اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ حکومت کمیشن کا اعلان کرے ہم مذاکرات کیلئے دوبارہ غو ر کرلیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز کا وقت بھی بہت تھا، پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کھلے دل کے ساتھ بیٹھے تھے۔

ہم نے کوئی ناجائز مطالبات نہیں کئے تھے بلکہ ہم نے صرف اپنے دو مطالبات ہی حکومت کے سامنے رکھے تھے۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 7دن گزرنے کے بعد بھی حکومت نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی تھی۔حکومت چاہتی ہے کہ اگرمذاکرات دوبارہ سے شروع ہوں تو اس کیلئے ان کو عملی قدم اٹھانا پڑیگا اور کمیشن کا اعلان فوری طور پر کیا جائے۔

(جاری ہے)

اگر حکومت ہمارا مطالبہ مان لیتی ہے تو پھر ہم دوبارہ مذاکرات کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں ۔

حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیاگیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیاتھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے مذاکرات ختم کرنے کاکہہ دیا تھا ،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاتھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے دو ٹوک اعلان کیا تھا کہ اب حکومت کے ساتھ مزید مذاکرات نہیں ہونگے۔

حکومت نے 7روز میں کمیشن بنانا تھا جس کا وقت 23جنوری تک تھا۔ 7دن پورے ہوگئے تھے لیکن اب تک حکومت کی جانب سے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا تھااس لئے ہم مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر رہے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں میری اور وکلاءکی ملاقات ہوئی تھی ۔افسوس کی بات تھی حکومت کی جانب سے ابھی تک کمیشن بنانے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیاگیاتھا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا تھاحکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات کوختم سمجھیں۔ عمران خان نے واضح کیا تھا کہ کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کے مزید راو¿نڈ نہیں چلیں گے۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم آئین وقانون کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تمام جماعتوں سے رابطہ کیا جائیگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کمیشن کا اعلان بانی پی ٹی آئی حکومت کے کے ساتھ نہیں کی تھا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے مڈل اسکول کی طالبات کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔حکومت نے 10 اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا، ابتدائی مرحلے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت 10 پسماندہ اضلاع کی طالبات کو فراہم کی جائے گی۔پہلے مرحلے والے اضلاع میں اپر و لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور چارسدہ شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے ہو گا۔مراسلے کے مطابق حکومتی اقدام سے طالبات کو درپیش سفری مسائل کم ہوں گے.وہ طالبات جن کا اسکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر یا زیادہ فاصلے پر ہے وہ مستفید ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات، گوہرنے سواتی کے غبارہ سے ہوانکال دی
  • بانی نے کہا ملکی مفاد میں بات چیت ہوسکتی ہے، شیخ وقاص
  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے:عمران خان
  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلیے مذاکرات نہ کرے، عمران خان
  • بانی پی ٹی آئی نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کر لیا، اعظم سواتی
  • بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی ہیں: اعظم سواتی کا دعویٰ
  • اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
  • خیبر پختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان
  • یہ پاسپورٹ اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں، بنگلادیشی حکومت کی پاسپورٹ پر عبارت دوبارہ شائع کرنیکی ہدایت