2025-01-29@05:56:14 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«لیتے ہیں»:

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مذاق کیا کریں لیکن ان کیساتھ جوبرداشت کرسکیں کیونکہ آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بزنس کمیونٹی کی تمام باتیں سنی ہیں، جہاں پوری دنیا کے لوگ آکر رہتے ہوں وہاں مسائل تو ہوں گے. کراچی پاکستان کاگروتھ انجن ہے اور پورے پاکستان کو چلاتا ہے.وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں پتہ چلا کہ تاجر مذاق کرتے ہیں. مذاق ان لوگوں کے ساتھ کیا کریں جو برادشت کرسکیں اور جو مذاق برداشت نہیں کرسکتے وہ کسی اورڈائریکشن...
    لندن میں مفتاح اسماعیل کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ پاکستان میں الیکشن چوری ہوتے ہیں، آئین کے مطابق ملک چلانا پڑے گا، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی ناراضگی نہیں، نہ غلط فہمی ہے۔ ہم نے نون لیگ اصول کی بنیاد پر چھوڑی ہے۔ اگر نواز شریف 8 فروری کو الیکشن ہار تسلیم کر لیتے تو آج پاکستان کا نقشہ مختلف ہوتا۔ لندن میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دوسرے...
    اسلام آباد+ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ وقائع نگار) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں پی ٹی آئی نے شرکت کا مشروط عندیہ دے دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے طلب کیا ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور پی ٹی آئی نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی۔ ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کررہے ہیں۔ دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی...
     ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔  پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے۔     ان کا کہنا تھا کہ کمیشن بنانے کیلئے 7 دن بہت تھے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہیں کس بات نے روکا ہے کہہ دیں کہ کمیشن بننے جا رہا ہے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار  انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں احتجاج اپوزیشن کا حق...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ حکومت کمیشن کا اعلان کرے ہم مذاکرات کیلئے دوبارہ غو ر کرلیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز کا وقت بھی بہت تھا، پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کھلے دل کے ساتھ بیٹھے تھے۔ ہم نے کوئی ناجائز مطالبات نہیں کئے تھے بلکہ ہم نے صرف اپنے دو مطالبات ہی حکومت کے سامنے رکھے تھے۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 7دن گزرنے کے بعد بھی حکومت نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عمران خان کامذاکرات ختم کرنے کا اعلان۔ہمارا جواب تو سن لیتے، حکومت۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بانی اور سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے، خان صاحب نے پہلے بھیحکومت کو سات دن کا وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے مذاکرات ختم ہیں۔بیرسٹر گوہر اگر کمیشن کا اعلان اسی دوران نہیں ہوتا تو ہمارے مذاکرات کے مزید رائونڈ آگے نہیں...
    اسلام آباد : پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے ، مذاکرات کا یہ عمل پی ٹی آئی کی پیشرفت پر ہوا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا جواب تو سُن لیتے پھر انکار کرتے، ہمارے خیال میں 7 ورکنگ دن 28 جنوری کو مکمل ہو رہے تھے اور وہ اسپیکر کو 28 جنوری کی تاریخ دے چکے تھے، وہ کیوں 5 دن انتظار نہیں کرسکتے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پہلی میٹنگ میں طے پایا کہ مطالبات تحریری شکل میں لائیں گے، انہیں 42 دن مطالبات لانے میں لگے اور ہم سے چاہتے ہیں کہ...
    پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر چکی ہے جو اپنے جمہوری، سیاسی اور سماجی حقوق کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے نام نہاد جمہوریت کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر کے اندر نو سے زائد بار نہتے شہریوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا۔ دنیا بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف لینے کے موقع پر بائبل پر بایاں ہاتھ نہیں رکھا۔ روایت کے تحت صدر اپنا ایک ہاتھ بائبل پر رکھتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان ربراٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ دو بائبل تھامے رہیں۔ یہ دونوں بائبل وہ نہیں تھیں جو ٹرمپ بائبل کہلاتی ہیں اور جو ساٹھ ڈالر میں بیچی جارہی ہیں۔ ان میں سے ایک بائبل وہ تھی جو صدر ٹرمپ کی والدہ نے 1955 میں بیٹے کو اس وقت دی تھی جب ٹرمپ نے فرسٹ Presbyterian چرچ میں پرائمری اسکول گریجویشن مکمل کی تھی۔ جبکہ دوسری بائبل...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے جھوٹ کا سیلاب آگیا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جن کے پاس بتانے کو کارکردگی نہیں وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں، سچ تسمے باندھ رہا ہوتا ہے اور جھوٹ دنیا کا چکر لگا کر آجاتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ان کے ورغلانے پر بچے دس، دس سال جیل کاٹ رہے ہیں، ورغلانے والوں کےاپنے بچے ملک سے باہر ہیں انہیں کوئی خطرہ نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں ہونہار اسکالرشپ چیک بھی تقسیم کیے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جعلی افسران سرگرم ہوگئے ہیں، یہ جعلی افسران پہلے شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو سیل کرتے ہیں اور پھر ڈی سیل کرنے کیلیے بھاری رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سرگرم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 جعلی افسران شہریوں سے رشوت مانگتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیے گئے۔ جعلی اہلکاروں نے پہلے کچھ گھروں کو سیل کیا اور پھر ڈی سیل کرنے کیلیے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ متاثرین کو ڈیل کرنے کے لیے چائے کے ہوٹل پر بلایا۔ اہل علاقہ نے اس کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی تو ٹاؤن انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور تمام جعلی افسران کو...
    سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو انتشار و فساد نہیں امن کی ضرورت ہے ، اس ملک کو انتشار نہیں اتحاد چاہیے ۔  مریم نواز نے اوکاڑہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کو کبھی ملک پر حملہ کرنے کا نہیں کہوں گی، جن کو پٹرول بم چلانا سکھایا گیا وہ جیلوں میں سڑر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے جلسوں میں مجھ پر ذاتی تنقید کی۔ مریم نواز نے کہا کہ میرے لیے بھی کیلوں والے ڈنڈے اٹھانے کا  کہنا آسان ہے، نوجوانوں کو ورغلانے والا سکون کی نیند کیسے سوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا پہلا وزیراعظم رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا، مریم نواز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جنوری 2025ء) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے عالمی سربراہی اجلاس کے دوسرے دن اتوار 12 جنوری کو ملالہ یوسفزئی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ملالہ یوسفزئی کا خطاب مسلم ورلڈ لیگ کے ایما پر اسلام آباد منعقدہ اسلامی دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس میں مسلم اکثریتی ممالک کے وزراء اور تعیلم کے شعبے کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں 27 سالہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا، ''بطور مسلم رہنما، اب وقت آ گیا ہے کہ آپ سب آواز اٹھائیں، اپنی طاقت کا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ’انہوں‘ نے ملک پر اپنی گرفت بنائے رکھنے کے لیے جمہوریت کا ڈھونگ رچا رکھا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ اقتدار انکے اپنے ہاتھ میں رہے، خواہ اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ شکایت سیاست دانوں سے ہے، جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، اصل گرفت انہی کی ہے، ہم لوگ صرف پارلیمنٹ میں بیٹھے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ہو رہا ہو تو ایسے میں عوام کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہ عوام...
    بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز اور تمیم اقبال کے درمیان جھگڑے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔ کھیل کے دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر معاملہ ختم کردیا۔ میچ کے اختتام پر ایلکس ہیلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمیم کسی بات سے ناراض تھے اور پرسنل ہو رہے تھے، اس لیے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی منشیات لیتے ہیں، جس پر وہ بھڑک گئے۔ کھیل کے دوران انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ وہ انگلینڈ کیلئے منشیات...
    وزیراعظم شہباز شریف کی ’اووو‘ کرکے احتجاج کی بات کو حکومت اور اپوزیشن دونوں آگے بڑھا رہی ہیں۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب میں  نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے اعلان کیا کہا کہ اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر میں نے پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف ’اووو‘ کر کے احتجاج کریں۔ یہ بھی پڑھیں: جاپانی سیٹھ، اووو اووو اور ہم علی امین گنڈاپور کے اس مشورے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے ردعمل میں کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈاپور کا پہلی مرتبہ احتجاج کا درست اندازاپنانا قابل تحسین ہے،کاش...
۱