ماتلی:صحافی بازیاب کروانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ماتلی (نمائندہ جسارت) کے ٹی این نیوز اور روزنامچہ کاوش ہنگورجا ڈسٹرکٹ خیرپور کے نمائندے فیاض سولنگی ڈاکو کے ہاتھوں اغوا، بدترین تشدد اور ایک کروڑ تاوان مانگنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ پریس کلب کے صدر اسلم قائم خانی، عبد الستار عمراٹی، عطا محمد گدی اور دیگر صحافیوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی صحافی کو فوراً بازیاب کروایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ماتلی: عبدالرزاق شیخ انتقال کر گئے
ماتلی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع بدین کے سابق امیر ضلع شیخ شوکت علی کے چھوٹے صاحبزادے ڈاکٹر عبدالملک شیخ عبدالخالق شیخ عبدالمنان شیخ کے بھائی عبدالرزاق شیخ انتقال کر گئے، مرحوم کو نظر محمد قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، علمی، ادبی، کاروباری شخصیت سمیت جماعت اسلامی بدین ضلعی امیر سید علی مردان شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری عبد الکریم بلیدی، انڈس اسپتال ٹنڈو محمدخان کے سی او ڈاکٹر اقبال میمن اور کارکنوں و عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دوسری جانب جماعت اسلامی سندھ امیر کاشف سعید شیخ، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، صوبائی اطلاعات سیکرٹری مجاہدچنا، جماعت اسلامی ضلع بدین نائب امراء سید داود شاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوٹہ، غلام رسول احمدانی، پروفیسر علی احمد بلیدی ضلعی ترجمان محمد علی بلیدی ، عطاء محمد گدی، جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کی ضلعی ناظمہ پروین ناہید جونیجو، نائبین مریم جمیلہ، صفیہ شمس، ماتلی کی ناظمہ شازیہ عطا محمد گدی سمیت دیگر عہدیداران نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین کے لیے صبر وجمیل کی دُعا کی ہے۔