ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔

 پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمیشن بنانے کیلئے 7 دن بہت تھے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہیں کس بات نے روکا ہے کہہ دیں کہ کمیشن بننے جا رہا ہے

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار

 انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں احتجاج اپوزیشن کا حق  ہے ، آج ہونے والی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں، 2021 والا قانون ابھی پاس نہیں ہو سکتا۔

  یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا  تھا کہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کر دیئے ہیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہو گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عمران خان کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان،اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔ بیرسٹڑ گوہر نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے دو ٹوک اعلان کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت کے ساتھ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کمیشن سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات کی بحالی پر دوبارہ غور کیلیے حکومت کمیشن کا اعلان کرے، بیرسٹر گوہر
  • مذاکرات کی بحالی پر دوبارہ غور کیلئے حکومت کمیشن کا اعلان کرے، بیرسٹر گوہر
  • تحریک انصاف کا مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر غور کرنیکا عندیہ
  • حکومت کمیشن کا اعلان کرے ہم مذاکرات کیلئے دوبارہ غو ر کرلیتے ہیں، بیرسٹرگوہر
  •  بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے: بیرسٹر گوہر علی خان
  • بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  • عمران خان کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
  • آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا