2025-04-03@03:48:09 GMT
تلاش کی گنتی: 28
«غیر مقاتلین»:
راولپنڈی: جاتلی پولیس نے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اشتہاری مجرم عامر نے گھر میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی عثمان کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2019ء میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ ترجمان پنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم واقعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا، جاتلی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
ماتلی (رپورٹ عطامحمدگدی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ بدین سے ہوتے ماتلی پہنچا جہاں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنمامقیت نظامانی المعروف چھوٹا کپتان اور دیگر مقامی قیادت نے حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھ رہنماؤں کا زبردست استقبال کیا۔اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے میدیا سے گفتگو کرتے ھوے کہ سندھ دریا کا پانی ھو یا سندھ کے عوام کے حقوق ان سب پر آصف علی ذرداری نے ڈاکہ مارا ھے۔پی ٹی آی ان تمام ڈاکوں کے خلاف عوامی رابطہ مہم چلا رہی ھے سندھ پر 6کینال نکالنے کا منصوبہ جب سابق صدر علوی کے پاس آیا تھا تو انہوں نے اس مسترد کردیا تھا۔پاکستان...
ماتلی (نمائندہ جسارت )ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور اور انچارج ڈی آئی سی کی بروقت کارروائی ۔ جنسی تعلقات نہ رکھنے پر 35 سالہ خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 17 فروری 2025ء کو کڑیو گھنور کے قریب 35 سالہ خاتون زخمی حالت میں پائی گئی تھی ایسی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور زخمی خاتون کو علاج کیلیے لیٹر جاری کرکے اسپتال روانہ کردیا تھا۔ زخمی خاتون کی شناخت چمپا گواریو سکنہ کڑیو گھنور کے طور پر ہوئی تھی۔ ایس ایس پی بدین ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ...
ماتلی (نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین، سید محمد سجاد حیدر شاہ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول ماتلی میں “مسائل کے حل اور انصاف کو یقینی بنانے میں صوبائی محتسب کا کردار” کے عنوان سے آگاہی سیمینار-کم-سیشن منعقد کیا گیا سیمینار میں سینئر ہیڈ ماسٹر، ہیڈ ماسٹر، اسکول کے اساتذہ، گرلز اسکول کی ہیڈ مسٹریس، لیڈی ٹیچرز، میٹرک کلاس کے سینئر طلبہ اور اسسٹنٹ رجسٹرار صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین، رضا محمد نے بھی شرکت کی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین، سید محمد سجاد حیدر شاہ نے محتسب آفس کی کارکردگی پر تفصیلی اور گہری معلومات فراہم کیں۔ شکایات درج کروا نے اور ان کے ازالے کے طریقہ کار کو...
ماتلی (نمائندہ جسارت ) ریجینل محتسب اعلیٰ سید محمد سجاد حیدر نے ضلع بدین اور تعلقہ ماتلی کے تعلیمی افسران کے ساتھ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ماتلی کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اسکول کے آڈیٹوریم میں طالب علموں کو تعلیم کے حصول اور تعلیم کے فروغ اور اس سلسلے میں طالب علموں کی ذمے داریوں پر بریفنگ دی۔اس تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او غلام منیر قنبرانی ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر راؤ شاہد راجپوت،عکی اختر میمن ، عارف سہتو ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر اسلم عباسی محمد یوسف ، شیر محمد سینئر ہیڈ ماسٹر طارق ظفر راجپوت ،ہیڈ ماسٹر نور احمد کھٹی اور ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ سیکرٹری میر محمد کھوسا سمیت اسکول کے دیگر اساتذاہ بھی موجود تھے۔
ماتلی (نمائندہ جسارت)آنے والے دن ماہ رمضان المبارک کے قیمتی ہیں اسکی تیاری کرنی ہے تاکہ ہم نیکی کو عام کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بدین ضلع کے جنرل سیکرٹری عبد الکریم بلیدی نے جماعت اسلامی ماتلی کے استقبالیہ رمضان کے تحت مسجد بلال ماتلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا اللہ کے رسول نے رمضان سے پہلے اپنے صحابہ کو استقبال رمضان کی تقلید فرمائی ہے جماعت اسلامی شہر شہر گاؤں گاؤں لوگوں کو رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت سے آگاہ کررہی ہے۔ہم رمضان سے بھرپور فائدہ اْٹھانے کی تیاری کریں۔
ماتلی(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے حیسکو کے بقایاجات کی وصولی اور غیر قانونی بجلی کے کنکشن استعمال کرنے والے والوں کیخلاف کارروائی حسیکو ماتلی کے ایس ڈی او اور ان کی ٹیم نے رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ماتلی شہر میں غیر قانونی کنڈا اور بقایا جات کی وصولی کے دوران کئی سو غیر قانونی کنڈے کاٹ دیے۔حیسکو سب ڈویژن ٹنڈو محمد خان کے ایکشین غلام نبی کیریو نے میڈیا کو بتایا کہ آج کے آپریشن کے دوران غیر قانونی کنکشن اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر8 افراد گرفتار اور مختلف علاقوں کے چار ٹرانسفارمر کو ریکوری نہ ہونے کے سبب ڈس کنکشن کردیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں رینجرز کی معاونت کے باعث ماتلی سے...
ماتلی(نمائندہ جسارت )محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی پی کے تعاون سے “نوجوانوں کو منشیات کی لت سے کیسے روکا جائے” کے موضوع پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تعلقہ شہید فاضل راہو کے شہر ترائی کے گورنمنٹ ہائی اسکول اور اسی تعلقہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجی جونیجو میں سیمینار بھی منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ نے کہا کہ یہ سیمینار ڈپٹی کمشنر بدین، یاسر بھٹی کی ہدایت پر نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے اور معاشرے کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان نسل...
ماتلی (جسارت نیوز)کشمیر ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے کشمیر ڈے کے موقع پر ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔اسکولز، کالجز، جامعات پریس کلبز یا دیگر ایسے مقامات جہاں کشمیر ڈے کی مناسبت سے پروگرامز / تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان کے اطراف میں رینڈم اسنپ چیکنگ، پکٹنگ سمیت تمام سیکورٹی میئرز کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ایس ایس پی بدین شیراز نذیر نے ضلع بھر کے اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد، عبادت گاہوں، رہائشی کالونیوں، غیر ملکی منصوبوں اور...
ماتلی(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی بدین شیراز نظیر اور ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے وزیر اعلیٰ سندہ کی اسپیشل اسسٹنٹ تنزیلہ امہِ حبیبہ کی رہائش گاہ ماتلی پہنچ کر ان کے بڑے بھائی شکیل احمد باری کے انتقال پر تعزیت کی اور درجات بلندی کی دعا فرمائی۔انہوں نے تنزیلہ امہِ حبیںہ کے ساتھ ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا فرمائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین ڈاکٹر انجم علی سومرو، ڈاکٹر کامل میمن، انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر ایاز علی میمن، ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر محمود احمد خان اور پی آر ٹو ایس ایس پی بدین...
ماتلی(نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس کے اس ایچ او محمود خان پٹھان اور انکی ٹیم بارن چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررے تھے اسی دوران ایک مشکوک لوڈنگ ٹرک کو روکا کیا دوران تلاشی 200کارٹن سگریٹ ملا جس پر FBR کا ٹیکس ادائیگی ٹریکنگ اسٹیکر نہیں لگا ہوا تھا۔اس سگریٹ کی فروخت قانونی طور پر ممنوع ہے ٹیکس چوری کے سگریٹ اسمگلنک کرنے والے شکارپور کے رہائشی صدام حسین بروہی اور کوئٹہ کے طہورخان بلوچ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ 200 کارٹن سگریٹ کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ بنتی ہے اور اس سگریٹ کے کارٹن پر حکومت کو تقریباً 50لاکھ سے 58لاکھ روپے تک ٹیکس چوری...
ماتلی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ٹنڈو محمدخان کے سابقہ ضلعی امیر بانی آل پاکستان گدی پٹھان ایجوکیشنل سوسائٹی سابقہ صدر مرکزی انجمن گدی پٹھان پاکستان ڈاکٹر عبد العزیز گدی پٹھان مختصر عرصہ علیل رہنے کے باعث گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ٹنڈو محمد خان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں ذمے داروں سمیت سیاسی سماجی علمی ادبی ڈاکٹرز کاروباری شخصیات اور آل پاکستان گدی پٹھان برادری آل پاکستان ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمے داران اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، صوبائی اطلاعات سیکرٹری مجاہد چنا، جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امرا سیددائووشاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوٹہ، الخدمت...
ماتلی (نمائندہ جسارت) ریجنل ایڈوائزر کیئر فار ساؤتھ ایشیا پروجیکٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد کی زیر صدارت دربار ہال بدین میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ریجنل ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام محکموں سے ان کی آراء اور تجاویز لی جائیں گی تاکہ معلوم ہو سکے کہ چیلنجز کیا اور ان کا حل کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا سب سے بڑا اثر زراعت پر پڑا ہے، ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق چھوٹی چھوٹی کوششوں کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے اقدامات کرے تو ہم...
اتلی (نمائندہ جسارت) نیشنل الفلاح ٹرسٹ پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 30 جنوری بروز جمعرات نیو مسلم خاندان کی 30 بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب علی پیلس شادی ہال میں منعقد کی جائے گی۔
ماتلی(نمائندہ جسارت) مرکز ی مسلم لیگ کا حقوقِ سندھ مارچ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ماتلی پہنچا مارچ کے قائدین کا مقامی قیادت کارکنوں اور عوام کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔حقوق سندھ مارچ کے شرکا مرکزی بس اسٹاپ پریس کلب چوک ماتلی پہنچے۔ اس موقع مرکزی صدر خالد مسعود سندھو نے حقوق سندھ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ میں مسلسل پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی حکومت کررہے ہیں لیکن سندھ کے باسیوں کو نہ تو صاف پانی پینے کو ملتا ہے نہ تعلیم اور نہ انصاف ملتا ہے ہم سندھ کے لوگوں کے حقوق کے لیے نکلے ہیں یہ مارچ سندھ میں بے امنی اور کرپشن کے خلاف عوامی جہدود...
ماتلی (نمائندہ جسارت) چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی رضوان احمد قائم خانی کی زیر صدارت منتخب بلدیاتی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کے منتخب و نامزد کونسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور کونسلرز سے نیو این آئی ٹی کے تحت کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں کے لیے اسکیمیں بھی طلب کی گئیں، کونسلرز نے اپنے وارڈوں میں کرائے جانے والی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کوبریفنگ بھی دی۔ اجلاس سے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں موجودہ بلدیاتی قیادت کی جانب سے 3 بار این آئی ٹی کے تحت شہر میں 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے پایا تکمیل تک پہنچ...
ماتلی (نمائندہ جسارت) پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے پی ایس ایف ضلع بدین کے انفارمیشن سیکرٹری شاکر چانڈیو کی میزبانی میں مونو ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ میں صوبائی مشیر تنزیلا قمبرانی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی رضوان احمد قائمخانی، وائس چیئرمین قاضی وہاب، نوجوان کونسلر عبدالرحمن ہالیپوٹو، پی پی ماتلی کے صدر گل محمد سریوال، پرنسپل فدا میر جت، سلیم یوسف اڈھیجو، شہباز پنھور، مہتاب آرائیں، عظیم قائمخانی، میر قیصر پنھور نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید بی بی بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی بختاور بھٹو کی 35 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ماتلی (نمائندہ جسارت) پولیس کے 2 اہلکاروں کو ٹک ٹاک پر یونیفارم میں وڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے حاضر ڈیوٹی اہلکار جاوید مگسی اور میر حسن کی دوران ڈیوٹی یونیفارم میں ٹک ٹاک پر وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو ایس پی بدین نے معطل کرکے پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
ماتلی،فضیلت علم وعمل کانفرنس کے شرکا مقررین کا بیان سن رہے ہیں
ماتلی (نمائندہ جسارت) ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ نے ماتلی میں بہیمانہ قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرنے کے حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے ڈی ایس پی آفس میں اپنی کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے ماتلی کے 2 بھائیوں پر اپنی دکان سے گھر جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا تھا، ملزمان نے پسٹل کے فائر کر کے عبدالواحد کمبوہ کو قتل اور طاہر کمبوہ کو زخمی کر دیا تھا۔ ایس پی بدین نے واضح لفظوں میں تنظیم کا نام بتایا کہ ان دونوں ملزمان کا تعلق سندھ کی کالعدم تنظیم سے ہے۔ واضح رہ کہ قتل کی ایف آئی آر قاتلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے...
ماتلی (نمائندہ جسارت) 4 دسمبر کو سینئر صحافی بابو نظیر احمد کمبوہ کے صاحب زادے واحد کبموہ اور دوسرے بیٹے کو زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث کالعدم لسانی تنظیم کے ملزمان کا پولیس نے مقامی عدالت سے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا۔ ایس پی بدین نے ڈی ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا۔
ماتلی (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی کی جانب سے تعلقہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر گلاب حسین کشمیری اور اسپتال کی انتظامیہ اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف سائنسز کے اشتراک سے تعلقہ اسپتال میں 2 روزہ آنکھوں کا مفت کیمپ قائم کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح چیئرمین میونسپل کمیٹی رضوان قائم خانی نے کیا۔ 20 اور 21 جنوری کو لگنے والے کیمپ میں سندھ کے معروف آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم اور ان کی ٹیم میں شامل دیگر ماہرین امراض چشم اور دیگر طبی ٹیکنیشنز نے کیمپ میں مفت طبی خدمات انجام دیں۔ کیمپ میں امراض چشم میں مبتلا 300 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ جبکہ 50 مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا۔
ماتلی (نمائندہ جسارت) میونسپل کی حدود میں اوطاق کرم اللہ نظامانی کے قریب ماچھی برادری کے گھروں میں اچانک لگنے والی آگ نے 5 گھروں کو جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ آگ کی لپیٹ میں آکر حسین بخش ماچھی نامی ادھیڑ عمر شخص جل کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دیگر 2 افراد سمیت 3 نو عمر لڑکے جھلس کر معمولی زخمی ہو گئے، آگ سے جل کر ایک بھینس، ایک بچھڑا اور 3 بکریاں بھی ہلاک ہو گئیں، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین حاجی رضوان احمد قائم خانی، کونسلر کرم اللہ نظامانی، چیف آفیسر عتیق الرحمٰن قائم خانی فائر بریگیڈ ٹیم کے ساتھ متاثرہ گاؤں پہنچ گئے، فائر بریگیڈ کے...
ماتلی (نمائندہ جسارت) کے ٹی این نیوز اور روزنامچہ کاوش ہنگورجا ڈسٹرکٹ خیرپور کے نمائندے فیاض سولنگی ڈاکو کے ہاتھوں اغوا، بدترین تشدد اور ایک کروڑ تاوان مانگنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ پریس کلب کے صدر اسلم قائم خانی، عبد الستار عمراٹی، عطا محمد گدی اور دیگر صحافیوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی صحافی کو فوراً بازیاب کروایا جائے۔
ماتلی (جسارت نیوز) سٹیزن ویلفیئر فورم کے چیئرمین اسلم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی شہری حدود میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے بالکل سامنے ماتلی شہر سے گزرنے والے مین حیدرآباد بدین روڈ اور سروے نمبر 282 اور 283 سے 5.24 ایکڑ کھورا کی سرکاری اراضی قابضین سے خالی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر تیزی کے ساتھ قبضہ مافیا ہاتھ صاف کرنے میں مصروف ہے، یہ اراضی انگریز دورِ حکومت سے سرکاری املاک میں شامل ہے، قیامِ پاکستان سے قبل اس اراضی پر سرکاری گودام بھی قائم تھے، کھورا کی سرکاری اراضی سابق ڈپٹی کمشنر بدین سیال اور سابق اسسٹنٹ کمشنر ماتلی زارا زاہد نے پبلک پارک کے...
ماتلی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع بدین کے سابق امیر ضلع شیخ شوکت علی کے چھوٹے صاحبزادے ڈاکٹر عبدالملک شیخ عبدالخالق شیخ عبدالمنان شیخ کے بھائی عبدالرزاق شیخ انتقال کر گئے، مرحوم کو نظر محمد قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، علمی، ادبی، کاروباری شخصیت سمیت جماعت اسلامی بدین ضلعی امیر سید علی مردان شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری عبد الکریم بلیدی، انڈس اسپتال ٹنڈو محمدخان کے سی او ڈاکٹر اقبال میمن اور کارکنوں و عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دوسری جانب جماعت اسلامی سندھ امیر کاشف سعید شیخ، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، صوبائی اطلاعات سیکرٹری مجاہدچنا، جماعت اسلامی ضلع بدین نائب امراء سید داود شاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوٹہ، غلام رسول...
بدین/ماتلی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امیر و الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین کے صدر غلام رسول احمد انی کی پھوپھی کے انتقال پر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب تعزیت کاسلسلہ جاری ہے۔ ماتلی تاجران ایسوسی ایشن کے رہنما مجاہد راجپوت، عطا محمد گدی، جسارت بدین کے ڈسٹرکٹ رپورٹر و سینئر صحافی محمد علی بلیدی نے ان کے گاؤں جاکر غلام رسول احمدانی سے تعزیت کی ، جماعت اسلامی ماتلی کے ذمہ داران نے بھی فون کر کے غلام رسول احمدانی سے تعزیت کی۔