹی) اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بورڈ کے انتظامی ڈھانچے اور اسسمنٹ، آئی ٹی اور امتحانات پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے گزشتہ 8 برس سے نتائج مسلسل کم ہو رہے ہیں، دیگر بورڈز سے بھی تقابل کریں تو یہاں کے نتائج کم ہو رہے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا۔کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آکر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کیلئے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے مراعات لیتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نےبائیکاٹ کیا۔انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، میری پارٹی کا تو وزیر اعظم بھی...
کراچی میں متعین چین کے قونصل جنرل یانگ یونگ ڈونگ نے کہا ہے کہ انکا ملک تسلط پسندی اور طاقت کی سیاست کا مخالف ہے، پاک چین تعلقات اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے میں 2025 میں مزید پیش رفت ہوگی چین اور پاکستان کی قیادت میں اس معاملے پر بات چیت جاری رہتی ہے۔ چائنا 2 سیشن 2025 کے موضوع پر میڈیا بریفنگ میں قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ چین کے گورننس نظام میں نیشنل پیپلز کانگریس اور چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیوو کانفرنس CPPCC کا اہم کردار ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف شعبوں میں چین کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ ان سیشنز میں گورنمنٹ ورک رپورٹ کا review پیش...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس شہر کی ترقی کے لیے سب مل کر کام کریں گے تو کراچی کو بہتر کرسکیں گے، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیئے، میں وزیر اعظم صاحب سے کہتا ہوں کراچی کو بھی 25 ارب دیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر ممبران قومی اسمبلی کو پچیس پچیس کروڑ روپے دے رہی ہے تو کراچی کو پچیس ارب روپے دے تاکہ ہم کراچی میں بڑا کام کرسکیں، خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ ہے کہ آپ بلدیہ عظمی کراچی کو مضبوط کریں، آئین کا آرٹیکل 40-A پاکستان کی عوام کے لیے ہے، کراچی شہر میں...
کراچی میں رمضان مبارک کے دوران مختلف ریسٹورینٹس صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے طرح طرح کی افطار اور سحری بوفے آفرز دے رہے ہیں۔ اس تحریر میں ہم بتانے کی کوشش کریں گے کہ کراچی کے کون سی چند مشہور رمضان بوفے آفرز ہیں۔ افطار کے وقت شہریوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کھلی فضا میں افطار کریں۔ ویسے بھی کراچی کا ہوا دار موسم ان دنوں کھلی فضا سے محظوظ ہونے کا پورا موقع بھی فراہم کرتا ہے، ایسے میں اہل کراچی کے ذہن میں سب سے پہلا خیال ہائی وے کا آتا ہے، جہاں کھلے اور کشادہ ریسٹورینٹس کی بھر مار ہے۔ انہی میں سے ایک مندی ہاؤس ہے جس نے رمضان آفرز میں...
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین کے واجبات 2017ء کے بعد سے ادا نہیں ہوئے، 18ویں ترمیم کے بعد کے ایم سی کے واجبات کی ادائیگی صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز نے ریٹائر ملازمین کو اون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ استحصال ہوتا ہے، وفاقی حکومت کا بھی قصور ہے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار—فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز نے ریٹائر ملازمین کو اون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ استحصال ہوتا ہے، وفاقی حکومت کا بھی قصور ہے۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2016ء کے بعد ایم کیو ایم سے بلدیاتی اداروں کی ذمے داری جاگیرداروں کو دے دی گئی۔ ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا...
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایسے حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ آج کی ملاقات کے بعد یہ واضح پیغام جائے گا کہ ہم سب ایک ہیں اور پاکستانی ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کا تفصیلی اجلاس ہوا جس...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جون 2023ء میں عہدہ سنبھالا تھا، ڈیڑھ سال بعد خود کو آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ مالی اعتبار سے کے ایم سی میں ڈیڑھ سال میں بہتری آئی ہے، اختیارات کا نہیں نیت کا معاملہ تھا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2.14 ارب روپے اس وقت ہمارے اکاؤنٹ میں آ چکے ہیں جبکہ 300 فیصد آمدنی میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے اضافہ کیا ہے۔میئر کراچی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آمدن میں 300 گنا...
کراچی بار ایسوسی ایشن نے قافلے کی صورت میں کل اسلام آباد روانگی کا اعلان کردیا۔ کراچی بار کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں صحافیوں کو بھی ہمارے ساتھ چلنا چاہیے۔ منیر اے ملک نے کہا کہ آج حالات دو ہزار سات سے بھی زیادہ خراب ہیں، اس وقت ایک چیف جسٹس کا سوال تھا، آج پوری عدلیہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی ایک بڑی اکثریت ترامیم کو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سمجھتی ہے۔ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ وکلا تحریک چلنے والی ہے، یہ تحریک اس ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے ہے۔ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے ذریعے مرضی کے...
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بحران 2024 نہیں بلکہ 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے سندھ میں کوٹہ سسٹم لگایا ہوا ہے ،پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کراچی میں اس مرتبہ فنڈز ضائع نہیں ہونے دیں گے،کراچی کا حق ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلاف موجود ہے، جن کے پاس اقتدار کبھی نہیں رہا مگر اختیار پورا رہا ہے، 2018 میں جو آئے انہوں نے...
ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ علی خورشیدی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی میں یہ بدترین خوف کا بت بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت نے ختم کیا ہے، الحمدللہ اب کراچی میں بوری بند لاشوں، بھتہ خوری، ماؤں بہنوں کی عصمت دری کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی پریس کانفرنس کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے مان لیں کہ وہ بدحواسی کا شکار ہیں، اپنی پارٹی میں چیئرمین شپ کی لڑائی پر پریشانی کا شکار ہوکر...
— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات بتا رہے ہیں کہ تیر نشانے پر لگا ہے۔ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی کرپشن کا ذکر کیا تو سارے پی پی کے ترجمان چیخ اُٹھے۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کی ہے، پی پی نہ کراچی کے ٹیکس کا پیسہ چھوڑتی ہے اور نہ ہی کرپشن کا کوئی موقع جانے دیتی ہے۔ کراچی کے طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا...
فوٹو: فائل چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگادیا۔پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تاجروں سے گفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پرچیاں آنا بند ہو گئی ہیں، آج روزانہ کی بنیاد پر بھتا طلب کیا جارہا ہے نہ دینے پر روز قتل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ آپ نے تاجروں سے ملاقات میں اسٹریٹ کرائم پر معافی کیوں نہیں مانگی، کراچی شہر آپ کے آنے کے بعد جس شکل میں ہے اس کی وضاحت تو کریں ، آپ سوچے سمجھے...
کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی مدد نہیں مل رہی، یہ نہیں ہو سکتا کہ کام کے ایم سی کرے اور ٹیکس اور وسائل کے پی ٹی کے پاس ہوں، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وفاقی وزراء کو کہیں کہ ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والوں کو اللّٰہ ہی ہدایت دے، ورنہ وہ ہدایت سے بالاتر ہیں، روز 11 بجے پریس کانفرنس کرنے آجاتے ہیں، انہیں بات کرنے کی بیماری ہے۔ کراچی میں گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منعم ظفر کو شاید گھر والوں کو دکھانا ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔میئر کراچی کا...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔ کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں: کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا...
ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب - فوٹو: فائل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے کام نہیں ہو رہا ہے وہ تعصب کی عینک اتاریں۔میئر کراچی نے لیاری جی آلانہ روڑ کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سڑک لیاری کو پورٹ سے ملاتی ہے۔میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، جناح برج کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، نیٹی جیٹی پل کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں کتنا وقت لگے گا؟ میئر کراچی نے بتا دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن کی وجہ سے...
کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی میں تیز ہواؤ کے سبب دھند بھی ہوگا، 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے...
کراچی بار کے تحت دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے اور زرعی اراضی کارپوریٹ سیکٹر کو دینے کے خلاف وکلا کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ارشد شر کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کا منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے کا منصوبہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا دریائے سندھ سونا اُگل رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نئی نہریں سندھ کی شہ رگ کاٹنے کے مترادف ہے۔ ریگستان کو آباد کرنے کے لئے سندھ کو برباد کیا جارہا ہے۔ ناہید افضال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں تباہی کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کس کارنامے کے انعام کے طور پر عمر کوٹ میں...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ یہ خود اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت تو بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرسکتی، یہ چاہتے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر سے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ خود اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں، دریائے سندھ سے نئی نہروں کا معاملہ بے بنیاد ہے۔...