City 42:
2025-04-15@09:51:53 GMT

پی ایچ اے ملازمین دوہری نہیں تہری پریشانی کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

دور نایاب:   پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) کے ملازمین مستبقی نہ ہونے، تنخواہوں میں تاخیر اور پنشن کے کیسز میں غیر معمولی تاخیر کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پی ایچ اے کی سی بی اے یونین نے اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھاتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھی ارسال کیا ہے۔

سی بی اے یونین کا کہنا ہے کہ ملازمین کی پنشن کا حق ادا نہ کرنے اور فنڈز کو دوسرے کاموں میں استعمال کرنے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ یونین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی اور فنڈز کا استعمال درست طریقے سے کیا جائے۔

مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی 

سی بی اے یونین کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ 20 دن کی تاخیر سے تنخواہیں ادا کی گئیں، جس کے باعث ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یونین نے کہا کہ "ایک ایک سال سے پنشن کے حق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے اور فنڈز کو ڈویلپمنٹ پر لگانے کے بجائے ملازمین کی حق تلفی کی جا رہی ہے"۔

یونین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
 
 
 
 
 

ڈِیپ سِیک؛  آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی سستی چینی ٹیکنالوجی نے امریکی کمپنیوں کو دھڑن تختہ کر دیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ملازمین کی یونین نے

پڑھیں:

کے پی حکومت کا ایسٹر پر مسیحی برادری کو تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو دینے کا فیصلہ

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے ایسٹر کے پیش نظر مسیحی برادری کو تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریز اور منسلک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کے نام مراسلہ ارسال کر دیا، وفاقی ٹریژری رولز کے تحت مذہبی تہوار سے پانچ دن پہلے تنخواہ ادا کی جائے گی۔

مراسلے کے مطابق مسیحی برادری میں تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو تقسیم کرنے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف
  • کے پی حکومت کا ایسٹر پر مسیحی برادری کو تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو دینے کا فیصلہ
  • ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز منجمد
  • ریٹائرڈ اور متوفی ملازمین کی بیواؤں کی پنشن بوگس پنشنرز کے نام نکلوانے کا انکشاف
  • حکومت سندھ کی بے حسی؛ گریس مارکس کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، طلبہ کا مستقبل داؤ
  • تنخواہیں جمود کا شکار اور مہنگائی تاریخی سطح پر‘ تنخواہ دار طبقے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے.سیلریڈ کلاس الائنس
  • واٹس ایپ سروس میں تعطل، صارفین دنیا بھر میں مشکلات کا شکار
  • کرک میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن بد نظمی کا شکار، کارکنوں کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج
  •  پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور
  • پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور