Nawaiwaqt:
2025-01-30@06:41:34 GMT
مذاق ان لوگوں کے ساتھ کیا کریں جو برادشت کرسکیں,دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں:وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مذاق کیا کریں لیکن ان کیساتھ جوبرداشت کرسکیں کیونکہ آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بزنس کمیونٹی کی تمام باتیں سنی ہیں، جہاں پوری دنیا کے لوگ آکر رہتے ہوں وہاں مسائل تو ہوں گے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مریم نواز والی بات مذاق میں کہی‘ وہ کون سے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں، تاجر رہنماء کی وضاحت
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنماء عتیق میر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بدلے مریم نواز والے بیان کی وضاحت سامنے آگئی، جس میں انہوں نے اپنی اس بات کو مذاق قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کراچی پہنچے تو اس موقع پر انہوں تاجروں سے ملاقات کی، اس ملاقات میں تاجر رہنما عتیق میر کی جانب سے وفاقی وزیر سے یہ کہا گیا کہ ’کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دیدیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘۔ بتایا گیا ہے کہ عتیق میر کے اس بیان پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے شدید ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ متعلقہ تاجر نے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے، مراد علی شاہ منتخب وزیر اعلیٰ ہیں اور کسی خوشامدی سے رٹا لگوائی ہوئی بات کہلوانے سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔(جاری ہے)
اسی حوالے سے صوبائی حکومت کے ایک اور ترجمان سکھ دیو آسرداس ہمنانی کا کہنا تھا کہ ایک تاجر کا خوشامدی بیان پوری تاجر برادری کی سوچ کا عکاس نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے، کسی ایک تاجر کے کچھ کہنے سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔
سندھ حکومت کے اس شدید ردعمل کے بعد تاجر رہنما عتیق میر کا ایک اور بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز کو سندھ کو دینے کی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی، میں نے یہ بات کسی بلدیاتی کارکردگی کے حوالے سے نہیں کہی تھی کیوں کہ مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں، مریم نواز کا معاملہ بھی اپنے باپ اور چچا جیسا ہی ہے کہ "ساڈے کم نہ ویکھو ساڈیاں آنیاں جانیاں ویکھو" (ہمارے کام نہ دیکھو بس ہمارا آنا اور جانا دیکھو)۔