ماتلی،حیسکو کی بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف کارروئی جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ماتلی(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے حیسکو کے بقایاجات کی وصولی اور غیر قانونی بجلی کے کنکشن استعمال کرنے والے والوں کیخلاف کارروائی حسیکو ماتلی کے ایس ڈی او اور ان کی ٹیم نے رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ماتلی شہر میں غیر قانونی کنڈا اور بقایا جات کی وصولی کے دوران کئی سو غیر قانونی کنڈے کاٹ دیے۔حیسکو سب ڈویژن ٹنڈو محمد خان کے ایکشین غلام نبی کیریو نے میڈیا کو بتایا کہ آج کے آپریشن کے دوران غیر قانونی کنکشن اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر8 افراد گرفتار اور مختلف علاقوں کے چار ٹرانسفارمر کو ریکوری نہ ہونے کے سبب ڈس کنکشن کردیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے میں رینجرز کی معاونت کے باعث ماتلی سے 70لاکھ کے بقایاجات ریکوری اور حیسکو ماتلی کی ٹیم نے ڈیرھ کروڑکی ریکوری اس آپریشن کے حیسکو کو ماتلی سے بقایاجات کی مد ابھی تک 2 کروڑ 20 لاکھ کی ریکوری بھی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت ،ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) بھارت کی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے 82 افراد ہلاک ہو گئے ۔(جاری ہے)
شنہوا کے مطابق بہار حکومت کے نگرانی اور تشخیص کے ماہر امیش کمار سنگھ نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے اور درخت گرنے سے گزشتہ دو دن کے دوران مرنے والوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کو خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے دو دنوں کے دوران خراب موسم کے دوران محتاط رہیں۔