کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اقلیتوں، خواتین، بچوں، اسپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج لاہور میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں آئے وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان
انہوں نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کے تحت بھرپور تعاون کررہا ہے-
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے پرعزم اور کاربند ہے، پاکستان نے حالیہ عرصے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق اہم جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ’مریم نواز ہمیں دیں، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘، سندھ کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے یورپی یونین کے وفد کو بتایا کہ اگست 2024 میں پاکستان نے نسل پرستی کے خاتمے کے بین الاقوامی کنونشن (ICERD) کے تحت جائزہ کامیابی سے پیش کیا- انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کے فروغ کے لیے یورپی یونین سے اشتراک مستقبل میں مزید بنائیں گے۔
اس موقع پر یورپی یونین کے نمائندے اولوف سکوگ نے پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کے فروغ اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ یورپی یونین کے وفد نے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقلیتیں ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وفد یورپی یونین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقلیتیں ملاقات وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف وفد یورپی یونین یورپی یونین کے انسانی حقوق کے مریم نواز شریف انہوں نے کے فروغ کے لیے
پڑھیں:
امت میں تفرقہ پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، علامہ محمد حسین اکبر
بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں مکالمہ قائم کریں تو مذہبی ہم آہنگی پیدا ہو سکتی ہے، پاکستان میں مسلمانوں سے اقلیتوں کو حقوق زیادہ دیئے گئے ہیں، دشمن چاہتا ہے کہ وطن عزیز میں بدامنی و مذہبی منافرت بڑھے، لیکن ہم یکجہتی سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے لاہور میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام منعقدہ ’’بین المذاہب ہم آہنگی دورِ جدید کی ضرورت‘‘ سے خطاب کرتے کہا کہ دشمن جو ہمارے درمیان تفریق پیدا کرتا ہے اسے ناکام بنانے کی ضرورت ہے، معاشرے میں مکالمہ قائم کریں تو مذہبی ہم آہنگی پیدا ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مسلمانوں سے اقلیتوں کو حقوق زیادہ دیئے گئے ہیں، دشمن چاہتا ہے کہ وطن عزیز میں بدامنی و مذہبی منافرت بڑھے، لیکن ہم یکجہتی سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔
ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور سازشوں کی ناکامی کیلئے پاک افواج کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاک فوج دشمنان وطن اور دشمنان اسلام کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو تربیت دیتا ہے کہ تمام انسانیت سے محبت کرو، پوری انسانیت کو تباہ اور انسانی اقدار کو روندا جا رہا ہے، انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کی منفی سوچ سامنے آ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے انسانی حقوق کدھر ہے، انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار کیوں خاموش ہیں، بطور امت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں، ان کیلئے آواز بلند کریں۔