سعودی عرب کی نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا اور اس کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی۔
پی اے اے نے کہا کہ فلائی ادیل ایف 3166 صبح 8 بجکر 04 منٹ پر جناح انٹرنیشنل پہنچی، سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سعودی عرب کی نئی
پڑھیں:
شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، دورہ آئندہ ماہ متوقع
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مجوزہ دورہ پاکستان کی تیاریوںمیںمصروف ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔
حالیہ دنوںمیںسعودیہ کے اعلیٰ سطح کے تین وفود نے پاکستان کا دورہ کیااور متعلقہ حکام سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے مختلف پہلوؤںپر بات چیت کی۔