لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ، فلائٹ آپریشن متاثر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے،حد نگاہ صفر ہوگئی ،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹر ویز کو بھی بند کر دیا گیا،ہائی ویز وشاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کا یہ سلسلہ مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے متعدد پروازیں متاثر ہوئیں اور بعض پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ قطر ایئرلائن کی پرواز بھی لاہور نہ پہنچ سکی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو بھی کئی مقامات پر بند کر دیاگیا ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک بند کر دی گئی ہیں۔ٹریفک کا داخلہ ان تمام راستوں پر ممنوع کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ شام یا رات کے اوقات میں جنوب مشرقی پنجاب اور مشرقی سند ھ میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔رات کے اوقات میں رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسی طرح نجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ا وکاڑہ، ساہیوال میں درمیانی سے شدید جبکہ فیصل آباد، بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رات کے اوقات میں رہنے کا امکان ہے نواح میں مقامات پر
پڑھیں:
شدید دھند کے باعث پنجاب میں اہم موٹرویز ٹریفک کے لیے بند
لاہور: پنجاب کے کئی علاقے گھنی دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو عبدالحکیم سے ملتان تک اور موٹروے ایم 5 کو ملتان سے ظاہر پیر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ موٹرویز کی بندش عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کرنے، غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور کسی بھی مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہری تیز رفتاری سے گریز کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، اور دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔