محبت کی تلاش میں کراچی آنے والی خاتون فلاحی ادارے کے ہیڈ آفس منتقل، صبح اہم پریس کانفرنس کریں گی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی:
اپنی محبت کی تلاش میں شادی کیلیے کراچی آنے والی امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے مرکزی دفتر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ول صبح دس بجے پریس کانفرنس کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ کے رہائشی ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کی خواہش لیے امریکا سے آنے والی خاتون کو نرسری سے صدر کے ہوٹل لیجایا گیا تھا۔
جسے بعدازاں پولیس نے شارع فیصل ایف ٹی سی فلائی اوور سے ملحقہ لائنز ایریا میں قائم چھیپا ہیڈ آفس منتقل کر دیا۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کو کھانا اور رہائش کے لیے علیحدہ سے کمرہ فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور وہ کسی سے بات چیت نہیں کر رہی۔
چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان شاہد چوہدری کے مطابق امریکی خاتون کے حوالے سے آج بروز جمعہ 31 جنوری صبح 10 بجے چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گی۔
امریکی خاتون کی سیکیورٹی کیلیے لیڈی و مرد پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون
پڑھیں:
آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
کراچی:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے، آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں یہی جمہوری نظام کی بقا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام سندھ کے ترجمان سمیع سواتی کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا کی قیادت میں بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطا اللہ خان لانگو، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر محمد سرفراز میتلو اور سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار محمد سلیم منگریو سمیت وکلا کے وفد نے کراچی میں راشد سومرو کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ْ
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، آئین ہی ریاست کی اصل طاقت ہے اور اس کی بالادستی ہر حال میں قائم رہنی چاہیے۔
ترجمان نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام اور وکلا قیادت نے عدلیہ، آئین اور جمہوریت کے دفاع پراتفاق کیا گیا۔
وکلا کے وفد سے ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما انجنیئر ضیاالرحمان، مولانا راشد محمود سومرو، اسلم غوری، قاری محمد عثمان اور دیگر شریک ہوئے۔
Post Views: 3