Jasarat News:
2025-01-18@10:45:36 GMT

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، سرد ہوائیں چلنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، سرد ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی:  شہر قائد میں  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ  کراچی  میں تیز ہواؤ کے سبب دھند بھی ہوگا، 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے کراچی میں دن کے وقت تیز دھوپ کے باعث گرمی جیسا ماحول بن جاتا تھا، آج شام سے تیز ہوائیں چلنے لگیں ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور میں سردی برقرار، شدید دھند کے باعث موٹروے بند

لاہور : لاہور میں سردی کی شدت ابھی تک برقرار ہے، اور آج دن بھر شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ شہر میں آج بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

 

موسمی تجزیے کے مطابق، لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور ہوا کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ دوسری جانب، شدید دھند کے باعث لاہور میں موٹروے ایم ٹو، ایم 4 اور ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں یخ بستہ ہوائیں؛ شہر قائد کا موسم کب تک سرد رہے گا؟
  • کراچی: جنوری کے آخری ہفتے درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان
  • کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی میں سردی میں اضافہ، ہفتے کو تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
  • کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، درجہ حرارت میں کمی
  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں تند و تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • لاہور میں سردی برقرار، شدید دھند کے باعث موٹروے بند
  • لاس اینجلس کی آگ دیگر شہروں تک پھیلنے کا خدشہ، 60 لاکھ امریکی خطرے کی زد میں آگئے