ماتلی (نمائندہ جسارت) میونسپل کی حدود میں اوطاق کرم اللہ نظامانی کے قریب ماچھی برادری کے گھروں میں اچانک لگنے والی آگ نے 5 گھروں کو جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ آگ کی لپیٹ میں آکر حسین بخش ماچھی نامی ادھیڑ عمر شخص جل کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دیگر 2 افراد سمیت 3 نو عمر لڑکے جھلس کر معمولی زخمی ہو گئے، آگ سے جل کر ایک بھینس، ایک بچھڑا اور 3 بکریاں بھی ہلاک ہو گئیں، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین حاجی رضوان احمد قائم خانی، کونسلر کرم اللہ نظامانی، چیف آفیسر عتیق الرحمٰن قائم خانی فائر بریگیڈ ٹیم کے ساتھ متاثرہ گاؤں پہنچ گئے، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا کر دیگر گھروں کو جلنے سے بچا لیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نوشہرہ: گیس لیکج سے دھماکا ، میاں بیوی 2 بچوں سمیت جھلس گئے

نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ میں گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بدرشی محلہ میں واقع گھر میں پیش آیا جہاں رات چولہا کھلا رہ گیا، ناشتہ بنانے کیلیے خاتون نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔ حادثے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، دھماکے کے باعث مکان کو جزوی نقصان پہنچا، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا جہاں باپ اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر ،جماعت اسلامی کے تحت ایک روزہ لیڈرشپ کیمپ
  • کراچی، سائٹ ایریا ہارون آباد میں فائرنگ، دو بھائی جاں بحق، تین بھائی زخمی
  • نوشہرہ: گیس لیکج سے دھماکا ، میاں بیوی 2 بچوں سمیت جھلس گئے
  • پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار
  • محراب پور: پلاٹ کے تکرار پر تصادم خاتون سمیت متعدد افراد زخمی
  • فلم کی شوٹنگ کے دوران چھت گرنے کے حادثے میں ارجن کپور سمیت متعدد افراد زخمی
  • کراچی، گھر میں سیلنڈر دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • لیاری؛ گھر میں سیلنڈر دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • نائیجریا میں آئل ٹینکر الٹ گیا، آگ لگنے سے 60 افراد ہلاک