خیرپور (جسارت نیوز) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر پیٹرول اور گیس کے استعمال، فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف پیٹرولیم ایکٹ اور روینیو ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مختیار کار وقار سومرو، اسسٹنٹ مختیار کار شیراز پھلپوٹو، انکروچمنٹ انسپکٹر طارق رند سمیت پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ شاہ حسین تھانے کی حد کوڑو گوٹھ کے قریب ایل پی جی وئیر ہائوس پر چھاپہ مارا جہاں مالکان کی جانب سے ایل پی جی گیس میں C.

O.2 کی ملاوٹ کی جارہی تھی جس انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے اور آگ لگنے کی صورت میں آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ہوتا ہے اور اس کے دھویں سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں انہوں نے بتایا کہ وئیر ہائوس سیل کرکے شاہ حسین پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کاروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کو رپورٹ ارسال کی گئی ہے ۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاڈ وئیر کی پہلے ہی سال 35 ملین کی آمدنی

کراچی(کامرس رپورٹر)پاڈ وئیر کے نام سے کراچی میں قائم ہونے والی پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنی اور ایجاد نے پہلے ہی سال 35 ملین کی آمدنی حاصل کرکے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں، وینچر کیپیٹلسٹ اور ٹیک انٹرپرینیورز کی دلچسپی حاصل کر لی ہے۔ اس ایجاد کا بنیادی مقصد ساؤنڈ پروف میٹنگ پوڈز اور ورک سٹیشن فراہم کرنا ہے۔ پاڈوئیر کمپنی نے شارک ٹینک پاکستان کی 12ویں قسط میں بھی نمایاں پرفارم کیا اور اپنی اہم پراڈکٹ کی نقاب کشائی کی؛ جس کا مقصد جدید کام کی جگہوں کو بین الاقوامی معیار کے ساتھ تبدیل کرنا ہے۔بڑھتے ہوئے آرڈرز کو پورا کرنے اور اس کے مطابق توسیع کی کوشش میں کمپنی کے فاؤنڈرز نے 10 فیصد ایکویٹی حصص کے بدلے 22 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ کمپنی کی پریزنٹیشن اور شارک ٹینک ایپیسوڈ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے۔سی ای او محمد ریحان نے آگاہ کیا کہ شارک ٹینک پاکستان میں شرکت کا مقصد ورک اسپیس سلوشنز پر زور دینا ہے؛ جوکہ ڈیزائن، فعالیت اور کم قیمت دفاتر کی خصوصیات کو یکجا کرتے ہیں اور مختلف صنعتوں، شعبوں اور ان کے مختلف حصوں میں آج کے پروفیشنل افراد کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شامی پارلیمنٹ تحلیل ،آئین معطل، احمد حسین الشرع عبور صدر مقرر
  • بدین ،ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی و چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈاکٹر عبدالجبار جونیجوکادورہ کررہے ہیں
  • پاکستان میں موٹر سائیکلیں کتنے کھرب کا پیٹرول استعمال کرتی ہیں؟ اہم انکشاف
  • کیا کوئٹہ میں ایرانی تیل کی خرید و فروخت ہو رہی ہے؟
  • پارلیمنٹ ہائوس میں حکومت اور اپوزیشن کا غیر رسمی اجلاس،سپیکرقومی اسمبلی نے مذاکرات کے سوال پر کیا جواب دیا؟
  • پاڈ وئیر کی پہلے ہی سال 35 ملین کی آمدنی
  • شعرو شاعری برصغیر کی پہچان رہی ہے، ڈاکٹر فواد ا حمد
  • ماہی گیروں کے خلاف سری لنکا کی جانب سے طاقت کا استعمال قطعی برداشت نہیں کریںگے، بھارت
  • پاکستان شوبز انڈسٹری میں ’اسپیشل ڈنر‘ کی پالیسی کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے، نادیہ حسین کا انکشاف