ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر113سال پرانی روایت توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پرانی روایت توڑ دی۔ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں گڈاکیش موتی نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کیلئے بطور اسپنر بولنگ کا آغاز کیا، انہوں نے پہلی گیند قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کروائی اور تاریخ رقم کردی۔اس سے قبل ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بولنگ کا آغاز ملتان میں آخری بار اسپنر ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں 3 ماہ قبل کیا تھا۔مجموعی طور پر یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 30 ویں مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اسپنر نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بولنگ کا آغاز کیا، پچھلی 9 مثالیں ایشیائی گیند بازوں کی تھیں، جس میں 3 مرتبہ بنگلادیش سے، 4 مرتبہ بھارت اور 2 بار پاکستان نے اسپنرز سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا ا غاز
پڑھیں:
ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
لاہور:ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار کو ترجیح دی جائے گی، ہمارا مقصد ایسے اہل اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرنا ہے جو قوم کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہوں۔