وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں، تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمےداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آسان کاروبار اسکیم کے تحت 84 ارب روپے سے زائد اور آسان کاروبار کارڈ اسکیم کےلیے 48 ارب روپے سے زائد مختص کردیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، قرض کے لئے مرد، خواتین، ٹرانسجینڈر اور اسپیشل افراد اپلائی کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا سان کاروبار

پڑھیں:

سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی

اسلام آباد: حج 2025 میں پاکستانی عازمین قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عازمین حج سے قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عازمین نے قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں، پاکستان سے رواں برس 179210 عازمین سرکاری اورنجی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے، جبکہ 89605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس اسکیم
  • 10 لاکھ سے 3 کروڑ تک بلا سود قرض، پنجاب میں منفرد کاروبار فنانس اسکیم کا اجرا
  • آسان کاروبار اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
  • پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبارفنانس سکیم کا اجرا
  • کلثوم نواز و مریم نواز کی تصاویر اور ان پر مضامین دسویں جماعت کے نصاب میں شامل,  محکمہ تعلیم کی تصدیق
  • کلثوم نواز اور مریم نواز دسویں جماعت کے نصاب میں شامل، محکمہ تعلیم کی تصدیق
  • چین میں 2024 کے دوران روزگار کے 12.56 ملین  نئے مواقع پیدا ہوئے
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی
  • تعلیم یافتہ خاتون نے مچھلی فروخت کرنے میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا