ماتلی: ٹک ٹاک بنانے والے اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ماتلی (نمائندہ جسارت) پولیس کے 2 اہلکاروں کو ٹک ٹاک پر یونیفارم میں وڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے حاضر ڈیوٹی اہلکار جاوید مگسی اور میر حسن کی دوران ڈیوٹی یونیفارم میں ٹک ٹاک پر وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو ایس پی بدین نے معطل کرکے پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ اور سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ شہید عبدالعزیز پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ فیض اللہ کوریجو نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ٹریننگ کے لیے جوانوں کو کراچی جانا پڑتا تھا، اب یہ سہولت حیدرآباد میں مل گئی ہے، اب تک 26 بیجز کے کورسز مکمل کراچکے ہیں، یہ 27 واں پاس آؤٹ ہے، میں پاس آؤٹ ہونے و الے جوانوں کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس تقریب میں شرکت کر کے حوصلہ افزائی کی۔