2025-04-15@06:12:44 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«موہن دتہ»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) ایرانی دارالحکومت تہران سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق خلیجی ریاست عمان کی ثالثی میں مسقط میں امریکہ اور ایران کے مابین بالواسطہ بات چیت کا، جو اولین مرحلہ کل ہفتہ 12 اپریل کو مکمل ہوا، اس کے اختتام پر یہ اتفاق رائے ہو گیا تھا کہ دونوں ممالک کے وفود سات دن بعد دوبارہ بالواسطہ مذاکرات کے لیے ملیں گے۔ اس مکالمت میں پیش رفت کے بارے میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرکاری ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ویک اینڈ پر اگلی بات چیت میں بھی ثالثی عمان ہی کرے گا جبکہ تہران اور واشنگٹن کے مذاکراتی نمائندوں کے مابین براہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اپریل 2025ء) عمان سے ہفتہ 12 اپریل کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اپنے متنازع جوہری پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ تہران کے ساتھ اس کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق بات چیت شروع کر کے اسے جلد از جلد نتیجہ خیز بنایا جائے۔ ساتھ ہی اس سال جنوری میں دوسری مرتبہ امریکی صدر کے عہدے پر فائز ہونے والے ریبپلکن ڈونلڈ ٹرمپ کئی مرتبہ یہ دھمکی بھی دے چکے ہیں کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام سے متعلق امریکہ کے ساتھ بلاتاخیر ڈیل کرنا چاہیے، دوسری صورت میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) جرمنی کی اگلی حکومت قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور جرمن صوبہ باویریا میں اس کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) اور سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) پر مشتمل ہو گی۔ ان جماعتوں کے درمیاں ہونے ایک معاہدے کے مطابق تارکین وطن کے لیے شہریت حاصل کرنے کا تین سالہ قانون اب ختم کر دیا جائے گا۔ قدامت پسندوں کی کوشش کے بعد مزید تیز ترین 'نیچرلائزیشن' نہیں درخواست دہندگان کے لیے جرمن شہریت حاصل کرنے کا تین سالہ راستہ گزشتہ جون میں اس وقت متعارف کیا گیا تھا، جب ایس پی ڈی کے سابقہ حکومتی اتحاد، گرینز اور کاروبار...
پاکپتن میں عید کے موقع پر روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے دِلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا، شوہر نے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ عید کے موقع پر روٹھی بیوی کو منانے سے انکار پر شوہر نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ افسوسناک واقعہ پاکپتن کے نواحی گاؤں نورپور میں پیش آیا جہاں اورنگزیب نامی شخص نے خود کو پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق اورنگزیب اور اس کی بیوی کے درمیان ناراضگی تھی اور عید پر شوہر نے اسے منانے کی کوشش کی تھی، تاہم بیوی کے انکار کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔ اس غم و غصے...
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ امریکا سے بالواسطہ مذاکرات کا راستہ ہمیشہ سے کُھلا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جوہری مذاکرات کے مطالبے کے خط کے جواب میں ایران نے براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ تہران سے عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے امریکی صدر ٹرمپ کے خط کے جواب میں امریکا سے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا پر وزیر خارجہ عباس عراقچی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے خط کے '' سرکاری جواب میں‘‘ موجودہ صورتحال کے بارے میں ایران کی پوزیشن کی مکمل طور پر وضاحت پیش کی گئی ہے۔ عراقچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کی طرف سے جوابی خط عمان کو بھیجا گیا ہے جس نے ماضی میں امریکہ اور ایران کے سفارتی تعلقات کی عدم موجودگی میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تاہم جواب کے متن اور اس کی نوعیت کی تفصیلات نہیں بتائیں نہ ہی یہ واضح کیا کہ یہ خط کب بھیجا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) تہران نے اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وارننگ کو مسترد کیا ہے کہ یا تو وہ معاہدہ کرے یا فوجی نتائج کا سامنا کرے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس پیغام کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دے دیا ہے جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جب تک واشنگٹن اپنی ''زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی پالیسی تبدیل نہیں کرتا، تب تک مذاکرات ناممکن ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی نے کہا، ''اسلامی جمہوریہ نے تمام دروازے بند نہیں کیے ہیں۔ وہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ دوسرے فریق کا جائزہ لے، اپنی شرائط پیش...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) تہران میں وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا، ''اس طرح کے بیانات لاقانونیت کا اعتراف اور انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف ہیں، کیونکہ ایرانی قوم کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیوں کا کوئی جواز یا قانونی بنیاد نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ''صریحاً غیر قانونی‘‘ ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی ''دھمکی‘‘ کے تحت بات چیت نہیں کرے گا۔ تہران کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کیے گئے اس اعلان کے تناظر میں سامنے آیا ہے کہ وہ عراق کو اپنے پڑوسی ملک ایران سے بجلی خریدنے کے لیے دی گئی چھوٹ ختم کر رہے ہیں۔ نئی امریکی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 مارچ 2025ء) جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ گزشتہ سال جوہری یا دیگر تابکار مواد سے متعلق غیرقانونی یا بلا اجازت سرگرمیوں کے واقعات میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا، تاہم جوہری مواد کی سمگلنگ اور تابکاری پھیلنے کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ 2024 میں غیرقانونی جوہری سرگرمیوں کے واقعات کی تعداد 150 سے کم رہی جو 2023 میں پیش آنے والے ایسے واقعات کے تقریباً برابر تھی۔ لیکن اس کی سمگلنگ اور جوہری آلودگی پھیلنے کے واقعات نے ایسے مواد کے تحفظ کی بابت سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ Tweet URL گزشتہ سال ایسے تین واقعات کا براہ...
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ براہ راست جوہری مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا اور کہا کہ جب تک واشنگٹن "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، مذاکرات ممکن نہیں۔ امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں 30 سے زائد بحری جہازوں اور ایرانی قومی آئل کمپنی کے سربراہ پر پابندیاں شامل ہیں۔ عراقچی نے تہران میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران دباؤ، دھمکی یا پابندیوں کے تحت کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ ایران نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ نئے مذاکرات کا آغاز کیا ہے اور روس اور چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) ایران کے ایک سینئر سفارت کار نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت تعمیری رہی۔ جنیوا میں ہونے والی اس ملاقات میں فرانس، برطانیہ اور جرمنی اور ایران کے مابین اس معاملے پر بات چیت ہوئی۔ ای تھری نامی گروپ میں شامل ان تینوں یورپی ممالک نے تہران کے جوہری پروگرام کے بارے میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں بات چیت کے دوسرے دور کے لیے جنوری میں ملاقات کی تھی۔ پچھلی بات چیت گزشتہ سال کے آخر میں نیویارک میں ہوئی تھی۔ ایران کو اس وقت اپنے جوہری پروگرام کی وجہ سے پابندیوں کا سامنا...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کے اغوا برائے تاوان کا مطالبہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ہی بیٹے کے اغوا اور پھر تاوان کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو اطلاع دینے والی ملزمہ صوفیہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صوفیہ نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے، اس پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی ،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔ ملزمہ نے اپنے شوہر سے 15 لاکھ بٹورنے کی خاطر بوگس کال کرنے کا انکشاف کیا۔ رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔ گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔ ’’یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ کا ہے ‘‘ شیر افضل...
لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر چاکیواڑہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی ، ایس ایچ او طارق دھاریجو نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متوفی ایک بچے کا باپ تھا اور اس کی اہلیہ 2 سال قبل کسی بات پر ناراض ہو کر بیٹے سمیت میکے چلی گئی تھی۔ عبدالرحمٰن انٹر نیٹ کیفے میں ملازمت کرتا تھا اور بیوی کے چلے جانے سے پریشان رہنے لگا تھا اور اسی بات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے...
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا‘ ایران کیساتھ ڈیل کرنا پسند کروں گا‘اگر جوہری ہتھیار ہوئے تو یہ تہران کی بدقسمتی کا باعث ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوسے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت‘ ہدایات پر بھی دستخط...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت’ ہدایات پر بھی دستخط کیے ہیں کیونکہ تہران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ’بہت قریب‘ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تہران...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلیے رابطہ کیا تھا اس وقت کہا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منتوں پر آگئی ہے، ترلے کر رہی ہے پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہوگیا ہے وہ مذاکرات سے نکل گئے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی جو پیشکش آج وزیراعظم کر رہے ہیں وہ مذاکرات ختم ہونے کے بعد ہوئی اس وقت یہ بتانے میں کیا ایشو تھا؟، پھر بھی میں کہوں گا کہ مذاکرات سے بہتر راستہ اور کوئی نہیں ہوتا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ ایک...
دور نایاب: پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) کے ملازمین مستبقی نہ ہونے، تنخواہوں میں تاخیر اور پنشن کے کیسز میں غیر معمولی تاخیر کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پی ایچ اے کی سی بی اے یونین نے اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھاتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھی ارسال کیا ہے۔ سی بی اے یونین کا کہنا ہے کہ ملازمین کی پنشن کا حق ادا نہ کرنے اور فنڈز کو دوسرے کاموں میں استعمال کرنے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ یونین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی اور فنڈز کا استعمال درست طریقے سے کیا جائے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی سی بی اے یونین کے نمائندوں کا کہنا...
معراج نبی کریمؐ کا عظیم معجزہ ہے۔ حضر ت سیّد احمد سعید شاہ کاظمی لکھتے ہیں: ’’حضور نبی اکرم نور مجسم سید عالم ﷺ کے اخص خصائص اور اشرف فضائل و کمالات اور روشن ترین معجزات و کرامات سے یہ امر ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے حضورؐ کو فضیلت اسراء و معراج سے وہ خصوصیت و شرافت عطا فرمائی جس کے ساتھ کسی نبی اور رسول کو مشرف و مکرم نہیں فرمایا اور جہا ں اپنے محبوب ﷺ کو پہنچایا کسی کو وہاں تک پہنچنے کا شر ف نہیں بخشا اور اﷲ تعالیٰ نے اس عظیم و جلیل واقعہ کے بیان کو لفظ ’’سبحان‘‘ سے شروع فرمایا جس کا مفاد اﷲ کی تنزیہ اور ذات باری کا ہر عیب و...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے تکلیف ہے کہ نوجوان کسی کے بہکاوے میں آکر جیل چلے گئے.جس سیاسی جماعت نے انہیں انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج انہیں جیل میں پوچھنے بھی نہیں آتے.میں گلا پھاڑ کر جھوٹے وعدے نہیں کر رہی کہ گورنر ہاوس کو یونیورسٹی بنا دوں گی . طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح میں نے دو بار بنا کسی قصور کے جیل کاٹی ہے آج میں بھی بدلے لینے شروع کردوں. آپ کو...
ریموٹ کنٹرول گن کے 13 راؤنڈ فائرکیے گئے جب انڈرکور ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کوموساد نے 8 ماہ کے خفیہ آپریشن کے بعد قتل کیا محسن فخری زادہ نے اپنی پوری زندگی پس منظر میں گزاری، 2023 میں شائع ہونے والی کتاب ’ٹارگٹ تہران‘ میں یونا جیریمی باب اور ایلان ایویٹر لکھتے ہیں کہ ’ان کے بارے میں اتنی رازداری رکھی گئی تھی کہ ان کی صرف الگ الگ تصویریں ہی دستیاب تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 27 نومبر 2020 کو جو بائیڈن کے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے تین ہفتے بعد، موساد نے اپنی سب سے سنسنی خیز کارروائی کی جس میں ایران کے عسکری جوہری پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ تہران سے 40 میل مشرق...
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال میانمر اور بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں سے کشتیوں کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ۔ یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7ہزار 800 سے زیادہ روہنگیا افراد نے کشتی کے ذریعے خطرناک سفر کرنے کی کوشش کی۔ یہ 2023 ء کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہے۔اس دوران 650 سے زیادہ لوگ راستے میں ہلاک یا لاپتا ہو گئے۔ حالات سے تنگ گھر بار چھوڑ کر بھاگنے والوں میں تقریباً نصف بچے ہیں۔