2025-03-09@18:38:15 GMT
تلاش کی گنتی: 33

«مزدوروں کی فلاح بہبود کے»:

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے نفاذ کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ورکروں کو کم از کم 37 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے۔  انہوں نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا، جبکہ سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی حکم دیا۔ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری اسکریننگ کے لیے مریم نواز ویلنس سینٹر قائم کیے جائیں گے، جہاں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتالوں میں ریفر کیا جائے گا۔   لاہور کے ڈیفنس روڈ پر 200...
    حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیر نجکاری نے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں تمام مراحل طے کرلیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں پی آئی اے نجکاری کےتمام مراحل طے کرلیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایئرلاین نجکاری میں دلچسپی رکھنے والوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں اور حکومت نے خواہشمند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا۔انھوں نے بتایا کہ نجکاری کو زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانے کیلئے نیالائحہ عمل دے رہے ہیں، نجکاری میں سرمایہ کاروں سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے۔...
    ویب ڈیسک— امریکہ کی ایک نجی کمپنی کا لینڈر اتوار کو چاند پر اتر گیا ہے جو امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے لیے مختلف تجربات کرے گا۔ اتوار کو’فائر فلائی ایرواسپیس‘ نامی کمپنی کا ’بلیو گھوسٹ لینڈر‘خلا میں مدار سے خودکار انداز میں یعنی آٹوپائلٹ پر نیچے آیا اور چاند پر اتر گیا۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق اس لینڈر کا ہدف چاند پر شمال مشرقی کنارے میں ایک امپیکٹ بیسن تھا جو ایک قدیم آتش فشاں کی ڈھلوان ہے۔ فائر فلائی ایرواسپیس کے مشن کا کنٹرول روم ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ہے جہاں سے کامیاب لینڈنگ کی خبر سامنے آئی۔ لینڈر کے چاند پر اترنے کے عمل کی نگرانی آسٹن میں اس سے تین لاکھ...
    کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)دورانِ فلائٹ آسٹریلوی جوڑے کو کمبل میں لپٹی ہوئی لاش کے ساتھ بٹھانے پر ایئر لائن کا موقف سامنے آ گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئر لائن نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے عملے کا دفاع کیا ہے۔ایئر لائن کا کہنا تھا کہ عملے نے بر وقت، مناسب اور پیشہ ورانہ طریقہ کار اپنایا۔(جاری ہے) بیان میں ایئر لائن کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دورانِ پرواز خاتون کی موت کے معاملے سے نمٹنے کا طریقہ کار تربیت اور صنعت کے معیاری پریکٹس کے عین مطابق تھا، جس کے تحت مسافروں کو دوسری نشستوں پر بٹھایا...
    پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کے ایک فیصلہ کن لمحے میں جیریز دناتانے ملک کی پہلی خواتین کی زیر قیادت اور اہتمام والی پرواز کے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ جس میں ایک تمام خواتین اسٹاف پر مبنی ٹیم نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئر لائنز اے 320 کے مکمل ٹرن اراؤنڈ کو کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن ایئرکرافٹ کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ جیریز دناتا کے ایک اعلامیے کے مطابق عالمی یوم خواتین سے قبل پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں یہ تاریخی پہل دفتروں اور اسی نوعیت کی کام کرنے کی جگہوں پر سماجی اکٹھ کو فروغ دینے میں ایک واضح کردار ادا کرےگا۔ ’اپنے...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور 23 میں تاخیر ہوئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ گلگت اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی اور دبئی کے مابین 2 خصوصی پروازیں آر جے 71، آر جے 72 بھی منسوخ شیڈول میں ڈال دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔کراچی ایئر پورٹ سے 6، لاہور سے 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے، ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے سیاسی اور پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے مقامی رہنماؤں نے حالیہ مالی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور علاقے کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں اور علاقے کے ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، عطا اللّٰہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کے اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا نظام شفافیت، بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔ جمعے کے روز اسلام آباد میں ’مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام‘ کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیا نظام شفافیت، بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانہ میں آئے گا، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں...
    اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں بی آئی ایس پی کی فعالیت، اس کے فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نہ صرف مالی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم...
    بارشوں اور دھند کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث بالائی علاقوں کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر دھند سے حدِ نظر متاثر ہے۔ لاہور ایئر پورٹ کے اطراف گرج چمک اور پشاور میں جزوی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازوں پی کے 601، 602، 605 اور 606 کو منسوخ کر دیا گیا۔ اسلام آباد سے اسکردو کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس پر آمد اور روانگی کی 14 پروازوں میں تاخیر بھی ہوئی ہے۔
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی تیمارداری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ کی طرف سے لکی ڈیئر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان ہوئی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے تھیٹرز کی منفرد پہچان پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کا مقصد تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا ہے۔ بعد ازاں...
    کراچی: چیمپئنز ٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کی فلائی پاسٹ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ائیرلائنز کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات کراچی ائیرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی آمد کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔ سی اے اے کے نوٹم کے مطابق ائیرلائنز کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فلائی پاسٹ کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا۔ سی اے اے نے مزید بتایا کہ فلائی پاسٹ کے دوران مخصوص ائیر...
    کراچی پریس کلب کاوفد فاضل جمیلی کی قیادت میں وزیربلدیات سعید غنی سے ملاقات کررہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دی ہے۔ ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کے صحافیوں کے پلاٹس پر 80 فیصد ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے اور ہاکس بے کے ترقیاتی منصوبے کی پی سی ون تیار ہے، جو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کی جائے گی۔ 700 نئے ممبران کو پلاٹس دینے کے لیے زمین مختص کرلی گئی ہے اور پریس کلب سے ویریفیکیشن کے بعد قرعہ اندازی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی قیادت میں آئے...
    پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
    سعودی ایئر لائن فلائی ناس مدینہ سے کراچی کے درمیان اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز 5 مارچ سے کرے گی۔ فضائی کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 2 براہ راست فلائٹس 5 مارچ سے شروع ہوجائیں گی۔ “Flynas” Launches Direct Weekly two Flights Between “Prince Mohammad bin Abdulaziz International Airport in Madinah” and “Jinnah International Airport in Karachi” Starting March 5, 2025 This launch is part of “Flynas” growth and expansion plan, in line with its strategy for… pic.twitter.com/ISEGBDa71N — Taf3ol Saudi Arabia – English (@Taf3olksaEn) February 4, 2025 اپنے ٹوئٹ میں کمپنی نے کہا کہ...
    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آئین میں تمام طبقات کو مساوی حقوق دیے گئے ہیں، میڈیا نے سخت حالات میں اہمیشہ اچھی رپورٹنگ کی ہے، ہمیشہ صحافیوں کے حقوق پر مثبت مؤقف رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی طور پہر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ موسم اور جان کی پرواپ کیے بغیر اپنے فرض کی ادائیگی کرنے والے صحافیوں کو وہی حقوق نہ دیے جائیں جو اسمبلی اراکین کو حاصل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: موٹرسائیکل کی اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹا مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو جب بھی عوامی مسائل کے حل سے متعلق کوئی بھی تجویز دی، انہوں نے کبھی انکار نہیں...
    برطانوی سی اے اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے اور آڈٹ کر رہی ہے۔ سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کو جلد پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کر دی۔ فلائٹ آپریشن سے قبل پی آئی اے نے فلائٹ کیٹرنگ سروس کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے 3 اسٹیشن پر فلائٹ کیٹرنگ سروس کیلئے درخواست طلب کرلی۔ لندن، مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز پر مسافروں کیلئے کیٹرنگ سروس کیلئے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری مینجر برطانیہ...
    وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ فلائی ادیل کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی، فلائی ادیل ایف 3166 صبح 8 بجکر چار منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے سعودی عرب کی ایک اور ائیرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دی تھی۔ سی اے اے نے ’’ فلائی ادیل ‘‘ کو پاکستان...
    سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا اور اس کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی۔  پی اے اے  نے کہا کہ فلائی ادیل ایف 3166 صبح 8 بجکر 04 منٹ پر جناح انٹرنیشنل پہنچی، سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔  
    کراچی: اپنی محبت کی تلاش میں شادی کیلیے کراچی آنے والی امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے مرکزی دفتر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ول صبح دس بجے پریس کانفرنس کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ کے رہائشی ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کی خواہش لیے امریکا سے آنے والی خاتون کو نرسری سے صدر کے ہوٹل لیجایا گیا تھا۔ جسے بعدازاں پولیس نے شارع فیصل ایف ٹی سی فلائی اوور سے ملحقہ لائنز ایریا میں قائم چھیپا ہیڈ آفس منتقل کر دیا۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کو کھانا اور رہائش کے لیے علیحدہ سے کمرہ فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اقلیتوں، خواتین، بچوں، اسپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج لاہور میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں آئے وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان انہوں نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر برائے پاکستان محمد یحییٰ کی قیادت میں وفد نے ملاقت کی ۔ وزیراعلی ہاوس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد کے دیگر اراکین میں ہیروکو، افکی بوٹسمین، کارلس عباس گیہا اور دیگر شامل تھے۔ ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور صوبائی حکومت کے دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی صوبے میں مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان شعبوں میں صحت خصوصا پولیو وائرس کا خاتمہ، زچہ و بچہ کی صحت...
    حیدرآباد: لیاقت کالونی کے رہائشی با اثر افراد کی جانب سے فلاحی پلاٹ پر قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
    زبیر رشید: معروف گلوکار اور زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اوراپنے فلاحی ادارے کے تحت چلنے والی درسگاہوں سے متعلق بریفنگ دی۔   شہزاد رائے نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اصلاحات ثابت کریں گی کہ تدریس ایک سائنس ہے،سندھ کابینہ نے نئے ٹیچنگ لائسنس رکھنے والے 195 امیدواروں کی ضرورت کی منظوری دی ہے،ان لائسنس یافتہ استادوں کو بلاول بھٹو زرداری کی بدولت گریڈ 16 میں تعینات کیا جائے گا۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ   شہزادرائے نے مزیدکہا کہ تعلیمی شعبے میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کی درخواست پرجسٹس حسن اظہر نے کہاکہ کراچی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونینزکی وجہ سے تشدد آیا،سٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح و بہبود ہے،سٹوڈنٹس یونین کا مطالبہ سیاست نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا سٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟سٹوڈنٹس یونینز پر کب پابندی لگائی گئی؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے،سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں سیاسی ونگز بنا لئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے...
    اسلام آباد میں وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما زاہد خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی...
    صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے،حد نگاہ صفر ہوگئی ،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹر ویز کو بھی بند کر دیا گیا،ہائی ویز وشاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کا یہ سلسلہ مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے متعدد پروازیں متاثر ہوئیں اور بعض پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ قطر ایئرلائن کی پرواز بھی لاہور نہ پہنچ سکی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 4 سال کے طویل عرصے بعد جمعہ 10 جنوری 2025 کو پیرس کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کاروباری، سیاحت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:یورپ کے لیے پروازیں، پی آئی اے کا کڑا امتحان اسلام آباد اور پیرس کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازوں کا اعلان کیا گیا ہے، جمعہ کو پہلی پرواز پی کے 749 دوپہر 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہو گی جس میں 300 سے زیادہ مسافر سوار ہوں گے، طیارے کی تمام سیٹیں بک ہو چکی ہیں اور اس میں مزید کوئی گنجائش باقی نہیں، آئندہ 4 پروازوں کی پیشگی بکنگ...
۱