(خصوصی رپورٹ ) کراچی ،لاڑکانہ ،حیدرآباد، شہید بینظیرآباد،سکھر،میرپور خاص ریجنز میں ایس بی سی اے کے تمام ملازمین الاؤنسز کو ترس گئے ،چھ فروری کو ریٹائرڈ ہونے والے ڈی جی رشید سولنگی کرپٹ افسران ،انسپکٹرز اور ٹھیکیداروں پرمہربان،ایس بی سی اے آفس میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈی جی نے پیسوں کا ڈھیر لگانے والے پوسٹنگ،ٹرانسفر،سیکشن بلزمنظور کرنا شروع کردیے ،ایس بی سی کے دیگرریجن کے ملازمین سہولیات کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز یونٹی یونین سی بی اے کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ڈی جی ایس بی سی اے اتھارٹی میں ریجنزمیں ملازمین کے ساتھ مسلسل نا انصافی کی جارہی ہے ، ہمارے پروموشن،چارٹر آف ڈیمانڈ میں موجود ٹیکنیکل اسٹاپ کی ٹریننگ ڈی پی سی ٹو، ریجن میں افسران کی پوسٹنگ ،ڈیمانڈ، لیوانکیشمینٹ،لیوریز الائونس، بیس فیصد اسپیشل پے الائونس،عید الاؤنس میں اضافہ اور تمام ریجنز ملازمین کو میڈیکل اسپتال کی سہولت،فنڈ،بوک ہاؤس،لون ایڈوانس تک نہیں دیا جا رہا، ڈی جی ایس بی سی اے نے سفارشی اور من پسند افسران کونوازنا شروع کردیاہے جبکہ دیگر ریجنز کوہرسال ملنے والا بجٹ بھی نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے اندرون سندھ ریجن کے تمام ملازمین بجلی،گھرکا کرایہ،کوریئراوردیگر مسائل سے دوچارہیں،ایس بی سی اے کے دیگررینجز سے تعلق رکھنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک مذموم منصوبہ بندی کے تحت تعصب کے تحت لیوانکیشمینٹ اور لیوریز کے انچارجز نے ایک شازش کے تحت بجٹ میں کٹوتی کردی گئی ہے تاکہ ملازمین کو بجٹ کا بہانہ بناکر تمام الائونسز کی سہولت سے محروم کردیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے ہیڈکوارٹرمیں دیگر ریجن سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی فائلز گم کردی جاتی ہیں، پیپلز یونیٹی یونین سی بی اے کے چیئرمین حسین ابراہیم کاکا،وائس چیئرمین گڈو قمبرانی،صدر حافظ عبدالحئی ملگانی، سینئر نائب صدر بختیارمری،نائب صدرممتاز سومرو،مسرورنثار،نائب صدر شمشاد میمن،جنرل سیکریٹری حامد صدیقی،آغا فیاض پٹھان،فنانس سیکریٹری غفران خان سید ماجد علی شاہ،انفارمیشن سیکریٹری راؤ نثار،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری غلام حیدر مہر ،لیگل سیکریٹری محمد خان ملاح ،رحیم بخش کیہر،شاہنوازعلی ہکڑو،عبدالواحد بروہی، نعمت اللہ انڑ،کامران چنا،عبدالحمید دیناری،محمد امین جسکانی اورریجن کے دیگر عہدیداران نے کہا کہ ہمارے ساتھ مسلسل ناانصافیوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا تمام ملازمین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں اور ہمارا ساتھ دیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ایس بی سی اے

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ،سرپرستوں کی ایماء پراورنگزیب کو بلڈنگ افسران پر فوقیت حاصل

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تبادلہ کیئے جانے والے بلڈنگ افسران پر اورنگزیب علی خان کو فوقیت حاصل ہے سرپرستوں کی ایماء پر ناجائز تعمیرات کے غیر قانونی امور کے تمام معاملات طے کرنے کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے ۔موصوف نے ہر قسم کے احتساب کے خوف سے لا پروا ہوکر کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان سے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد اضافی وصولیوں کا سلسلہ شروع کرا دیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کمزور بنیادوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔ملکی محصولات کو نقصان پہنچا کر غیر قانونی امور سے حاصل کی جانے والی رقوم بیرون ملک منتقل کی جانے لگی ہیں۔ ناظم آباد میں نافذ اورنگزیب سسٹم بلند عمارتیں تعمیر کروانے میں سرگرم ہے ۔خطیر رقوم وصول کرنے کے بعد بغیر نقشے اور منظوری غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ اور منہدم کی جانے والی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔یہی وجہ ہے کمزور عمارتیں پروان چڑھتی دکھائی دیتی ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 1بلاک A میں پلاٹ نمبر 2/1اور 7/7پر بغیر نقشوں اور منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ جاری ہیں خطیر رقم بٹورنے کے بعد بلڈنگ افسران جاری تعمیرات کی حفاظت پر مامور ہیں واضح رہے کہ بغیر نقشے بننے والی بلند عمارتوں کی تعمیر سے ناظم آباد کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ،سرپرستوں کی ایماء پراورنگزیب کو بلڈنگ افسران پر فوقیت حاصل
  • چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کروادیں
  • حیدرآباد: بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین پنشن و دیگر مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
  • حیدرآباد ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین کا احتجاج
  • پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے بیوی کا گلہ دباکر قتل کردیا
  • سندھ بلڈنگ،اورنگزیب ناجائز تعمیرات کی ڈھال حفاظتی پیکیج متعارف
  • ریکوڈک پورے بلوچستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہو گا، سرفراز بگٹی
  • تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آئیں،مصطفی نواز کھوکھر
  • حیدرآباد: امریکن کوارٹرز جانے والے روڈ پر کھلا مین ہول حادثے کا سبب بن سکتا ہے