2025-04-15@07:13:09 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«عبدالرشید سولنگی»:
جرأت تحقیقاتی سیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٭نیب نے قومی احتساب آرڈیننس، 1999کی دفعہ 9(a)کے تحت بیان کردہ کرپشن اور زیرِدفعہ 10 ملوث ملزمان، موجودہ ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو اور سابقہ ڈی جی عبدالرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی اجازت دی ٭نیب کی رپورٹ کے مطابق تیسری بار بطور ڈی جی تعینات ہونے والے محمد اسحاق کھوڑوپر بدعنوانی، اختیارات کا غلط استعمال، اور غیرقانونی تعمیرات کو فروغ دینے کے سنگین الزامات ہیں ٭ نیب رپورٹ میں اسحق کھوڑو کو "پٹہ سسٹم”چلانے کا مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے ، جس میں مافیا کے ساتھ مل کر رشوت کے بدلے غیرقانونی منزلیں، تجارتی استعمال اور ماسٹر پلان کے خلاف تعمیرات کی منظوری شامل ہے ٭ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20ماہ کے دوران...
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنم ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں، تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو قبول کرنا چاہیئے کہ ٹریفک حادثات سنگین مسئلہ ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں۔ رہنم ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ رمضان میں لوگوں کو تکلیف میں نہ ڈالیں، سندھ میں پیدا ہونے والی گیس پر پہلا حق یہاں کے رہنے والوں کا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی 57 بڑی عمارتوں کو سولرائز کرچکےہیں، کراچی کے 7 اضلاع میں 50 ہزار روپے مالیت کا سولر ہوم سسٹم دیں گے، 2 لاکھ سولر سسٹم کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر توانائی سندھ نے خبردار کیا کہ اگر رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی یا گیس کی بندش جاری رہی تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وفاقی حکومت بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے اور عوام کو سہولت فراہم کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو فوری انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی اور یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ وزیر...

رمضان المبارک میں چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا .جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی.رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے.صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں. چینی کی اسمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور اسمگلرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر اس طرح رابطہ کمیٹی تحلیل ہو بھی نہیں سکتی، رابطہ کمیٹی کو بحال کرنے کے معاملے کو بھی جلد حل کرلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میری موجودگی میں کسی کو پارٹی چھوڑ کر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کراچی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا ملنا غیر معمولی قسم کا فیصلہ تھا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دونوں کے ملاپ کے وقت تلخیاں بہت...
ٹنڈوجام میں تقریب سے خطاب کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے 21 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، غریب عوام کو مالکانہ حقوق کے ساتھ گھر دے رہے ہیں، 2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنا پر سندھ حکومت سولر سسٹم دے رہی ہے، مستحق افراد کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا خاتمہ پیپلز پارٹی نے کیا، دریائے سندھ پر کینالز نہیں بنیں گی اور نہ بننے دیں گے۔ شرجیل میمن نے ٹنڈوجام میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم پیپلز پارٹی نے دی۔ انہوں نے...
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 50 پیسے اور ڈیزل میں 5 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے موقعے پر عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں ریلیف وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل میں 5 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ مزید پڑھیے: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت روپے پیسے فی...
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے تینوں فرنٹ لائن فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔مقامی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ٹیم سے باہر نکال دینا چاہیے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ تینوں فاسٹ بولرز نے ایشیاکپ 2023 کے بعد سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس دوران تینوں کرکٹرز نے ون ڈے ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی جیسے میگا ایونٹس کھیلے ہیں۔انہوں نے کہا اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود ان تینوں نے پاکستان کو بڑا...
چین کی آلودگی کے خلاف جنگ: عالمی تحفظ ماحول میں مشرقی طاقت کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کی وزارت ماحولیات نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں فضائی ماحولیاتی ڈویژن کے سربراہ لی تیان وی نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں چین میں شدید آلودگی کے دنوں کا تناسب مستحکم انداز میں کم ہوتا چلا آ رہا ہے اور 2024 میں یہ 0.9 فیصد رہا۔ ملک کے اہم شہروں میں پی ایم 2.5 کی سطح 29.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.7 فیصد کم ہے۔ معیاری ہوا کے دنوں کا تناسب 87.2 فیصد تک پہنچ گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.7 فیصد...
سابق ڈی جی عبدالرشید سولنگی سے ایس بی سی اے کے سسٹم کوچلانے کا حساب لیا جائے گا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے بعد کرپٹ افسر سے معاملات طے کیے جائیں گے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا، دوسری طرف ریٹائر ہو کر رخصت ہونے والے کرپٹ ڈی جی عبدالرشید سولنگی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عبدالرشید سولنگی کی جانب سے شہر کے نظام کو تباہ کرنے اور بے پناہ دولت بٹورنے کی ہوس میں ایس بی سی اے کے سسٹم کوچلانے کا حساب لیا جائے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق سندھ میں تمام سسٹم کو کنٹرول کرکے پیسے وصولنے کا...
٭بیان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت ، ان کی اپنی تاریخ کی صریح نفی ہے،نائب وزیراعظم ٭ حکومت پاکستان فلسطین کے لیے سعودیہ وعالمی برادری سے مل کر کام جاری رکھے گی،دفترخارجہ اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کی جانب سے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست قائم کرنے کی تجویز پر پاکستان نے بھی شدید ردعمل دیا اور بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطینی عوام کو سعودی عرب میں اپنی ریاست قائم کرنی چاہیے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق...
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے فلسطینی کاز کے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔ فلسطینی عوام کا 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد ریاست کا حق مسلمہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔روز نامہ امت کے مطابق اسلام آباد سے جاری بیان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے فلسطینی کاز کے غیر متزلزل عزم کو غلط رنگ دینا افسوسناک ہے۔ فلسطینی عوام کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق...
پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنانے کا کہہ دیافلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے، اسرائیلی وزیراعظم وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے فلسطینی کاز کے غیر متزلزل...
محراب پور(جسارت نیوز)نوشہرو فیروز جیل کا قیدی پراسرار طور انتقال کر گیا، جیل ذرائع کے مطابق دوہرے قتل کے الزام میں قید ملزم محراب سولنگی کو طبعیت کی نازسانی کے باعث سول اسپتال نوشہرو فیروز داخل کرایا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گیا، ذرائع کے مطابق ملزم محراب سولنگی نے 2020 میں اپنے باپ غلام علی سولنگی کو قتل کیا تھا، ملزم نے دربیلو میں بھی اظہر میمن نامی شخص کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 154 سال 2020 ٹھارو شاہ پولیس تھانہ میں درج ہوا تھا، ملزم گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج درجہ سوئم نوشہرو فیروز کی عدالت میں شنوائی کے بعد واپس جیل آیا اور رات طبیعت خراب ہونے پرسول اسپتال منتقل کیا گیا...

حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے،انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی نظام کے لئے خطرہ ہیں،مذہبی سکالرز، کمیونٹی رہنما اور شہری معاشرے میں بھائی چارے کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں، یہ ہفتہ پوری دنیا میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کیلئے اہمیت کا حامل...
خیرپور (جسارت نیوز) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر پیٹرول اور گیس کے استعمال، فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف پیٹرولیم ایکٹ اور روینیو ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مختیار کار وقار سومرو، اسسٹنٹ مختیار کار شیراز پھلپوٹو، انکروچمنٹ انسپکٹر طارق رند سمیت پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ شاہ حسین تھانے کی حد کوڑو گوٹھ کے قریب ایل پی جی وئیر ہائوس پر چھاپہ مارا جہاں مالکان کی جانب سے ایل پی جی گیس میں C.O.2 کی ملاوٹ کی جارہی تھی جس انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے اور آگ...
برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے 7 رکنی برطانوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی جس کے بعد پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈز سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نادر شفیع ڈار کی زیرصدارت پاکستانی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ بھی دے گی۔ یہ بھی پڑھیے:پیرس کے بعد پی آئی اے جلد برطانیہ کے 3 شہروں میں پروازیں شروع کرنے والی...
بیوروکریٹس کے لیے سونے کی چڑیا سمجھی جانے والی کرسی ڈی جی ایس بی سی اے ایک بار پھر گھومنے لگی ہے۔ اس بار یہ سونے کی کان کسے دی جائے گی، اس کا خفیہ طور پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریٹائرمنٹ کی دہلیز پر کھڑے ڈی جی عبدالرشید سولنگی کی جانب سے دن رات لوٹ مار کے قصے زیر گردش آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ عبدالرشید سولنگی کوریٹائرمنٹ کی تاریخ یعنی 6؍فروری تک مہلت دینے کے بجائے کیوں نہ جبری رخصت پر بھیج دیا جائے۔ ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی نے 2024کے دوسرے مہینے میں اس سونے کی کان کا ٹھیکہ سنبھالا تھا اور اپنے پچھلے...
(خصوصی رپورٹ ) کراچی ،لاڑکانہ ،حیدرآباد، شہید بینظیرآباد،سکھر،میرپور خاص ریجنز میں ایس بی سی اے کے تمام ملازمین الاؤنسز کو ترس گئے ،چھ فروری کو ریٹائرڈ ہونے والے ڈی جی رشید سولنگی کرپٹ افسران ،انسپکٹرز اور ٹھیکیداروں پرمہربان،ایس بی سی اے آفس میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈی جی نے پیسوں کا ڈھیر لگانے والے پوسٹنگ،ٹرانسفر،سیکشن بلزمنظور کرنا شروع کردیے ،ایس بی سی کے دیگرریجن کے ملازمین سہولیات کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز یونٹی یونین سی بی اے کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ڈی جی ایس بی سی اے اتھارٹی میں ریجنزمیں ملازمین کے ساتھ مسلسل نا انصافی کی جارہی ہے ، ہمارے پروموشن،چارٹر آف ڈیمانڈ میں موجود ٹیکنیکل اسٹاپ کی ٹریننگ ڈی پی سی ٹو، ریجن میں...
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پرانی روایت توڑ دی۔ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں گڈاکیش موتی نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کیلئے بطور اسپنر بولنگ کا آغاز کیا، انہوں نے پہلی گیند قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کروائی اور تاریخ رقم کردی۔اس سے قبل ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بولنگ کا آغاز ملتان میں آخری بار اسپنر ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 3 ماہ قبل کیا تھا۔مجموعی طور پر یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 30 ویں مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اسپنر نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بولنگ کا آغاز کیا، پچھلی 9 مثالیں ایشیائی گیند بازوں کی تھیں، جس...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے کاوش کے ٹی این میڈیا گروپ سے وابستہ ہنگورجا کے بہادر صحافی فیاض سولنگی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کیلئے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی تا کشمور پورا صوبہ صحافیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے ، ابھی صحافی جان محمد مہر، عزیز میمن، اجے لالوانی اور نصراللہ گڈانی کا خون خشک بھینہیں ہوا تھا کہ خیرپور میرس سے ایک اور صحافی کے اغوا ہونے کی خبر آگئی ہے جس نے سندھ حکومت اور آئی جی کے امن و امان کے تمام تر دعووں...
میرپور ماتھیلو (پ ر) کراچی کی خاتون کا اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کراچی کی خاتون مسمات ماہ نور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ قبل ملزمان قربان سولنگی، اختر سولنگی، پرویز سولنگی و دیگر نے مجھے اغوا کیا تھا، میرپور ماتھیلو تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس وجہ سے ملزمان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی، آئی جی سندھ و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔