پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 4 سال کے طویل عرصے بعد جمعہ 10 جنوری 2025 کو پیرس کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کاروباری، سیاحت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یورپ کے لیے پروازیں، پی آئی اے کا کڑا امتحان

اسلام آباد اور پیرس کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازوں کا اعلان کیا گیا ہے، جمعہ کو پہلی پرواز پی کے 749 دوپہر 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہو گی جس میں 300 سے زیادہ مسافر سوار ہوں گے، طیارے کی تمام سیٹیں بک ہو چکی ہیں اور اس میں مزید کوئی گنجائش باقی نہیں، آئندہ 4 پروازوں کی پیشگی بکنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔  پرواز کی افتتاحی تقریب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او خرم مشتاق اور سیکریٹری ہوا بازی کریں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 بھی مکمل طور پر بکنگ کے ساتھ پیرس کے لیے روانہ ہو گی اور آئندہ 4 پروازیں بھی پیشگی بک ہو چکی ہیں۔ پہلی پرواز کے مسافروں کا پیرس ایئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

پی آئی اے نے اپنے آپریشنز کو مزید وسعت دینے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی نئے روٹس کا اعلان کیا ہے۔ 20 جنوری سے پی آئی اے سیالکوٹ اور بحرین کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔ لاہور اور کویت کے درمیان ہفتہ وار پروازیں 25 جنوری سے شروع ہوں گی جبکہ لاہور سے دمام کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں 22 جنوری سے شروع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا سے پاکستان آنے والی فلائٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان

مزید برآں فیصل آباد سے جدہ اور سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے ہفتہ وار پروازیں بالترتیب 20 اور 21 جنوری سے شروع ہوں گی۔ پی آئی اے 25 جنوری سے پشاور اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار پرواز بھی شروع کرے گی۔

نئے روٹس میں پی آئی اے کی حکمت عملی کے تحت بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بین الاقوامی پرواز پاکستان ائیر لائن پی آئی اے پیرس جدہ خواجہ آصف روٹس سیکریٹری فیصل آباد وسعت یورپ یورپی یونین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ائیر لائن پی ا ئی اے پیرس خواجہ ا صف روٹس سیکریٹری فیصل ا باد یورپ یورپی یونین پیرس کے کے لیے

پڑھیں:

حج آپریشن، عازمین کو موبائل سمز دینے کا عمل شروع

شاہد سپرا:وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن جاری، وزارت مذہبی امور پاکستان نے عازمین کو موبائل سمز دینے کا عمل شروع کر دیا۔
دارالحجاج لاہور سمیت دیگر حاجی کیمپس سے عازمین کو موبائل سمز ملیں گی، عازمین حج کو حج پرواز سے دو روز قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے سم وصول کرنا ہو گی۔

عازمین حج کو موبائل کمپنی کا عملہ سم بارے مکمل آگاہی دے گا، عازمین حج کو موبائل سم کے ساتھ دیگر کوائف بھی حاصل کر سکیں گے۔
 

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

متعلقہ مضامین

  • بڑا نقصان
  • کرم: فریقین کا مرحلہ وار اسلحہ جمع کروانے کا سلسلہ جاری
  • لاہور سےبھی حج فلائٹ آپریشن شروع، کب تک جاری رہیگا؟ تفصیلات آگئیں
  • لاہور کیلئے اعزاز، نیویارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے زیادہ محفوظ قرار
  • طیارے میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی گوادر کی پروازیں متاثر، تاخیر کا شکار
  • تکنیکی و آپریشنل وجوہات،کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ
  • فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کی 800 سے زائد پروازیں متاثر، تاشقند اور الماتی پرواز معطل
  • حج آپریشن، عازمین کو موبائل سمز دینے کا عمل شروع
  • بھارتی نائب صدر کے طیارے کی روم سے دہلی آتے ہوئے طویل مسافت، فی پرواز لاکھوں کے اخراجات
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز مشکلات کا شکار