وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے تکلیف ہے کہ نوجوان کسی کے بہکاوے میں آکر جیل چلے گئے.جس سیاسی جماعت نے انہیں انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج انہیں جیل میں پوچھنے بھی نہیں آتے.میں گلا پھاڑ کر جھوٹے وعدے نہیں کر رہی کہ گورنر ہاوس کو یونیورسٹی بنا دوں گی . طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح میں نے دو بار بنا کسی قصور کے جیل کاٹی ہے آج میں بھی بدلے لینے شروع کردوں.

آپ کو انتشار پر اکساؤں تو میں آپ کا مستقبل خراب کروں گی۔مریم نواز نے کہا کہ جس سیاسی جماعت نے بچوں کو انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج ان کو جیل میں پوچھنے تک نہیں آتے. اپنی جان اور مستقبل کی حفاظت آپ کا فرض ہے، اگر آپ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالیں گے تو یہ آپکی اپنے ماں باپ سے نافرمانی ہے . مجھے تکلیف ہے کہ بچے کسی کے بہکاوے میں آگئے. کاش انہوں نے اس وقت سمجھ اور عقل کا راستہ اپنا لیا ہوتا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھ کہ طلبہ کو 30 ہزار اسکار شپس دی ہیں جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے . یہ اسکالر شپس 50 ہزار تک لیجائیں گے. نواز شریف انٹرنیٹ سٹی میں نالج سٹی الگ سے بناہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کی انٹرنیشنل یونیورسٹیز کو لاہور اور پنجاب میں کیمپسز کھولنے کی دعوت دی ہے تاکہ جو بچے بیرون ملک نہیں جا سکتے وہ اپنے ملک میں دور جدید کی تعلیم حاصل کر سکیں. انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جینس یونیورسٹی کی بھی جلد تعمیر شروع ہو رہی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے طلبہ کے لیے ایک لاکھ جدید لیپ ٹاپ لانے کا بھی اعلان کیا. جی سی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیر اعلٰی مریم نواز نے سیکیورٹی ہٹا دی اور وہ طلبہ میں گھل مل گئیں جبکہ طلبہ نے وزیراعلی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔تقریب میں وزیر تعلیم راوسکندر حیات، لیگی رہنما عابد شیر علی اور طلال چوہدری سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز کا راستہ

پڑھیں:

5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا آغاز کردیا جبکہ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات کو ہونہار اسکالرشپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، کبھی نہیں کہا کہ میری خاطرسڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اورپولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی، جہاں نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات میں ہونہار اسکالر شپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔

مریم نواز کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ آمد پر طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملی نغمہ، نعت اور تلاوت کرنے والے طلبہ کو شاباش دی جبکہ انہوں نے کلام اقبال پیش کرنیوالے طلبہ کے ساتھ سیلفی اور تصویر بنائی۔

مشعال ملک کے گھر میں سوگ کا سماں، افسوسناک خبر آ گئی

متعلقہ مضامین

  • طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
  • اوکاڑہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں
  • القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ، مریم نواز
  • کل فیصل آباد کے طالب علم نے کہا آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، مریم نواز
  • وسائل کی کمی کی وجہ سے بچوں کے خواب ادھورے نہیں رہیں گے، مریم نواز شریف
  • 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی ، بچوں کی خوشی دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں،مریم نواز
  • 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، مریم نواز
  • پانچ سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز
  • ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان