محراب پور: نوشہروفیروز جیل کاقیدی پراسرار طورپر انتقال کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)نوشہرو فیروز جیل کا قیدی پراسرار طور انتقال کر گیا، جیل ذرائع کے مطابق دوہرے قتل کے الزام میں قید ملزم محراب سولنگی کو طبعیت کی نازسانی کے باعث سول اسپتال نوشہرو فیروز داخل کرایا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گیا، ذرائع کے مطابق ملزم محراب سولنگی نے 2020 میں اپنے باپ غلام علی سولنگی کو قتل کیا تھا، ملزم نے دربیلو میں بھی اظہر میمن نامی شخص کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 154 سال 2020 ٹھارو شاہ پولیس تھانہ میں درج ہوا تھا، ملزم گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج درجہ سوئم نوشہرو فیروز کی عدالت میں شنوائی کے بعد واپس جیل آیا اور رات طبیعت خراب ہونے پرسول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ملزم کا تعلق گاؤں حمزو بروھی سے تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی شہزادی وطفا بنت محمد انتقال کرگئیں
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی شہزادی وطفا بنت محمد آل عبد الرحمان آل سعود انتقال کرگئیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی وطفا بنت محمد آل عبد الرحمان آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادی وطفا بنت محمد آل عبد الرحمان آل سعود کی نماز جنازہ آج جمعرات کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔
ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
آج بروز جمعہ 31جنوری2025پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کا حال جانیں