2025-04-18@09:47:56 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«علی کاظم خواجہ اور سید جان علی شاہ کی نماز جنازہ کے مناظر»:

وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کسان پیکج کی تعریف، 15 ارب روپے کے براہ راست ریلیف کو خوش آئند قرار دے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے اعلان کردہ خصوصی پیکج کو سراہتے ہوئے اسے ایک بروقت اور خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لیے ساڑھے 5 لاکھ کسانوں کو براہ راست “گندم سپورٹ فنڈ” کے تحت 15 ارب روپے کی مالی منظوری ایک اہم پیش رفت ہے، جو کسانوں کے مسائل کے فوری حل کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسانوں کے اعتماد اور حکومت کی زرعی ترجیحات کو مزید مضبوط کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو آبیانہ اور فکس ٹیکس میں دی گئی چھوٹ...
جیکب آباد میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عید الفطر کو غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کرتے ہیں۔ جنہیں اسرائیل غاصب نے مسلسل اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ جیکب آباد کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں اور ڈاکو راج کا خاتمہ کرے۔ جیکب آباد میں جاری بدامنی کے خلاف 6 اپریل کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں میں جیکب آباد کے معززین اور سیاسی و سماجی...

انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کرے،وزیراعظم شہباز شریف کا کونسل کی گولڈن جوبلی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے، دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرنے تک خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔ صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری...
عمران خان کے شفاف ٹرائل تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ کے باہر بلانے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کاسلسلہ بحال کرنے تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشری بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے، دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم ہے کہ عمران خان کیساتھ ذاتی معالج مل سکتاہے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہے، لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 24 نومبر 2024 کو اسلام آباد کی جانب مارچ بھی کیا تھا، تاہم وہ وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے میں ناکام رہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، ملاقات کی اجازت نہیں، پی ٹی آئی نے احتجاج کا عندیہ دیدیا اب خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن مینا خان آفریدی نے عمران خان کی رہائی تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر بلانے کی تجویز دے دی ہے۔ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران...
تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کاسلسلہ بحال کرنے تک خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔ صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے، دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم ہے کہ عمران خان کیساتھ ذاتی معالج مل سکتاہے لیکن اسلام آبادہائیکورٹ کے احکامات کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، جوظلم ہماری پارٹی و قائد کے ساتھ ہورہا ہے اس کیخلاف ہر دروازہ کٹھکٹھایا، احتجاج کا بنیادی...
اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کے جیل ٹرائل کے دوران مجھے جیل کے باہر رکھا گیا ہے اور اندر کارروائی چلتی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا قانون تک رسائی بنیادی حق ہے، عمران خان سے یہ حق بھی چھینا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: نئے ججز کی تقرری کے خلاف وکلا سراپا احتجاج، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر جھڑپیں اور گرفتاریاں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میں نے خط لکھا کہ پہلے سینیارٹی کا فیصلہ کرے، ججز کو اپنے حقوق نہ ملنے پر اعتراض ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی بحران پیدا ہوگیا ہے، ایک جج جس کا ٹرانسفر ہوچکا ہے وہ سپریم...
کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، زرعی ٹیکس کا نفاذمستر د کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان) کاشتکار تنظیموں کے نمائندہ جرگہ نے گورنر ہائوس پشاور میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔ وفد میں اتحاد کاشتکاران پختونخوا کے سینئر وائس چیئرمین دائود جان خان ، لیاقت یوسفزئی ، احمد جان کاکا ، جنرل سیکرٹری اسفندیار خان، شہاب خان، ٹوبیکو گرورز ایسوسی ایشن کے آذاد خان، نور محمد ، انور خان، بونیر سے ظاہر شاہ خان،بلاد اللہ خان ،کاشتکار کوارڈینیشن کونسل کے فریدواللہ کاکا ، ناصر خان ، محمد علی ڈاگیوال ،انجمن کاشتکاران کے...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج ہفتہ 8فروری کووطن عزیز میںانتخابی دھاندلی کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیا منایا گیا ۔ اس سلسلے میںجماعت اسلامی کراچی کے تحت بدترین دھاندلی و عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے ایک سال مکمل ہونے پرملک گیر یوم ِ سیاہ کے سلسلے میں دفتر الیکشن کمیشن سندھ نزد پاسپورٹ آفس صدر پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سیف الدین ایڈوکیٹ، اکبر قریشی، محمد احمد قاری، مولانا مدثر حسین انصاری، فرحان بیگ،سید قطب احمدودیگر ذمہ داران سمیت ، کارکنان و شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شرکاء نےفارم 45 کی جعلی حکومت کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے...

سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کریگی ،پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے،سردار ایاز صادق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار اور شمولیتی ترقی کے لئے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہے،سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی ،نظم و نسق اور شفافیت یقینی بنانے میں پارلیمان کا اہم کر دار ہوتا ہے ،فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن آج کا بڑا چیلنج ہے ،پارلیمنٹ ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے)ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر سردار...
سعودی ایئر لائن فلائی ناس مدینہ سے کراچی کے درمیان اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز 5 مارچ سے کرے گی۔ فضائی کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 2 براہ راست فلائٹس 5 مارچ سے شروع ہوجائیں گی۔ “Flynas” Launches Direct Weekly two Flights Between “Prince Mohammad bin Abdulaziz International Airport in Madinah” and “Jinnah International Airport in Karachi” Starting March 5, 2025 This launch is part of “Flynas” growth and expansion plan, in line with its strategy for… pic.twitter.com/ISEGBDa71N — Taf3ol Saudi Arabia – English (@Taf3olksaEn) February 4, 2025 اپنے ٹوئٹ میں کمپنی نے کہا کہ...

وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر معاشی اشاریے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد خوش آئند ہے، ملک میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبے مل کر کام کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں پیر کو بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوں۔ اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم...
فپواسا سندھ کے رہنماؤں پروفیسر ناگ راج اور دیگر نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے بیوروکریٹ وائس چانسلر کی بل کی منظوری کا نوٹس لیں اور اس بل کو واپس کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) کے تحت آج بعد نماز جمعہ سندھ اسمبلی کے سامنے صوبے کی مختلف سرکاری جامعات کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اردو سندھی اور انگریزی زبان میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بیوروکریٹ وائس چانسلر نامنظور، کنٹریکٹ بھرتی نامنظور اور تعلیم دشمن ترمیمی بل نامنظور کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے...
وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا پولیس سربراہ اختر حیات گنڈاپور کو ہٹا کر نئے سربراہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے جو تحریک انصاف اور صوبے کے وزیراعلیٰ کے لیے سرپرائز سے کم نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا وفاقی حکومت نے بدھ کو تبادلوں کے حوالے سے معمول سے ہٹ کر احکامات جاری کیے جو انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کے تبادلے اور نئے آئی جی پی ذوالفقار حمید کی تعیناتی کے حوالے سے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر کا پنجاب سے تبادلہ کر کے خیبر پختونخوا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں، تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمےداری ہے۔انہوں نے کہا کہ آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آسان کاروبار اسکیم کے تحت 84 ارب روپے سے زائد اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کےلیے 48 ارب روپے سے زائد مختص کردیے گئے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے،...
حیدر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہمآہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کیلئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان ہم آہنگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسجد نبوی حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع...